یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏99 ص.‏ 3-‏8
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۰

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۰
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ذیلی عنوان
  • ہدایات
  • شیڈول
  • ستمبر ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۱۶-‏۱۸
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 10/‏99 ص.‏ 3-‏8

تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۰

ہدایات

۲۰۰۰ کے دوران تھیوکریٹک منسٹری سکول منعقد کرانے کی ترتیب حسبِ‌ذیل ہوگی۔‏

مواد کا ماخذ:‏ تفویضات، اُردو ریوائزڈ ورشن [‏یوآروی]‏، مینارِنگہبانی [‏م]‏ ”‏آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“‏ (‏ایڈیشن ۱۹۹۰)‏ [‏ایس‌آئی]‏، ”‏بائبل کہانیوں کی میری کتاب“‏ [‏ایم‌وائی]‏ اور ”‏بائبل موضوعات برائے گفتگو“‏ [‏ٹی‌ڈی]‏ پر مبنی ہونگی۔‏

سکول کا آغاز گیت، دُعا اور مختصر پُرتپاک خیرمقدم کیساتھ وقت پر ہونا چاہئے۔ پروگرام میں پیش کی جانے والی معلومات کو پہلے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب سکول اوورسیئر ہر حصے کو متعارف کراتا ہے تو وہ پیش کئے جانے والے موضوع کا ذکر کریگا۔ درج‌ذیل طریقہ اپنائیں:‏

تفویض نمبر ۱:‏ ۱۵ منٹ۔ اِس حصے کو ایک بزرگ یا ایک خدمتگزار خادم پیش کریگا اور یہ حصہ مینارِنگہبانی یا ”‏آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“‏ پر مبنی ہو گا۔ جب مینارِنگہبانی پر مبنی ہو تو اسے زبانی اعادے کے بغیر ۱۵ منٹ کی ہدایتی تقریر ہونا چاہئے:‏ جب ”‏آل سکرپچر“‏ کتاب پر مبنی ہو تو اسے ۱۰ تا ۱۲ منٹ کی تقریر کے طور پر اور بعدازاں اشاعت میں چھپے ہوئے سوالات استعمال کرتے ہوئے ۳ تا ۵ منٹ کے زبانی اعادے کیساتھ پیش کِیا جانا چاہئے۔ ہمارا مقصد محض مواد کا احاطہ کرنا نہیں بلکہ جو بات کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ہو اسے اُجاگر کرتے ہوئے زیرِبحث معلومات کی عملی قدروقیمت پر توجہ مبذول کرانا ہونا چاہئے۔ ظاہرکردہ موضوع استعمال کرنا چاہئے۔‏

جن بھائیوں کو یہ تقریر تفویض کی جاتی ہے اُنہیں احتیاط برتنی چاہئے کہ وقت کی پابندی کریں۔ اگر ضروری ہو یا اگر مقرر اس کی درخواست کرے تو ذاتی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔‏

بائبل پڑھائی سے اہم نکات:‏ ۶ منٹ۔ ایک بزرگ یا ایک خدمتگزار خادم پیش کریگا جو مقامی ضروریات کیلئے مواد کا مؤثر طور پر اطلاق کریگا۔ کوئی عنوان ضروری نہیں ہے۔ اِسے تفویض‌شُدہ پڑھائی کا محض خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ تفویض‌شُدہ ابواب کا ۳۰ تا ۶۰ سیکنڈ کا مجموعی اعادہ شامل کِیا جا سکتا ہے۔ تاہم، بنیادی مقصد سامعین کی اس بات کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے کہ یہ معلومات ہمارے لئے کیوں اور کیسے بیش‌قیمت ہیں۔ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو انکے مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔‏

تفویض نمبر ۲:‏ ۵ منٹ۔ یہ تفویض‌شُدہ مواد کی بائبل پڑھائی ہے جسے ایک بھائی پیش کریگا۔ اس کا اطلاق مرکزی سکول کے علاوہ اضافی گروپوں پر بھی ہوگا۔ پڑھائی کی تفویضات عموماً کافی مختصر ہوتی ہیں تاکہ طالبعلموں کو افتتاحی اور اختتامی بیانات پر مختصر وضاحتی معلومات پیش کرنے کا موقع مل جائے۔ تاریخی پس‌منظر، نبوّتی یا عقائد کی اہمیت اور اصولوں کا اطلاق شامل کِیا جا سکتا ہے۔ تمام تفویض‌شُدہ آیات کو بِلاتوقف پڑھا جانا چاہئے۔ تاہم، جہاں پڑھی جانے والی آیات سلسلہ‌وار نہیں ہیں تو طالبعلم اُس آیت کا حوالہ دے سکتا ہے جہاں سے پڑھائی جاری رہتی ہے۔‏

تفویض نمبر ۳:‏ ۵ منٹ۔ یہ کسی بہن کو تفویض کی جائے گی۔ اس پیشکش کا موضوع ”‏بائبل موضوعات برائے گفتگو“‏ پر مبنی ہوگا۔ پس‌منظر غیررسمی گواہی، واپسی ملاقات یا گھریلو بائبل مطالعہ ہو سکتا ہے اور شرکاء بیٹھ سکتے ہیں یا پھر کھڑے رہ سکتے ہیں۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر اُس طریقے میں دلچسپی لیگا جس سے سٹوڈنٹ تفویض‌شُدہ موضوع کو وسیع کرتے ہوئے خاتونِ‌خانہ کو صحائف پر استدلال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جس سٹوڈنٹ کو یہ حصہ تفویض کِیا جاتا ہے اُسے پڑھنے کے لائق ہونا چاہئے۔ سکول اوورسیئر ایک مددگار تجویز کریگا لیکن ایک اضافی مددگار استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اصل توجہ پس‌منظر کی بجائے بائبل کے مؤثر استعمال پر دی جانی چاہئے۔‏

تفویض نمبر ۴:‏ ۵ منٹ۔ اس تفویض کا موضوع ”‏بائبل کہانیوں کی میری کتاب“‏ سے ایک کہانی یا ”‏بائبل موضوعات برائے گفتگو“‏ پر مبنی ہوگا۔ جب یہ تفویض کسی بائبل کہانی پر مبنی ہو تو طالبعلم کو بائبل کہانی کی واضح سمجھ حاصل کرنے کیلئے مواد میں موجود صحیفائی حوالہ‌جات پر خوب غوروخوض کرنا چاہئے۔ اس کے بعد، طالبعلم کو تفویض‌شُدہ موضوع کو وسیع اور موزوں صحائف کا انتخاب کرنا چاہئے۔ بائبل اصولوں کو نمایاں کرنے والے موضوع سے متعلق اضافی صحائف شامل کئے جا سکتے ہیں۔ جب یہ حصہ ”‏بائبل موضوعات برائے گفتگو“‏ پر مبنی ہو تو تفویض‌شُدہ موضوع استعمال کِیا جانا چاہئے اور طالبعلم کو صحائف کا عملی اطلاق کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ایک بھائی اور بہن کو تفویض نمبر ۴ دی جا سکتی ہے۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو تفویض کیا جائے تو اسے ہمیشہ ایک تقریر کی شکل میں پیش کِیا جانا چاہئے۔ جب کسی بہن کو تفویض کِیا جائے تو مواد کو تفویض نمبر ۳ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ علاوہ‌ازیں، جب بھی تفویض نمبر ۴ کے موضوع سے پہلے ایسا # نشان آتا ہے تو ترجیحاً کسی بھائی کو تفویض کی جانی چاہئے۔‏

‏*‏ضمنی بائبل پڑھائی کا شیڈول:‏ اِسے ہر ہفتے کیلئے گیت کے بعد قوسین میں درج کِیا گیا ہے۔ اِس شیڈول کی پابندی کرنے سے یعنی ہر ہفتے تقریباً دس صفحے پڑھنے سے تین سال میں پوری بائبل پڑھی جا سکتی ہے۔ سکول پروگرام کا کوئی حصہ یا تحریری اعادہ ضمنی پڑھائی کے شیڈول پر مبنی نہیں ہے۔‏

نوٹ:‏ مشورت، وقت، تحریری اعادوں اور تفویضات کی تیاری کے سلسلے میں اضافی معلومات کیلئے براہِ‌مہربانی اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ کو دیکھیں۔‏

شیڈول

جنوری ۳ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۴-‏۶

گیت نمبر ۹ [‏*‏یرمیاہ ۴۹-‏۵۲‏]‏

نمبر ۱:‏ زندگی کی دوڑ میں ہمت نہ ہاریں!‏ (‏م۹۸ ۱/‏۱ ص.‏ ۱۷-‏۲۱ پ.‏ ۱-‏۲۰‏)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۶:‏۴-‏۱۹

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱ اے خدا کیوں آباؤاجداد کی پرستش کی اجازت نہیں دیتا

نمبر ۴:‏ خدا تخلیق کا آغاز کرتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۱)‏

جنوری ۱۰ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۷-‏۱۰

گیت نمبر ۴۹ [‏*‏نوحہ ۱-‏۵‏]‏

نمبر ۱:‏ ایمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر (‏م۹۸ ۱/‏۲ ص.‏ ۷-‏۱۰ پ.‏ ۱-‏۱۳‏)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۸:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱بی انسانوں کا احترام تو کِیا جا سکتا ہے لیکن پرستش صرف خدا کی جانی چاہئے

