کیا آپ نقلمکانی کر رہے ہیں؟
اگر اس سوال کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو دوسرے لوگوں کیساتھ کئی باتیں پہلے عمل میں لانی پڑتی ہیں۔ ذیل میں بیانکردہ بنیادی اقدام اُٹھانے سے آپ جلد ہی اپنی نئی کلیسیا میں گھلمل سکتے ہیں۔
(۱) جب آپکو یہ پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کس جگہ منتقل ہو رہے ہیں تو آپکی موجودہ کلیسیا کا سیکرٹری آپ کی نئی کلیسیا کے کنگڈمہال کا ایڈریس حاصل کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔ اُس علاقہ میں پہنچنے کے فوراً بعد ہال کا پتہ لگا کر اجلاسوں کا وقت معلوم کریں۔ اگر ایک سے زیادہ کلیسیائیں کنگڈمہال کو استعمال کرتی ہیں تو بزرگوں سے دریافت کریں کہ آپ کس کلیسیا کے علاقہ میں رہتے ہیں۔ اجلاسوں پر حاضر ہونے اور مقامی بزرگوں سے شناسائی پیدا کرنے میں دیر نہ کریں۔
(۲) آپ کی موجودہ اور نئی کلیسیاؤں کے سیکرٹری آپ کی اور آپ کے خاندان کی کانگریگیشن پبلشر ریکارڈ کارڈ کی منتقلی میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ آپ کی نئی کلیسیا کے بزرگوں کو تعارفی خط بھی بھیجا جائے گی۔ (فروری ۱۹۹۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا سوالی بکس دیکھیں۔) وہاں کی کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو کسی مناسب کتابی مطالعہ کے کنڈیکٹر کو آپکی آمد سے مطلع کرنا چاہئے تاکہ وہ آپ سے رابطہ قائم کر کے آپکے نئے کتابی مطالعہ کے گروپ تک پہنچنے میں آپکی مدد کر سکے۔—روم ۱۵:۷۔
(۳) آپ کی نئی کلیسیا کے تمام پبلشر آپ سے واقفیت پیدا کرنے اور آپ کو اپنائیت کا احساس دلانے میں ایک مسرتبخش کردار ادا کرتے ہیں۔ (مقابلہ کریں ۳-یوح ۸۔) درحقیقت اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کو اجلاسوں پر حاضر ہونا چاہئے تاکہ آپ دوسرے بہن بھائیوں کی باہمی حوصلہافزائی اور تقویت سے خوشی حاصل کر سکیں۔
(۴) آپ کو اپنی نئی کلیسیا کے ساتھ میدانی خدمت میں جانے سے پہلے نقلمکانی کے سلسلے میں تمام کاموں کے مکمل ہو جانے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ جب آپ بادشاہتی مفادات کو اول درجہ دینگے تو دیگر معاملات بھی حل ہو جائینگے اور آپ اپنے نئے ماحول میں اطمینان محسوس کرینگے۔ (متی ۶:۳۳) جب آپ اپنے نئے گھر میں اچھی طرح سے رہنا شروع کر دیتے ہیں تو غالباً آپ جانپہچان بڑھانے کی خاطر کلیسیا کے کچھ لوگوں کو اپنے گھر آنے کی دعوت دیں۔—روم ۱۲:۱۳ب۔
نقلمکانی ایک بڑا منصوبہ ہے۔ تاہم، اگر ہرکوئی اس مشورت پر عمل کرتا ہے تو کوئی روحانی رُکاوٹ نہیں ہوگی۔ ہماری پُرمحبت مسیحی برادری سب پر مثبت اثر ڈالے گی۔