یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏98 ص.‏ 3
  • نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—‏خدمتی نگہبان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—‏خدمتی نگہبان
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • کتابی مطالعے کے نگہبان کس طرح ذاتی توجہ دیتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • مُنادی کے اجلاس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے نگہبان کیساتھ کام کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 9/‏98 ص.‏ 3

نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—‏خدمتی نگہبان

۱ خدمتی نگہبان کلیسیا کے تفویض‌کردہ علاقے میں بشارتی کام کی ترقی سے متعلق ہر بات میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ اس طرح وہ خوشخبری سنانے کی ذمہ‌داری میں ہماری مدد کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک سرگرم مبشر کے طور پر وہ میدانی خدمت سے متعلق تمام معاملات کو منظم کرنے میں پیشوائی کرتا ہے۔ ایک لائق اُستاد کے طور پر وہ مبشروں کی انفرادی طور پر مدد کرتا ہے تاکہ وہ خدمتگزاری میں اپنی اثرآفرینی کو بڑھا سکیں۔—‏افس ۴:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۲ یہ بزرگ لٹریچر، میگزین اور علاقے کی تفویض سنبھالنے والے خدمتگزار خادموں کے کام کی براہِ‌راست نگرانی کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا اُس کی ذمہ‌داری ہے کہ ہر ماہ ہمارے استعمال کے لئے لٹریچر، رسالوں اور سروس فارمز کی وافر مقدار دستیاب ہے۔ سال میں ایک مرتبہ وہ علاقے کی فائل کا اُن گھروں کے لئے جائزہ لیتا ہے جہاں ہمیں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہو اور لائق بھائیوں کو ان گھروں پر ملاقات کرنے کے لئے تفویض کرتا ہے۔‏

۳ خدمتی نگہبان کاروباری علاقے میں، گلی کوچوں میں اور ٹیلیفون پر گواہی سمیت منادی کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی کرنے کا بھی ذمہ‌دار ہے۔ وہ تعطیلات سمیت پورے ہفتے کے دوران خدمت کے لئے ملنے کے عملی انتظامات کو منظم کرنے کے لئے چوکس رہتا ہے۔ وہ بائبل مطالعوں کی کارگزاری میں حقیقی دلچسپی دکھاتا ہے۔ وہ خدمتگزاری میں بے‌قاعدہ یا سُست ہو جانے والے لوگوں کو روحانی مدد فراہم کرنے کے طریقوں کی تلاش میں رہتا ہے۔ وہ پائنیروں کے کام کے بارے میں گہری فکر رکھتا ہے اور وہ پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں، پروگرام کی نگرانی کرتا ہے۔‏

۴ کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کے ایک رُکن کے طور پر وہ کلیسیائی کتابی مطالعوں میں کسی بھی ضروری تبدیلی کی سفارش کرتا ہے۔ جب وہ آپ کے گروپ میں آتا ہے تو ضرور حاضر ہوں اور اُس کے ساتھ میدانی خدمت میں شرکت کریں۔‏

۵ کلیسیا میں سب لوگوں کو خدمتی نگہبان کی طرف سے دی گئی ہدایات سے بخوشی تعاون کرنا چاہئے۔ یہ شاگرد بنانے کے کام میں ہماری اثرآفرینی کو بڑھانے اور خدمتگزاری میں زیادہ خوشی حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں