میگزین روٹس پر ”بادشاہتی بیج بونا“
۱ سنگ پریزز ٹو جیہوا میں گیت ۱۳۳ کا عنوان ہے ”سوئنگ کنگڈم سیڈز“ (بادشاہتی بیج بونا)۔ یہ یسوع کی اُس تمثیل پر مبنی ہے جو شاگرد بنانے کے کام کو بیج بونے کے کام سے تشبِیہ دیتی ہے۔ (متی ۱۳:۴-۸؛ ۱۹-۲۳) گیت کے بول اسطرح ہیں۔ ”آپکے کتنے بیج اچھی زمین پر گرتے ہیں/اس کا انحصار بڑی حد تک آپ پر ہوتا ہے۔“ ہم اپنی خدمتگزاری کی اثرآفرینی کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ ایک طریقہ میگزین روٹ شروع کرنا اور اُنہیں قائم رکھنا ہے۔
۲ میگزین روٹ کے ذریعے بہت سے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ (۱) ہر دو ہفتے کے بعد باقاعدگی سے ملاقات کرنا آپکو دلچسپی رکھنے والے شخص کیساتھ دوستانہ تعلق قائم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ (۲) آپ اُسے مینارِنگہبانی اور جاگو! میں پائی جانیوالی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ (۳) اپنی گفتگو سے آپ اُس شخص کو روحانی سچائی کیلئے بھوک پیدا کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جو بائبل مطالعے پر منتج ہو سکتا ہے۔—۱-پطر ۲:۲۔
۳ ایک میگزین روٹ کا آغاز کیسے کِیا جائے: جب بھی کوئی شخص رسالوں میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو وضاحت کریں کہ یہ غیرمعمولی مضامین ہر شمارے میں شائع ہوتے ہیں اور آپ ہر دو ہفتے کے بعد انہیں اُس تک پہنچا کر خوش ہونگے۔ وہاں سے جانے کے بعد اُس شخص کا نام اور پتہ، ملاقات کا دن، پیش کئے جانیوالے شماروں کی تاریخ، نمایاں کِیا جانے والا مضمون اور موضوعات جن میں وہ شخص دلچسپی رکھتا ہے نوٹ کر لیں۔
۴ آپ صرف چند لوگوں سے میگزین روٹ کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اسکے بعد دیگر اشخاص کو شامل کرنے کی کوشش کریں جنہیں آپ رسالے پیش کرتے ہیں۔ جب آپکے روٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے تو اسے علاقے کے اعتبار سے منظم کریں تاکہ علاقے کا احاطہ کرنا آسان ہو۔ ہر ملاقات پر کب اور کونسے شمارے پیش کئے گئے اسکا جامع ریکارڈ رکھیں۔ اپنی باتچیت کے متعلق نوٹس اور اگلی ملاقات پر سچائی میں اُس شخص کی دلچسپی کو بڑھانے کے متعلق نوٹس میں اضافہ کرتے رہیں۔
۵ کاروباری اور پیشہور لوگوں کو شامل کریں: تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ سٹور کیپر اور دیگر پیشہور لوگ باقاعدہ بنیادوں پر ہمارے رسالوں کو قبول کرنے کی طرف مائل ہیں۔ ایک بزرگ کے میگزین روٹ میں اُس شہر کا میئر بھی تھا۔ دس سال تک ایک ۸۰سالہ بلڈنگ سپلائی کمپنی کے مالک کے پاس رسالے لے کر جانے کے بعد ایک مبشر نے اُسکے ساتھ بائبل مطالعہ شروع کِیا!
۶ ایک پائنیر بہن ایک سٹور میں داخل ہوئی اور ایک جوڑے سے ملی جس نے اُسکے لئے گرمجوشی نہ دکھائی۔ تاہم چونکہ اُنہوں نے رسالے قبول کئے تھے لہٰذا اُس نے اُنہیں اپنے میگزین روٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کِیا۔ ایک وقت آیا کہ اُس بہن نے اُنکے پاس جانا بند کر دینے کا فیصلہ کِیا کیونکہ نہ تو وہ دوستانہ رویہ دکھاتے تھے اور نہ ہی پوچھنے پر اُسکے نظریاتی سوالات کا جواب دیتے تھے۔ تاہم بہن نے اس معاملے کی بابت دُعا کی اور آخرکار جوڑے کو ہمیشہ زندہ رہیں کتاب پیش کی۔ اُسے پڑھنے کے بعد عورت چلا اٹھی: ”بالآخر مَیں نے سچائی کو پا لیا ہے!“ ایک بائبل مطالعہ شروع کِیا گیا اور بعدازاں اُس جوڑے نے بپتسمہ لے لیا۔ پائنیر کی ثابتقدمی عمدہ پھل پر منتج ہوئی۔
۷ واپسی ملاقاتیں کرنا: جب آپ نیا رسالہ حاصل کرتے ہیں تو ہر مضمون کو پڑھیں۔ ایسے نکات کو تلاش کریں جو آپکے روٹ پر ہر شخص کو پسند آئیں۔ پھر جب آپ واپس جاتے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں: ”جب مَیں نے یہ مضمون پڑھا تو مجھے آپکا خیال آیا کہ یہ آپ کیلئے دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔“ ہر عمر کے مبشر میگزین روٹ سے لطفاندوز ہو سکتے ہیں۔ حتیٰکہ ایک چھوٹا بچہ کہہ سکتا ہے: ”مَیں آپ سے دوبارہ ملکر خوش ہوں۔ آپکے مینارنگہبانی اور جاگو! کے تازہ شمارے لیکر آیا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یہ مضمون آپکو پسند آئیگا جسکا موضوع ہے . . .“
۸ ”ہمارے اگلے شمارے میں“ بکس کی طرف توجہ مبذول کرانے سے آنے والے مضامین کیلئے دلچسپی پیدا کریں۔ جب مضامین سلسلہوار ہوں تو اسے اُجاگر کریں اور قاری کی حوصلہافزائی کریں کہ کسی بھی حصہ کو نہ چھوڑے۔ کبھی نہ بھولیں کہ جب بھی آپ کسی ایسے شخص کے پاس رسالہ پہنچاتے ہیں جو آپکا میگزین روٹ ہے تو اسے واپسی ملاقات شمار کِیا جا سکتا ہے۔ تاہم، سب سے بڑھ کر ہمارا نصبالعین ان اشخاص کو بائبل مطالعہ بنانا ہے۔
۹ اپنے روٹ پر لوگوں سے باقاعدہ بنیاد پر ملاقات کریں: آپ کسی بھی عملی وقت پر—ہفتے کے دوران کسی صبح، بعدازدوپہر، شام کو یا ویکاینڈ پر گھرباگھر کے کام میں وقت صرف کرنے کے بعد میگزین روٹ پر جا سکتے ہیں۔ اگر بیمار ہونے یا چھٹیوں کی وجہ سے آپ اپنے روٹ پر نہ جا سکتے ہوں تو اپنے خاندان یا کلیسیا میں کسی پبلشر سے رسالے پہنچانے کے لئے درخواست کریں۔ اس طرح سے آپ کے روٹ پر لوگ کبھی بھی رسالے حاصل کرنے سے قاصر نہیں رہینگے۔
۱۰ بادشاہتی بیج بونے کا ایک طریقہ اپنے میگزین روٹ پر تمام لوگوں تک مینارِنگہبانی اور جاگو! باقاعدگی سے لے کر جانا ہے۔ جب آپ اُنہیں صحیفائی سچائی سکھاتے ہیں تو شاید وہ بادشاہی سے متعلق باتوں کی سمجھ حاصل کر لیں اور انجامکار آپکے ساتھ ساتھ بادشاہتی پھل پیدا کریں۔—متی ۱۳:۸، ۲۳۔