نمبر ۴:‏ ایک خوبصورت باغ (‏ایم‌وائی نمبر ۲)‏

جنوری ۱۷ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۱۱-‏۱۴

گیت نمبر ۱۳۲ [‏*حزقی‌ایل ۱-‏۹]‏

نمبر ۱:‏ ایمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر (‏م۹۸ ۱/‏۲ ص.‏ ۱۰-‏۱۲ پ.‏ ۱۴-‏۲۰‏)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۱۱:‏۱-‏۱۲

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴۱ اے ہرمجدون—‏بدکاری کو ختم کرنے کیلئے جنگ

نمبر ۴:‏ پہلا آدمی اور عورت (‏ایم‌وائی نمبر ۳)‏

جنوری ۲۴ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۱۵-‏۱۹

گیت نمبر ۱۶۲ [‏*حزقی‌ایل ۱۰-‏۱۶]‏

نمبر ۱:‏ خدا کیساتھ ساتھ چلتے رہیں (‏م۹۸ ۱/‏۲ ص.‏ ۱۲-‏۱۵ پ.‏ ۱-‏۱۲‏)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۱۹:‏۱۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴۱ بی ہرمجدون خدا کی طرف سے محبت کا ایک اظہار کیوں ہے

نمبر ۴:‏ اُنہوں نے اپنا گھر کیوں کھو دیا (‏ایم‌وائی نمبر ۴)‏

جنوری ۳۱ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۲۰-‏۲۳

گیت نمبر ۱۳ [‏*حزقی‌ایل ۱۷-‏۲۱]‏

نمبر ۱:‏ خدا کیساتھ ساتھ چلتے رہیں (‏م۹۸ ۱/‏۲ ص.‏ ۱۵-‏۱۷ پ.‏ ۱۳-‏۱۸‏)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۲۰:‏۱۰-‏۲۰

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۷ اے بپتسمہ—‏ایک مسیحی تقاضا

نمبر ۴:‏ ایک مشکل زندگی شروع ہوتی ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۵)‏

فروری ۷ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۲۴-‏۲۷

گیت نمبر ۲۲۲ [‏*حزقی‌ایل ۲۲-‏۲۷]‏

نمبر ۱:‏ رجائیت‌پسندی کی ٹھوس بنیاد (‏م۹۸ ۱/‏۲ ص.‏ ۴-‏۶‏)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۲۵:‏۵-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۷ بی بپتسمہ گناہوں کو نہیں دھوتا

نمبر ۴:‏ ایک بیٹا اچھا اور ایک بُرا (‏ایم‌وائی نمبر ۶)‏

فروری ۱۴ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۲۸-‏۳۰

گیت نمبر ۱۸۰ [‏*حزقی‌ایل ۲۸-‏۳۳]‏

نمبر ۱:‏ شکرگزاری کی روح پیدا کریں (‏م۹۸ ۱/‏۳ ص.‏ ۴-‏۶‏)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۲۸:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۶ اے بائبل خدا کا الہامی کلام ہے

نمبر ۴:‏ ایک دلیر آدمی (‏ایم‌وائی نمبر ۷)‏

فروری ۲۱ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۳۱-‏۳۴

گیت نمبر ۴۶ [‏*حزقی‌ایل ۳۴-‏۳۹]‏

نمبر ۱:‏ استثنا—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۴۰-‏۴۱ پ.‏ ۳۰-‏۳۴)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۳۲:‏۳۵-‏۴۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۶بی بائبل—‏ہمارے زمانے کیلئے عملی راہنمائی

نمبر ۴:‏ زمین پر دیوقامت اشخاص (‏ایم‌وائی نمبر ۸)‏

فروری ۲۸ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۱-‏۵

گیت نمبر ۴۰ [‏*حزقی‌ایل ۴۰-‏۴۵]‏

نمبر ۱:‏ یشوع کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۴۲ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۲:‏۸-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۶سی بائبل—‏سب لوگوں کیلئے ایک کتاب

نمبر ۴:‏ نوح ایک کشتی بناتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۹)‏

مارچ ۶ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۶-‏۹

گیت نمبر ۱۶۴ [‏*حزقی‌ایل ۴۶-‏دانی‌ایل ۲‏]‏

نمبر ۱:‏ اولاد والو—‏اپنے بچوں کی حفاظت کریں!‏ (‏م۹۸ ۱/‏۳ ص.‏ ۷-‏۱۰‏)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۷:‏۱، ۱۰-‏۱۹

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۶ اے انتقالِ‌خون، خون کے تقدس کو پامال کرتا ہے

نمبر ۴:‏ ایک بہت بڑا طوفان (‏ایم‌وائی نمبر ۱۰)‏

مارچ ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۱۰-‏۱۳

گیت نمبر ۱۳۸ [‏*‏دانی‌ایل ۳-‏۷‏]‏

نمبر ۱:‏ مسیحی اجتماعات کی قدر کرنا (‏م۹۸ ۱/‏۳ ص.‏ ۲۶-‏۳۱ پ.‏ ۱-‏۲۰‏)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۱۱:‏۶-‏۱۵

