یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏99 ص.‏ 1
  • ہم یہوواہ سے تعلیم‌یافتہ ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم یہوواہ سے تعلیم‌یافتہ ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • منسٹریل ٹریننگ سکول—‏کارگزاری کا ایک وسیع دروازہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • پہل‌کاروں کو تربیت حاصل کرنے کے کون‌سے موقعے دئے جاتے ہیں؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • یہوواہ خدا سے تربیت پانے کے ہر موقعے سے فائدہ اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • دی واچ‌ٹاور ایجوکیشنل سینٹر کی مخصوصیت یہوواہ کیلئے ایک عید
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 6/‏99 ص.‏ 1

ہم یہوواہ سے تعلیم‌یافتہ ہیں

۱ الہٰی ہدایت کے تحت ایک بین‌الاقوامی تعلیمی پروگرام اس وقت ۲۳۳ ممالک میں زیرِعمل ہے۔ اس دُنیا کی کوئی بھی چیز اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ہمارا عظیم مُعلم، یہوواہ، ہمیں اب اُس سے مستفید ہونے کا طریقہ سکھا رہا ہے اور اس کیساتھ ہی ساتھ وہ ہمیں ابدی زندگی کی بابت بھی تعلیم دیتا ہے۔—‏یسع ۳۰:‏۲۰؛‏ ۴۸:‏۱۷‏۔‏

۲ الہٰی تعلیم کے سکول:‏ اس وقت یہوواہ کے لوگوں کے فائدے کے لئے کام کرنے والے سکولوں پر غور کیجئے۔ تھیوکریٹک منسٹری سکول جو ہر ہفتے تقریباً ۸۷،۰۰۰ کلیسیاؤں میں منعقد کِیا جاتا ہے، خوشخبری کے مؤثر خادم بننے کے لئے لاکھوں بادشاہتی پبلشروں کو تربیت دیتا ہے۔ کیا آپ نے اُس میں اندراج کروایا ہے؟ کیا آپ کا شمار اُن ہزاروں لوگوں میں ہوتا ہے جو دو ہفتے کے پائنیر سروس سکول میں حاضر ہوئے تھے؟ ریگولر پائنیروں کے گھنٹوں میں کمی غالباً مزید لوگوں کو پائنیر خدمت کرنے اور اِس سکول میں حصہ لینے کے قابل بنائے گی۔ دو مہینے کا منسٹریل ٹریننگ سکول جو اب نمایاں زبانوں میں پوری دُنیا میں منعقد کِیا جاتا ہے، غیرشادی‌شُدہ بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو اہم تھیوکریٹک ذمہ‌داریاں اُٹھانے کے لئے تیار کر رہا ہے۔ وقتاًفوقتاً، تمام بزرگ اور خدمتگزار خادم کنگڈم منسٹری سکول میں عمدہ ہدایت حاصل کرتے ہیں۔‏

۳ پیٹرسن، نیو یارک کے واچ‌ٹاور ایجوکیشنل سنٹر میں عمارتوں کو تین خاص سکول منعقد کرنے کیلئے استعمال کِیا گیا ہے جو اعلیٰ تھیوکریٹک تربیت فراہم کرتے ہیں۔ واچ‌ٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ کا پانچ مہینے کا کورس خادموں کو غیرملکی میدان میں بطور مشنری کام کرنے کیلئے تیار کرتا ہے۔ پوری دُنیا سے برانچ کمیٹی کے اراکین برانچ کو منظم کرنے سے متعلق دو مہینے کے کورس میں حصہ لیتے ہیں۔ مئی ۱۹۹۹ میں سفری نگہبانوں کیلئے دو مہینے کے ایک نئے کورس کا اِجرا ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا سے ۴۸ طالبعلموں کی جماعت کیساتھ ہوا۔ انجام‌کار، یہوواہ کے تمام خادم اس تربیت سے شاندار فوائد حاصل کرتے ہیں جو یہوواہ اِن مختلف سکولوں کے ذریعے فراہم کر رہا ہے۔‏

۴ کس مقصد کے لئے تعلیم‌یافتہ؟‏ گورننگ باڈی کے ایک رکن نے بیان کِیا:‏ ”‏ہمارا دورِحاضر کا تعلیمی پروگرام ہر جگہ یہوواہ کے تمام لوگوں کو امثال ۱:‏۱-‏۴ میں بیان‌کردہ پختگی کی عمدہ حالت میں لانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔“‏ دُعا ہے کہ یہوواہ ہم میں سے ہر ایک کو ”‏شاگرد کی زبان“‏ عطا کرتا رہے۔—‏یسع ۵۰:‏۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں