یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏98 ص.‏ 1
  • ہمیں باربار جانا چاہئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمیں باربار جانا چاہئے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم بار بار کیوں جاتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ہم لوگوں کے پاس باربار کیوں جاتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • لوگوں کو سننے کا موقع کیسے ملے گا؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • منادی کرتے رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 12/‏98 ص.‏ 1

ہمیں باربار جانا چاہئے

۱ جب کسی شخص نے پہلی مرتبہ آپ کیساتھ خوشخبری کی بابت گفتگو کی تھی تو کیا آپ نے موافق ردِعمل دکھایا تھا؟ اگر نہیں تو آپ کو شکرگزار ہونا چاہئے کہ یہوواہ کے گواہ باربار ملاقات کے لئے آتے رہے تاوقتیکہ آپ نے بالآخر ایک بائبل مطالعے کی پیشکش قبول کر لی تھی۔ اپنے تفویض‌کردہ علاقے میں باربار کام کرتے ہوئے اس بات کو ذہن میں رکھنا موزوں ہے۔‏

۲ لوگوں کی زندگیوں میں مسلسل تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ اُنہیں نئے نئے مسائل یا صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، معاشرے یا دُنیا میں پریشان‌کُن واقعات کی بابت سنتے ہیں، ناموافق معاشی حالات کو برداشت کرتے ہیں یا پھر خاندان میں بیماری یا موت کا تجربہ کرتے ہیں۔ ایسی چیزیں اُن کے اندر ان پریشانیوں کا سبب جاننے کی خواہش پیدا کر سکتی ہیں۔ ہمیں لوگوں کو بے‌حوصلہ کرنے والے عناصر کو سمجھنا اور اس کے بعد تسلی‌بخش پیغام کے ساتھ جوابی‌عمل دکھانا چاہئے۔‏

۳ یہ زندگی بچانے کا کام ہے:‏ آفت‌زدہ علاقے میں زندگی بچانے والے کارکنوں پر غور کریں۔ اگرچہ بعض شاید ایسے علاقے میں تلاش کو جاری رکھے ہوئے ہوں جہاں بچنے والے چند ہی لوگ ملتے ہیں تاہم محض اس وجہ سے کہ دوسری جگہ پر اُن کے ساتھی کارکنوں کو بچنے والے زیادہ لوگ مل رہے ہیں وہ نہ تو سُست پڑتے ہیں اور نہ ہی اپنا کام بند کرتے ہیں۔ جان بچانے کا ہمارا کام ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ ہر سال، ایسے ہزاروں ہزار لوگوں کو تلاش کِیا جا رہا ہے جو ”‏بڑی مصیبت“‏ سے بچ نکلنا چاہتے ہیں۔—‏مکا ۷:‏۹،‏ ۱۴‏۔‏

۴ ”‏جو کوئی خداوند [‏”‏یہوواہ“‏، این‌ڈبلیو]‏ کا نام لیگا نجات پائیگا۔“‏ (‏روم ۱۰:‏۱۳-‏۱۵‏)‏ ان الفاظ کو مستقل‌مزاجی سے منادی کرنے کی ضرورت کو ہم سب کے ذہن‌نشین کرنا چاہئے۔ جب پہلی مرتبہ ہمارے علاقے کا احاطہ کِیا گیا اُس وقت سے لیکر بچے اب جوان ہو گئے ہیں اور اپنے لئے اور اپنے مستقبل اور زندگی کے مقصد کی بابت سنجیدگی سے سوچنے کے قابل ہیں۔ ہم کسی بھی طرح یہ نہیں جان سکتے کہ کون بالآخر ہماری بات سنے گا۔ (‏واعظ ۱۱:‏۶‏)‏ ماضی کے بہتیرے مخالفین نے سچائی کو قبول کر لیا ہے۔ ہمارا کام لوگوں کی عدالت کرنا نہیں ہے بلکہ اُنہیں سننے اور اس پُرانی دُنیا سے بچ نکلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یسوع کے ابتدائی شاگردوں کی طرح ہمیں بھی لوگوں کے پاس ”‏متواتر جانے“‏ اور بادشاہتی پیغام میں اُنکی دلچسپی کو اُبھارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔—‏متی ۱۰:‏۶، ۷‏، این‌ڈبلیو۔‏

۵ درحقیقت ہمارے لئے ابھی تک منادی کرنے کے موقع کا دستیاب ہونا یہوواہ کے رحم کو ظاہر کرتا ہے۔ (‏۲-‏پطر ۳:‏۹‏)‏ جب ہم دوسروں کو پیغام سننے کا باربار موقع دیتے ہیں تو ہم خدا کی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور یوں ہم اُس کی ستائش کرتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں