نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—سیکریٹری
۱ کلیسیا کا سیکریٹری اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے کہ ”سب باتیں شایستگی اور قرینے سے عمل میں آئیں۔“ (۱-کر ۱۴:۴۰) کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کا رکن ہوتے ہوئے وہ کلیسیا کے اہم ریکارڈ اور خطوکتابت کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ اگرچہ اُسکی ذمہداریاں دوسرے بزرگوں کی طرح اتنی نمایاں نہ ہوں توبھی اُسکی خدمات بہت ضروری ہوتی ہیں اور اُنکی بہت قدر کی جاتی ہے۔
۲ جب کلیسیا یا دوسرے لوگوں کی طرف سے خط موصول ہوتے ہیں تو سیکریٹری اُنہیں دیکھتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بوقتِضرورت جواب دیا جائے۔ وہ اس چیز کا یقین کر لیتا ہے کہ موصول ہونے والے خطوط تمام بزرگوں کی نظر سے گزرے ہیں اور پھر وہ اُنہیں آیندہ ضرورت کیلئے فائل میں لگا دیتا ہے۔ وہ میگزین اور لٹریچر آرڈر فارمز کی جانچ پڑتال کر کے اُنہیں سوسائٹی کو بھیجتا ہے۔ وہ حسابات اور سالانہ چندوں کی دیکھبھال کرنے والوں اور کنونشن سے متعلق معاملات کی براہِراست نگرانی کرتا ہے۔
۳ چونکہ سیکریٹری کو کلیسیا کی میدانی خدمت کی ماہانہ رپورٹ ہر مہینے کی چھ تاریخ تک سوسائٹی کو بھیجنی پڑتی ہے، لہٰذا ہم سب کیلئے اشد ضروری ہے کہ ہر مہینے کے آخر پر بِلاتاخیر اپنی میدانی کارگزاری کی رپورٹ ڈالیں۔ اسکے بعد وہ خدمتی رپورٹس کا اندراج کلیسیائی پبلشر ریکارڈ کارڈز پر کرتا ہے۔ کوئی بھی پبلشر اپنی ذاتی کارگزاری کا ریکارڈ دیکھ سکتا ہے۔
۴ جب کوئی دوسری کلیسیا میں چلا جاتا ہے یا وہاں سے آتا ہے تو سیکریٹری دوسری کلیسیا کے بزرگوں کو کلیسیائی پبلشر ریکارڈ کارڈ کے ساتھ تعارفی خط بھیجتا یا حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے۔—آور منسٹری، ص. ۱۰۴-۱۰۵۔
۵ سیکریٹری پائنیروں کی کارگزاری کا جائزہ لیتا ہے اور بزرگوں بالخصوص خدمتی نگہبان کو پائنیروں کو پیش آنے والی مشکلات سے مطلع کرتا ہے۔ وہ کلیسیائی کتابی مطالعے کرانے والوں کو میدانی خدمت میں بےقاعدہ پبلشروں سے باخبر رکھتا ہے۔ سیکریٹری اور خدمتی نگہبان دونوں سُست پڑ جانے والے لوگوں کی دیکھبھال کرنے کے لئے کوششوں کو منظم کرتے ہیں۔—ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، نومبر ۱۹۸۷، ص ۱۔
۶ سیکریٹری کی ذمہداریوں کی بہتر سمجھ حاصل کرنے سے ہم اُس کے لئے اُس کی مختاری کی ذمہداری کو پورا کرنا آسان بنا سکتے ہیں۔—۱-کر ۴:۲۔