کیا آپ وہاں حاضر تھے؟
۱ ایک مرتبہ عرصۂدراز سے ایک گواہ بھائی نے یوں بیان کِیا: ”اگر آپ کنونشن کے پہلے دن غیرحاضر رہتے ہیں تو آپ بہت کچھ گنوا بیٹھتے ہیں!“ اُس نے ایسا کیوں محسوس کِیا؟ اِس لئے کہ پہلا دن یہوواہ کی تنظیم کی طرف سے ہمارے لئے فربہ چیزوں سے تیارکردہ روحانی ضیافت کی ابتدا ہوتا ہے۔ (یسع ۲۵:۶) شروع دن سے ہمارا وہاں حاضر ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم زبورنویس کے ان جذبات سے متفق ہیں: ”مَیں خوش ہوا جب وہ مجھ سے کہنے لگے آؤ [یہوواہ] کے گھر چلیں۔“—زبور ۱۲۲:۱۔
۲ تاہم، پچھلے سال ”خدا کا نبوّتی کلام“ ڈسٹرکٹ کنونشنوں میں سے بعض پر ہفتہ اور اتوار کی نسبت جمعہ کی حاضری کافی کم تھی۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے بھائیوں کی ایک بڑی تعداد کنونشن کے کچھ ایسے حصے نہ سن پائی جن میں نبوّتی کلام کی بابت اہم معلومات پیش کی گئی تھیں۔ اُنہوں نے ساتھی ایمانداروں کیساتھ حوصلہافزا رفاقت کا موقع بھی کھو دیا۔
۳ دُنیاوی ملازمت کو رکاوٹ نہ بننے دیں: بض شاید اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے خدشے کی وجہ سے جمعے کے دن حاضر نہ ہوئے ہوں۔ تاہم، بہتیرے گواہوں کا یہ تجربہ رہا ہے کہ اگر وہ چھٹی کیلئے پہلے ہی سے درخواست دیتے ہیں تو اُنکے آجر اُنکے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ ایک پائنیر بہن کا آجر اُس کے تمام کلیسیائی اجلاسوں اور اسمبلیوں پر حاضری کے پُختہ عزم سے اس قدر متاثر ہؤا کہ وہ ایک پورے دن کیلئے اُسکے ساتھ کنونشن پر حاضر ہوا!
۴ آپکو خود یہ اندازہ نہیں لگانا چاہئے کہ آپکا آجر آپکو چھٹی دینے کیلئے آمادہ نہیں ہوگا یا کنونشن پر ایک دن غیرحاضر رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اپنے آجر کو موقعشناسی کیساتھ پُراعتماد ہو کر صحائف سے یہ دکھانے کیلئے تیاری کریں کہ کنونشن پر حاضری آپکی پرستش کا اہم حصہ کیوں ہے۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) اِسکے بعد اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہوواہ کے وعدوں پر مکمل بھروسہ رکھیں کہ روحانی ضروریات کو اپنی زندگی میں اوّل درجہ دینے سے آپکی مادی ضروریات بھی پوری ہو جائیں گی۔—متی ۶:۳۳؛ عبر ۱۳:۵، ۶۔
۵ ”عمدہ عمدہ باتوں“ کی قدر کرنا کلیدی عنصر ہے۔ (فل ۱:۱۰، ۱۱؛ زبور ۲۷:۴) یہ ہمیں یہوواہ کی اس اہم فراہمی سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہسازی کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ آپ کو ابھی سے آنے والے کنونشن کے لئے قطعی منصوبہسازی شروع کرنی چاہئے اور یہ عزم کریں کہ آپ پورے تین دن وہاں حاضر ہوں گے!