یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏99 ص.‏ 9
  • ہمیشہ زندہ کتاب کو مؤثر طریقے سے متعارف کرانا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمیشہ زندہ کتاب کو مؤثر طریقے سے متعارف کرانا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 10/‏99 ص.‏ 9

ہمیشہ زندہ کتاب کو مؤثر طریقے سے متعارف کرانا

۱ یسوع تعارفات کے سلسلے میں ماہر تھا۔ وہ جانتا تھا کہ دلچسپی اُبھارنے کیلئے کیا کہا جانا چاہئے۔ ایک موقع پر اُس نے ایک سامری عورت سے صرف پانی مانگنے سے گفتگو کا آغاز کِیا۔ اس بات نے فوری طور پر اُسکی توجہ حاصل کر لی کیونکہ ’‏یہودی سامریوں سے کسی طرح کے تعلقات نہیں رکھتے تھے۔‘‏ نتیجتاً اُس گفتگو نے اُس کی اور بہت سے دوسرے لوگوں کی ایماندار بننے میں مدد کی۔ (‏یوح ۴:‏۷-‏۹،‏ ۴۱‏)‏ ہم اُسکے نمونے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏

۲ ہمیشہ زندہ کتاب کی پیشکش تیار کرتے وقت، خود سے پوچھیں کہ ’‏ہمارے علاقے میں لوگوں کی دلچسپیاں کیا ہیں؟ ایک نوجوان، ایک عمررسیدہ شخص، ایک شوہر یا ایک بیوی کو کونسی چیز پسند آئیگی؟‘‏ آپ ایک سے زیادہ تعارفات تیار کر سکتے ہیں اور پھر موقع کی مناسبت سے زیادہ موزوں دکھائی دینے والا تعارف استعمال کرنے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔‏

۳ خاندانی زندگی کی تنزلی بہتیروں کے لئے تشویشناک ہونے کے باعث آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏روزمرّہ زندگی کے دباؤ کی وجہ سے آجکل خاندانوں میں بہت زیادہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ وہ کہاں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل ہمارے لئے ایک حقیقی مدد ثابت ہو سکتی ہے۔ [‏پڑھیں ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶، ۱۷‏۔]‏ صحائف خاندانوں کو قائم رہنے میں مدد دینے والے مفید رہبر اصول پیش کرتے ہیں۔ غور کریں کہ اس اشاعت آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں“‏ کے صفحہ ۲۳۸ کے پیراگراف ۳ میں کیا بیان کِیا گیا ہے۔ پیراگراف ۳ پڑھیں اور پیشکش کریں۔‏

۴ اگر آپ ایک مقامی خبر استعمال کر رہے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏کیا آپ نے یہ خبر سنی [‏کسی باعثِ‌تشویش مقامی خبر کا ذکر کریں]‏؟ آپ اِسکی بابت کیا سوچتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ کیا آپ یہ نہیں سوچتے کہ اِس دُنیا کا انجام کیا ہوگا؟ بائبل نے ایسی چیزوں کی پیشگوئی کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اخیر زمانہ میں رہ رہے ہیں۔“‏ اِسکے بعد ہمیشہ زندہ کتاب کے ۱۵۰-‏۱۵۳ صفحات کی معلومات پر غوروخوض کریں۔‏

۵ بہتیرے بڑھتے ہوئے جُرم کے مسئلے کی بابت پریشان ہیں۔ آپ ”‏بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ“‏ کے صفحہ ۴ پر ”‏جُرم/‏تحفظ“‏ کی سرخی کے تحت پہلے تعارف کو یا پھر صفحہ ۶ پر ”‏مستقبل/‏ سلامتی“‏ کی سرخی کے تحت دوسرے تعارف کو استعمال کر سکتے ہیں۔‏

۶ ایک مؤثر تعارف تیار کرنا راستبازی کے بھوکے لوگوں تک پہنچنے میں آپکی مدد کر سکتا ہے۔—‏متی ۵:‏۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں