ایک تجویز
ستمبر کے مہینے میں ساتویں مرتبہ علم کی کتاب کو پیش کِیا جائے گا۔ اگرچہ ہمارے پاس بائبل کی اس مؤثر امدادی کتاب پر توجہ مرکوز کرنے کی موزوں وجوہات موجود ہیں توبھی براہِمہربانی یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سوسائٹی کی دیگر مطبوعات میں اُن موضوعات کے متعلق تفصیلی معلومات مہیا کی گئی ہیں جن پر علم کی کتاب مختصراً بحث کرتی ہے۔ اپنی کلیسیا میں دستیاب تمام مطبوعات سے واقف ہونے اور کسی خاص موضوع میں دلچسپی رکھنے والے بائبل طالبعلموں اور دیگر لوگوں کو انہیں پیش کرنے سے آپ اپنی خدمتگزاری کو بہتر بنا سکتے ہیں۔