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۶بی کیا ہر قیمت پر جان بچائی جانی چاہئے؟‏

نمبر ۴:‏ پہلی قوسِ‌قزح (‏ایم‌وائی نمبر ۱۱)‏

مارچ ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۱۴-‏۱۷

گیت نمبر ۱۰ [‏*‏دانی‌ایل ۸‏–‏ہوسیع ۲]‏

نمبر ۱:‏ خاندان ایک انسانی ضرورت (‏م۹۸ ۱/‏۴ ص.‏ ۶-‏۸‏)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۱۵:‏۱-‏۱۲

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۳ اے غیرقوموں کی میعاد کب ختم ہوئی؟‏

نمبر ۴:‏ لوگ ایک بڑا بُرج بناتے ہیں (‏ایم‌وائی نمبر ۱۲)‏

مارچ ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۱۸-‏۲۰

گیت نمبر ۱۰۵ [‏*ہوسیع ۳-‏۱۴]‏

نمبر ۱:‏ مخصوصیت اور انتخاب کی آزادی (‏م۹۸ ۱/‏۴ ص.‏ ۹-‏۱۴ پ.‏ ۱-‏۲۱‏)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۱۸:‏۱-‏۱۰

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۹ اے مسیحی کلیسیا کیا ہے؟‏

نمبر ۴:‏ ابرہام—‏خدا کا دوست (‏ایم‌وائی نمبر ۱۳)‏

اپریل ۳ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۲۱-‏۲۴

گیت نمبر ۱۴۴ [‏* یوایل ۱‏–‏عاموس ۷]‏

نمبر ۱:‏ یشوع—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۴۵-‏۴۶ پ.‏ ۲۱-‏۲۴)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۲۱:‏۴۳–‏۲۲:‏۸

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۹ بی کیا پطرس ”‏چٹان“‏ ہے؟‏

نمبر ۴:‏ خدا ابرہام کا ایمان آزماتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۱۴)‏

اپریل ۱۰ بائبل پڑھائی:‏ قضاۃ ۱-‏۴

گیت نمبر ۴۳ [‏*عاموس ۸–‏میکاہ ۵]‏

نمبر ۱:‏ قضاۃ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۴۶-‏۴۷ پ.‏ ۱-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ قضاۃ ۳:‏۱-‏۱۱

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۱ اے اثباتی سائنس بائبل کے تخلیقی بیان کی حمایت کرتی ہے

نمبر ۴:‏ لوط کی بیوی نے پیچھے مڑ کر دیکھا (‏ایم‌وائی نمبر ۱۵)‏

اپریل ۱۷ بائبل پڑھائی:‏ قضاۃ ۵-‏۷

گیت نمبر ۱۹۳ [‏*میکاہ ۶–‏صفنیاہ ۱]‏

نمبر ۱:‏ مسیحی مخصوصیت کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کرنا (‏م۹۸ ۱/‏۴ ص.‏ ۱۴-‏۱۹ پ.‏ ۱-‏۱۹‏)‏

نمبر ۲:‏ قضاۃ ۵:‏۲۴-‏۳۱

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۱بی کیا ہر تخلیقی دن کی مدت ۲۴ گھنٹے تھی؟‏

نمبر ۴:‏ اِضحاق کو ایک اچھی بیوی ملتی ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۱۶)‏

اپریل ۲۴ تحریری اعادہ۔ استثنا ۴–‏قضاۃ ۷ مکمل کریں

گیت نمبر ۹۱ [‏*صفنیاہ ۲–‏زکریاہ ۷]‏

مئی ۱ بائبل پڑھائی:‏ قضاۃ ۸-‏۱۰

گیت نمبر ۳۸ [‏*زکریاہ ۸–‏ملاکی ۴]‏

نمبر ۱:‏ آپ کے ایمان کی خوبی—‏آزمائش اب ہوتی ہے (‏م۹۸ ۱/‏۶ ص.‏ ۱۳-‏۱۷ پ.‏ ۱-‏۱۹‏)‏

نمبر ۲:‏ قضاۃ ۹:‏۷-‏۲۱

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۸ اے کیا یسوع صلیب پر مرا تھا؟‏

نمبر ۴:‏ جڑواں بچے جو مختلف تھے (‏ایم‌وائی نمبر ۱۷)‏

مئی ۸ بائبل پڑھائی:‏ قضاۃ ۱۱-‏۱۴

گیت نمبر ۸۲ [‏*‏متی ۱-‏۸‏]‏

نمبر ۱:‏ ایمان کے واسطے جانفشانی کرو (‏م۹۸ ۱/‏۶ ص.‏ ۲۳-‏۲۷ پ.‏ ۱-‏۱۸‏)‏

نمبر ۲:‏ قضاۃ ۱۳:‏۲-‏۱۰، ۲۴

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۸بی کیا مسیحیوں کو صلیب کی پرستش کرنی چاہئے؟‏

نمبر ۴:‏ یعقوب حاران جاتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۱۸)‏

مئی ۱۵ بائبل پڑھائی:‏ قضاۃ ۱۵-‏۱۸

گیت نمبر ۲۶ [‏*‏متی ۹-‏۱۴‏]‏

نمبر ۱:‏ کیا آپ یہوواہ کی تنظیم کی قدر کرتے ہیں؟ (‏م۹۸ ۱/‏۷ ص.‏ ۸-‏۱۲ پ.‏ ۱-‏۲۰‏)‏

نمبر ۲:‏ قضاۃ ۱۷:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۳۶ اے موت کی کیا وجہ ہے؟‏

نمبر ۴:‏ یعقوب کا خاندان بہت بڑا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۱۹)‏

مئی ۲۲ بائبل پڑھائی:‏ قضاۃ ۱۹-‏۲۱

گیت نمبر ۴۲ [‏*‏متی ۱۵-‏۲۱‏]‏

نمبر ۱:‏ قضاۃ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۵۰ پ.‏ ۲۶-‏۲۸)‏

نمبر ۲:‏ قضاۃ ۱۹:‏۱۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۳۶ بی کیا مُردے آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ دینہ مشکل میں پھنس جاتی ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۲۰)‏

مئی ۲۹ بائبل پڑھائی:‏ روت ۱-‏۴

گیت نمبر ۱۲۰ [‏*‏متی ۲۲-‏۲۶‏]‏

نمبر ۱:‏ روت کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی صفحات ۵۱-‏۵۳ پ.‏ ۱-‏۳، ۹-‏۱۰)‏

نمبر ۲:‏ روت ۳:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۳۶ سی کیا انسان اپنے مُردہ رشتہ‌داروں سے بات‌چیت کر سکتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ یوسف کے بھائی اس سے نفرت کرتے ہیں (‏ایم‌وائی نمبر ۲۱)‏

جون ۵ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۱-‏۳

گیت نمبر ۱۹۱ [‏*‏متی ۲۷‏–‏مرقس ۴‏]‏

نمبر ۱:‏ ۱-‏سموئیل کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۵۳-‏۵۴ پ.‏ ۱-‏۶)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۱:‏۹-‏۲۰

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴ اے کیا ابلیس ایک حقیقی ہستی ہے؟‏

نمبر ۴:‏ یوسف کو قیدخانہ میں ڈال دیا جاتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۲۲)‏

جون ۱۲ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۴-‏۷

گیت نمبر ۸۵ [‏*‏مرقس ۵-‏۹‏]‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ کی تنظیم آپ کی خدمتگزاری کی پُشت‌پناہی کرتی ہے (‏م۹۸ ۱/‏۷ ص.‏ ۱۳-‏۱۶ پ.‏ ۱-‏۱۹‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۴:‏۹-‏۱۸

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴ بی ابلیس—‏دُنیا کا نادیدہ حکمران

نمبر ۴:‏ فرعون کے خواب (‏ایم‌وائی نمبر ۲۳)‏

جون ۱۹ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۸-‏۱۱

گیت نمبر ۱۶۰ [‏*‏مرقس ۱۰-‏۱۴‏]‏

نمبر ۱:‏ قیامت پر آپ کا ایمان کتنا مضبوط ہے؟ (‏م۹۸ ۱/‏۷ ص.‏ ۱۷-‏۲۱ پ.‏ ۱-‏۲۱‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۸:‏۴-‏۲۰

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴سی گنہگار فرشتوں کی بابت بائبل کیا کہتی ہے

نمبر ۴:‏ یوسف اپنے بھائیوں کو آزماتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۲۴)‏

جون ۲۶ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۱۲-‏۱۴

گیت نمبر ۱۷۲ [‏*‏مرقس ۱۵‏–‏لوقا ۳‏]‏

نمبر ۱:‏ کیا دولت آپ کو خوشی بخش سکتی ہے؟ (‏م۹۸ ۱/‏۶ ص.‏ ۴-‏۶‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۱۴:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۰ اے زمین—‏فردوس بنائے جانے کیلئے خلق ہوئی

نمبر ۴:‏ خاندان مصر کو جاتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۲۵)‏

جولائی ۳ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۱۵-‏۱۷

گیت نمبر ۸ [‏*‏لوقا ۴-‏۸‏]‏

نمبر ۱:‏ مُردے جی اُٹھینگے (‏م۹۸ ۱/‏۷ ص.‏ ۲۲-‏۲۶ پ.‏ ۱-‏۱۷‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۱۶:‏۴-‏۱۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۰ بی زمین پر زندگی کبھی ختم نہ ہوگی

نمبر ۴:‏ ایوب خدا کا وفادار ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۲۶)‏

جولائی ۱۰ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۱۸-‏۲۰

گیت نمبر ۱۵۶ [‏*‏لوقا ۹-‏۱۲‏]‏

نمبر ۱:‏ موت کو ختم کر دیا جائے گا (‏م۹۸ ۱/‏۷ ص.‏ ۲۷-‏۳۱ پ.‏ ۱-‏۱۹‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۱۹:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۴ اے کیا آپ جھوٹے نبیوں کو پہچان سکتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ ایک بُرا بادشاہ مصر پر حکومت کرتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۲۷)‏

جولائی ۱۷ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۲۱-‏۲۴

گیت نمبر ۳۳ [‏*‏لوقا ۱۳-‏۱۹‏]‏

نمبر ۱:‏ اعتماد بحال کِیا جا سکتا ہے!‏ (‏م۹۸ ۱/‏۹ ص.‏ ۵-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۲۴:‏۲-‏۱۵

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۵ اے روحانی شفا کتنی اہم ہے؟‏

نمبر ۴:‏ ننھے موسیٰ کو کیسے بچایا گیا (‏ایم‌وائی نمبر ۲۸)‏

جولائی ۲۴ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۲۵-‏۲۷

گیت نمبر ۶۰ [‏*‏لوقا ۲۰-‏۲۴‏]‏

نمبر ۱:‏ مقامی ثقافتیں اور مسیحی اصول—‏کیا یہ ہم‌آہنگ ہیں؟ (‏م۹۸ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۱۸-‏۲۱‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۲۵:‏۲۳-‏۳۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۵ بی خدا کی بادشاہت—‏دائمی جسمانی شفائیں لانے کا ذریعہ

نمبر ۴:‏ موسیٰ کیوں بھاگ گیا (‏ایم‌وائی نمبر ۲۹)‏

جولائی ۳۱ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سموئیل ۲۸-‏۳۱

گیت نمبر ۱۷۰ [‏*‏یوحنا ۱-‏۶‏]‏

نمبر ۱:‏ ۱-‏سموئیل—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۵۷-‏۵۸ پ.‏ ۲۷-‏۳۵)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سموئیل ۳۱:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۵سی دورِحاضر کی ایمانی شفا خدا کی طرف سے نہیں ہے

نمبر ۴:‏ ایک جلتی ہوئی جھاڑی (‏ایم‌وائی نمبر ۳۰)‏

اگست ۷ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۱-‏۴

گیت نمبر ۲۲ [‏*‏یوحنا ۷-‏۱۱‏]‏

نمبر ۱:‏ ۲-‏سموئیل کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۵۹ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سموئیل ۲:‏۱-‏۱۱

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۵ ڈی کیا زبانیں بولنا خدا کی پسندیدگی کا حتمی ثبوت ہے؟‏

نمبر ۴:‏ موسیٰ اور ہارون کی فرعون سے ملاقات (‏ایم‌وائی نمبر ۳۱)‏

اگست ۱۴ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۵-‏۸

گیت نمبر ۱۷۴ [‏*‏یوحنا ۱۲-‏۱۸‏]‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ خدایِ‌رحیم اور مہربان (‏م۹۸ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۲۲-‏۲۴ پ.‏ ۱-‏۱۱‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سموئیل ۷:‏۴-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۳ اے کون آسمان پر جاتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ ۱۰ آفتیں (‏ایم‌وائی نمبر ۳۲)‏

اگست ۲۱ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۹-‏۱۲

گیت نمبر ۱۰۷ [‏*‏یوحنا ۱۹‏–‏اعمال ۴‏]‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ خدایِ‌رحیم اور مہربان (‏م۹۸ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۲۴-‏۲۶ پ.‏ ۱۲-‏۲۱‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سموئیل ۱۱:‏۲-‏۱۵

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۸ اے دوزخ عذاب کی جگہ نہیں ہے

نمبر ۴:‏ بحرِقلزم کو عبور کرنا (‏ایم‌وائی نمبر ۳۳)‏

اگست ۲۸ تحریری اعادہ‏.‏ قضاۃ ۸–‏۲-‏سموئیل ۱۲ مکمل کریں

گیت نمبر ۱۷۷ [‏*‏اعمال ۵-‏۱۰‏]‏

ستمبر ۴ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۱۳-‏۱۵

گیت نمبر ۱۸۳ [‏*‏اعمال ۱۱-‏۱۶‏]‏

نمبر ۱:‏ اپنے بچوں کو زندگی میں اچھا آغاز دیں (‏م۹۸ ۱/‏۸ ص.‏ ۴-‏۶‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سموئیل ۱۳:‏۲۰-‏۳۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۸بی آگ تباہی کی علامت ہے

نمبر ۴:‏ ایک نئی قسم کا کھانا (‏ایم‌وائی نمبر ۳۴)‏

ستمبر ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۱۶-‏۱۸

گیت نمبر ۱۲۹ [‏*‏اعمال ۱۷-‏۲۲‏]‏

نمبر ۱:‏ تجہیزوتکفین کی رسومات کی بابت مسیحی نظریہ (‏م۹۸ ۱/‏۸ ص.‏ ۷-‏۱۰‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سموئیل ۱۶:‏۵-‏۱۴

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۸سی دولتمند اور لعزر کی سرگزشت ابدی عذاب کو ثابت نہیں کرتی

نمبر ۴:‏ یہوواہ اپنے قانون دیتا ہے (‏ایم‌وائی نمبر ۳۵)‏

ستمبر ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۱۹-‏۲۱

گیت نمبر ۱۹ [‏*‏اعمال ۲۳‏–‏رومیوں ۱‏]‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ کے رحم کی نقل کریں (‏م۹۸ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۲۷-‏۲۸ پ.‏ ۱-‏۱۰‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سموئیل ۲۰:‏۱، ۲،‏ ۱۴-‏۲۲

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۱۲ اے تہواروں کی بابت مسیحی نظریہ

نمبر ۴:‏ سونے کا بچھڑا (‏ایم‌وائی نمبر ۳۶)‏

ستمبر ۲۵ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سموئیل ۲۲-‏۲۴

گیت نمبر ۹۸ [‏*‏رومیوں ۲-‏۹‏]‏

نمبر ۱:‏ ۲-‏سموئیل—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۶۳ پ.‏ ۲۸-‏۳۱)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سموئیل ۲۳:‏۸-‏۱۷

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۳۷ اے مورتیوں کا استعمال خدا کی بے‌حُرمتی ہے

نمبر ۴:‏ پرستش کیلئے ایک خیمہ (‏ایم‌وائی نمبر ۳۷)‏

اکتوبر ۲ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۱-‏۲

گیت نمبر ۳۶ [‏*‏رومیوں ۱۰‏–‏۱-‏کرنتھیوں ۳‏]‏

نمبر ۱:‏ ۱-‏سلاطین کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۶۴-‏۶۵ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۲:‏۱-‏۱۱

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۳۷ بی مورتیوں کی پرستش کرنے کے نتائج

نمبر ۴:‏ ۱۲ جاسوس (‏ایم‌وائی نمبر ۳۸)‏

اکتوبر ۹ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۳-‏۶

گیت نمبر ۱۰۶ [‏*‏۱-‏کرنتھیوں ۴-‏۱۳‏]‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ کے رحم کی نقل کریں (‏م۹۸ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۲۹-‏۳۱ پ.‏ ۱۱-‏۲۰‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۴:‏۲۱-‏۳۴

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۳۷ سی صرف یہوواہ ہی کی پرستش کی جانی چاہئے

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۹ اے #بین‌الاعتقادی خدائی طریقہ نہیں ہے

اکتوبر ۱۶ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۷-‏۸

گیت نمبر ۷۶ [‏*‏۱-‏کرنتھیوں ۱۴‏–‏۲-‏کرنتھیوں ۷‏]‏

نمبر ۱:‏ فرشتے کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں (‏م۹۸ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۴-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۷:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۹بی کیا تمام مذاہب اچھے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۴۳ اے مسیحیوں کو خدا کا ذاتی نام استعمال کرنا چاہئے

اکتوبر ۲۳ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۹-‏۱۱

گیت نمبر ۹۷ [‏*‏۲-‏کرنتھیوں ۸‏–‏گلتیوں ۴‏]‏

نمبر ۱:‏ خدا کیساتھ ساتھ چلنا—‏ابتدائی اقدام (‏م۹۸ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۸-‏۱۰ پ.‏ ۱-‏۱۲‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۱۱:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴۳ بی خدا کے وجود کی بابت سچائیاں

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۴۳سی #خدائی صفات کو پہچاننا

اکتوبر ۳۰ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۱۲-‏۱۴

گیت نمبر ۱۱۳ [‏*‏گلتیوں ۵‏–‏فلپیوں ۲‏]‏

نمبر ۱:‏ خدا کیساتھ ساتھ چلنا—‏ابتدائی اقدام (‏م۹۸ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۱۰-‏۱۲ پ.‏ ۱۳-‏۲۱‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۱۳:‏۱-‏۱۰

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴۳ ڈی سب لوگ ایک ہی خدا کی پرستش نہیں کرتے

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۴۴ اے کیا یہوواہ کے گواہ ایک نیا مذہب ہیں؟‏

نومبر ۶ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۱۵-‏۱۷

گیت نمبر ۱۲۳ [‏*‏فلپیوں ۳‏–‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵‏]‏

نمبر ۱:‏ ابدیت کے پیشِ‌نظر خدا کیساتھ ساتھ چلنا (‏م۹۸ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۱۳-‏۱۴ پ.‏ ۱-‏۹‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۱۵:‏۹-‏۲۴

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴۲ اے یسوع مسیح—‏خدا کا بیٹا اور مُتعیّنہ بادشاہ

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۴۲ بی نجات کیلئے یسوع پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے

نومبر ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۱۸-‏۲۰

گیت نمبر ۱۵۹ [‏*‏۲-‏تھسلنیکیوں ۱‏–‏۲-‏تیمتھیس ۳‏]‏

نمبر ۱:‏ مسائل کو پُرامن طریقے سے کیسے حل کریں (‏م۹۸ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۴-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۲۰:‏۱،‏ ۱۳-‏۲۲

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۴۲ سی کیا نجات پانے کیلئے محض یسوع پر ایمان رکھنا کافی ہے؟‏

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۵ اے #وہ برکات جو خدا کی بادشاہت لائیگی

نومبر ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ ۱-‏سلاطین ۲۱-‏۲۲

گیت نمبر ۱۷۹ [‏*‏۲-‏تیمتھیس ۴‏–‏عبرانیوں ۷‏]‏

نمبر ۱:‏ ۱-‏سلاطین—‏کیوں فائدہ‌مند ہے (‏ایس‌آئی ص.‏ ۶۸-‏۶۹ پ.‏ ۲۳-‏۲۶)‏

نمبر ۲:‏ ۱-‏سلاطین ۲۲:‏۲۹-‏۴۰

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۵ بی بادشاہت اپنی حکمرانی شروع کر دیتی ہے جبکہ مسیح کے دشمن ابھی سرگرمِ‌عمل ہیں

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۵سی بادشاہت انسانی کوششوں سے قیام نہیں پاتی

نومبر ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سلاطین ۱-‏۳

گیت نمبر ۱۴۸ [‏*‏عبرانیوں ۸‏–‏یعقوب ۲‏]‏

نمبر ۱:‏ ۲-‏سلاطین کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۶۹ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سلاطین ۲:‏۱۵-‏۲۵

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲ اے ”‏دُنیا کے خاتمے“‏ سے کیا مُراد ہے

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۲بی #آخری ایّام کے ثبوت سے روحانی طور پر باخبر رہیں

دسمبر ۴ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سلاطین ۴-‏۶

گیت نمبر ۱۰۹ [‏*‏یعقوب ۳‏–‏۲-‏پطرس ۳‏]‏

نمبر ۱:‏ ابدیت کے پیشِ‌نظر خدا کیساتھ ساتھ چلنا (‏م۹۸ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۱۵-‏۱۷ پ.‏ ۱۰-‏۲۰‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سلاطین ۵:‏۲۰-‏۲۷

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۱ اے ہمیشہ کی زندگی کوئی خواب نہیں ہے

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۲۱بی آسمان پر کون جاتے ہیں؟‏

دسمبر ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سلاطین ۷-‏۹

گیت نمبر ۱۱۷ [‏*‏۱-‏یوحنا ۱‏–‏مکاشفہ ۱‏]‏

نمبر ۱:‏ روپیہ اُدھار لیتے یا اُدھار دیتے وقت پیروی کرنے کیلئے بائبل اُصول (‏م۹۸ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۱۸-‏۲۰‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سلاطین ۷:‏۱، ۲،‏ ۶، ۷،‏ ۱۶-‏۲۰

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۱سی زمین پر ہمیشہ کی زندگی پانے والوں کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۲۴ اے #شادی کے بندھن کو قابلِ‌احترام ہونا چاہئے

دسمبر ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏سلاطین ۱۰-‏۱۲

گیت نمبر ۱۸۱ [‏*‏مکاشفہ ۲-‏۱۲‏]‏

نمبر ۱:‏ اپنے ایمان کا دفاع کرنا (‏م۹۸ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۲۶-‏۳۱ پ.‏ ۱-‏۱۹‏)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏سلاطین ۱۱:‏۱-‏۳،‏ ۹-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ٹی‌ڈی ۲۴ بی مسیحیوں کو سرداری کے اُصول کا احترام کرنا چاہئے

نمبر ۴:‏ ٹی‌ڈی ۲۴ سی بچوں کے سلسلے میں مسیحی والدین کی ذمہ‌داری

دسمبر ۲۵ تحریری اعادہ۔‏ ۲-‏سموئیل ۱۳‏–‏۲-‏سلاطین ۱۲ مکمل کریں

گیت نمبر ۲۱۷ [‏*‏مکاشفہ ۱۳-‏۲۲‏]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں