یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏98 ص.‏ 14
  • مَیں ایک بائبل مطالعہ کروانا چاہتا ہوں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مَیں ایک بائبل مطالعہ کروانا چاہتا ہوں!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • زیادہ بائبل مطالعوں کی ضرورت ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • تقاضا بروشر سے مطالعے شروع کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • پاک صحائف کی تعلیم—‏بائبل مطالعہ کرانے کیلئے بنیادی کتاب
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 11/‏98 ص.‏ 14

مَیں ایک بائبل مطالعہ کروانا چاہتا ہوں!‏

۱ ہم میں سے بہتوں نے بائبل مطالعہ کروانے کی خواہش کا اظہار کِیا ہے اور اسکی معقول وجہ ہے۔ بائبل مطالعے کے ذریعے ہی ہم نئے شاگرد بنانے کے اپنے نصب‌العین کو پایۂ‌تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ تاہم بعض بہن بھائی مہینوں بلکہ سالوں سے کسی کو سچائی سکھانے سے حاصل ہونے والی خوشی سے محروم ہیں۔ نومبر کے دوران ہم اسکے بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟ چونکہ اس مہینے علم کی کتاب کو متعارف کرایا جائیگا ہم اسے نئے بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے استعمال کرنے کی خاص کوشش کر سکتے ہیں۔‏

۲ ایک یا ایک سے زیادہ ویک‌اینڈز مختص کریں:‏ ہم سب کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ اس مہینے نیا بائبل مطالعہ شروع کرنے پر توجہ دینے کیلئے کچھ وقت مختص کریں۔ اس مقصد کیلئے کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹرز کو ویک‌اینڈ(‏ز)‏ کا انتخاب کرنا چاہئے اور پھر اپنے گروپوں کو واپسی ملاقات کے کام کیلئے متحدہ کوشش کرنے کیلئے منظم کرنا چاہئے۔‏

۳ اجلاس برائے میدانی خدمت پر اپنے واپسی ملاقات کے ریکارڈز کو ساتھ لائیں۔ پھر اُن تمام لوگوں کے پاس جائیں جنہوں نے دلچسپی دکھائی تھی، لٹریچر لیا تھا یا پھر اجلاسوں پر حاضر ہوئے ہیں۔ ہر ملاقات بائبل مطالعہ شروع کروانے کے خاص نشانے کیساتھ کریں۔‏

۴ بائبل مطالعے کا مظاہرہ کریں:‏ میدانی خدمت کے خاص اجلاسوں پر، عمدگی سے تیارکردہ ایک مظاہرہ پیش کِیا جانا چاہئے جو یہ ظاہر کرے کہ ایک واپسی ملاقات پر بائبل مطالعہ کیسے شروع کِیا جا سکتا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏بہتیرے لوگوں کے پاس بائبل ہے تاہم وہ اس بات سے واقف نہیں کہ اس میں اُن اہم سوالات کے جواب موجود ہیں جنکا ہم سب زندگی میں سامنا کرتے ہیں۔ [‏علم کی کتاب کی فہرستِ‌مضامین دکھائیں اور باب ۳، ۵، ۶، ۸ اور ۹ کے عنوانات پڑھیں۔]‏ ہر ہفتے تقریباً ایک گھنٹے کیلئے مطالعے کی اس امدادی کتاب کو استعمال کرنے سے آپ چند ہی مہینوں میں بائبل کی بنیادی سمجھ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان مضامین میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو مجھے آپکو یہ بتا کر خوشی ہوگی کہ یہ پروگرام کیسے کام کرتا ہے۔“‏ اگر کوئی شخص مصروف شیڈول کی وجہ سے مطالعہ کرنے سے ہچکچاتا ہے تو واضح کریں کہ ایک مختصر پروگرام بھی ہے۔ تقاضا بروشر متعارف کرائیں اور ہفتے میں ایک مرتبہ ۱۵-‏۳۰ منٹ کیلئے ایک مختصر سبق کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کریں۔‏

۵ اگر ہم سب مطالعے شروع کروانے کی متحدہ کوشش کرتے ہیں اور اپنی کوششوں پر یہوواہ کی برکت کیلئے دُعا کرتے ہیں تو یقیناً ہم نئے مطالعے حاصل کرینگے!‏ (‏۱-‏یوح ۵:‏۱۴، ۱۵‏)‏ اگر آپ بائبل مطالعہ کروانا چاہتے ہیں تو شروع کرنے کا یہی موقع ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں