یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏00 ص.‏ 1
  • پوری دُنیا میں یہوواہ کے نام کو مشہور کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پوری دُنیا میں یہوواہ کے نام کو مشہور کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • گھربہ‌گھر مُنادی کرنا کیوں ضروری ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ہر جگہ خوشخبری کی منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • مُنادی میں اپنے جوش کو برقرار رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی کیسے کی جا رہی ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 1/‏00 ص.‏ 1

پوری دُنیا میں یہوواہ کے نام کو مشہور کرنا

۱ جب یسوع نے اپنے شاگردوں کو ”‏زمین کی انتہا تک“‏ گواہی دینے کا حکم دیا تو وہ اُن کیلئے پہلے ہی سے اسکا نمونہ قائم کر چکا تھا۔ (‏اعما ۱:‏۸‏)‏ اُسے جس وقت بھی اور جہاں کہیں بھی لوگ ملتے وہ اُن سے نوعِ‌انسانی کیلئے خدا کے مقصد کی بابت ضرور بات‌چیت کرتا تھا۔ یسوع کی نقل کرتے ہوئے، دیانتدار نوکر جماعت ”‏تمام دُنیا“‏ میں یہوواہ کا نام مشہور کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کر رہی ہے۔—‏یسع ۱۲:‏۴، ۵‏۔‏

۲ گزشتہ زمانوں میں کیا کِیا گیا تھا:‏ ماضی میں اخبارات میں خطبات شائع کئے گئے؛ ”‏فوٹو-‏ڈرامہ آف کریئیشن“‏ لاکھوں لوگوں کو دکھایا گیا؛ لاؤڈاسپیکر والی گاڑیوں سے فائدہ اُٹھایا گیا؛ فونوگراف کا وسیع طور پر استعمال اور کچھ وقت کیلئے ریڈیو کو بھی کام میں لایا گیا—‏یہ سب خوشخبری کی مُنادی کے لئے کِیا گیا تھا۔ تاہم، لوگوں کے ساتھ ذاتی رابطہ قائم کرنے کو ہمیشہ سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے تاکہ دکھائی جانے والی دلچسپی کو بڑھایا جا سکے۔ نتیجتاً، گھربہ‌گھر خدمتگزاری ہر جگہ یہوواہ کے نام کو مشہور کرنے کا نہایت مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔—‏اعما ۵:‏۴۲‏۔‏

۳ ہمارے زمانے میں کیا کِیا جا رہا ہے:‏ وقت بدلنے کیساتھ ساتھ دُنیا تیزرفتاری سے کام کر رہی ہے اور کئی جگہوں پر لوگ شاذونادر ہی گھر پر ملتے ہیں۔ بہت کم لوگ روحانی باتوں کو پڑھنے اور اُن پر غوروخوض کرنے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ہمیں اپنی خدمتگزاری کو صورتحال کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ گھربہ‌گھر جانے سے اپنے علاقے کا مسلسل احاطہ کرنے کے علاوہ، ہماری حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ ہم جہاں کہیں بھی لوگ ملیں وہاں جائیں اور اپنی اُمید کا دفاع کرنے کے لئے ”‏ہر وقت مستعد“‏ رہیں۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏)‏ اِسکا مطلب ساتھی کارکنوں، ہم‌مکتبوں، بازاروں، تفریح‌گاہوں، پارکنگ کی جگہوں، دُکانوں، غرص جہاں‌کہیں بھی لوگ موجود ہوں وہاں مُنادی کرنے کے مواقع کی تلاش میں رہنا ہے۔ یہوواہ کی مدد سے ہماری کوششوں کو اچھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کیا آپ ہر جگہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے میں حصہ لے رہے ہیں؟‏

۴ دُعا ہے کہ ہم اپنے علاقے میں یہوواہ کے نام کو مشہور کرنے کیلئے ہر ممکن طریقہ آزمائیں۔ راستدل لوگوں کو کھینچ لینے کیلئے یہوواہ پر توکل کیساتھ اپنی خدمتگزاری کو پورا کرنے سے ہم بڑے اطمینان کا تجربہ کر سکتے ہیں۔—‏یوح ۶:‏۴۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں