نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—تھیوکریٹک منسٹری سکول اوورسیئر
۱ تھیوکریٹک منسٹری سکول اوورسیئر روحانی طور پر ایک پُختہ شخص ہوتا ہے جو کلام کرنے اور تعلیم دینے کے کام میں جانفشانی کرتا ہے اور ہمارے احترام اور تعاون کا مستحق ہے۔ (۱-تیم ۵:۱۷) اس کی ذمہداریاں کیا ہیں؟
۲ کنگڈمہال میں تھیوکریٹک منسٹری سکول کی لائبریری اُسکے تحت آتی ہے۔ وہ ایسے تمام لوگوں کی حوصلہافزائی کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے جو سکول میں نام درج کروانے کے اہل ہیں۔ وہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ درست ریکارڈ رکھا جائے تاکہ تفویضات سکول کے ہر سیشن سے کمازکم تین ہفتے پہلے دے دی جائیں۔ اُسے ہر طالبعلم اور اُسکی صلاحیتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کلیسیا سے بخوبی واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ سکول کا شیڈول تیار کرنے میں کوئی بھائی اسکی مدد کر سکتا ہے تو بھی تفویضات دینے کا کام موزوں طور پر اوورسیئر کی زیرِنگرانی انجام پانا چاہئے۔
۳ سکول میں مؤثر طور پر تعلیم دینے کیلئے اوورسیئر کو ہر ہفتے تفویضشُدہ مواد کا مستعدی سے مطالعہ کرنا چاہئے۔ یہ اُسے کلیسیا کے مطالعہ کے مقررہ مواد کے سلسلے میں پُرجوش رکھنے، تحریری اعادے میں شامل اہم نکات کو نمایاں کرنے اور اس بات کا تعیّن کرنے کے قابل بناتا ہے کہ تفویضشُدہ مواد کا مکمل طور پر احاطہ کِیا گیا ہے۔
۴ ہر طالبعلم کی تقریر کے بعد اوورسیئر طالبعلم کو شاباش دیگا اور وضاحت کریگا کہ گفتگو کرنے کی یہ خاص خوبی کیوں اہم ہے یا اسے بہتر بنانے کی ضرورت کیوں ہے۔ سکول کی تفویضات کی تیاری کے سلسلے میں جب کسی کو اضافی مدد درکار ہوتی ہے تو اوورسیئر بذاتِخود یا اس کی طرف سے کوئی شخص مدد فراہم کر سکتا ہے۔
۵ تھیوکریٹک منسٹری سکول اوورسیئر اور اُسکی زیرِنگرانی کام کرنے والے دیگر نگرانوں کی انتھک کاوشوں سے پوری طرح استفادہ کرنے کے لئے ہمیں باقاعدگی سے سکول میں حاضر ہونا چاہئے۔ ہمیں اپنی تمام تفویضات کو بھی پورا کرنا چاہئے نیز ہمیں یا دوسروں کو دی جانیوالی مشورت کا اطلاق کرنا چاہئے۔ اس طرح سے ہم بادشاہتی پیغام کو علانیہ اور گھرباگھر پیش کرنے کی اپنی لیاقت کو بتدریج بہتر بناتے جائینگے۔—اعما ۲۰:۲۰؛ ۱-تیم ۴:۱۳، ۱۵۔