یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏98 ص.‏ 4
  • پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • پائنیر خدمتگزاری کی برکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • کیا آپ یہوواہ کی تعظیم کرنے کیلئے مزید کام کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • پائنیر خدمت کی برکات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • پائنیروں کیلئے گھنٹوں کے تقاضوں میں ردوبدل
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 9/‏98 ص.‏ 4

پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں

۱ یسوع نے کہا:‏ ”‏فصل تو بہت ہے لیکن مزدور تھوڑے ہیں۔ پس فصل کے مالک کی منت کرو کہ فصل کاٹنے کیلئے مزدور بھیجے۔“‏ پہلی صدی میں فصل کاٹنے والے تھوڑے مزدوروں کی وجہ سے اُنکے پاس احاطہ کرنے کیلئے علاقہ بہت زیادہ تھا اسلئے یسوع اُنہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری کے ساتھ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ایک کر کے بھیج سکتا تھا۔ اسکے برعکس اُس نے ”‏اُنہیں دو دو کر کے .‏ .‏ .‏ بھیجا۔“‏ (‏لو ۱۰:‏۱، ۲‏)‏ دو دو کر کے کیوں بھیجا؟‏

۲ وہ شاگرد نئے اور ناتجربہ‌کار تھے۔ اکٹھے کام کرنے سے وہ ایکدوسرے سے سیکھ سکتے اور حوصلہ‌افزائی حاصل کر سکتے تھے۔ جیسے سلیمان نے کہا کہ ”‏ایک سے دو بہتر ہیں۔“‏ (‏واعظ ۴:‏۹، ۱۰‏)‏ حتیٰ‌کہ ۳۳ س.‏ع.‏ میں روح‌القدس کے نزول کے بعد بھی پولس، برنباس اور دیگر خدمتگزاری میں ساتھی ایمانداروں کے ساتھ تھے۔ (‏اعما ۱۵:‏۳۵‏)‏ بعض کیلئے ایسے لائق آدمیوں سے ذاتی طور پر تربیت پانا کیا ہی عظیم شرف ہوگا!‏

۳ ایک عمدہ تربیتی پروگرام:‏ پہلی صدی کی طرح جدید زمانہ کی مسیحی کلیسیا بھی منادی کرنے والی تنظیم ہے۔ یہ ہمیں تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔ انفرادی طور پر ہماری دلی خواہش ہونی چاہئے کہ خوشخبری کو نہایت اثرآفریں طریقے سے پیش کریں۔ لہٰذا اس سلسلے میں مدد دستیاب ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پبلشرز اپنی اثرآفرینی کو مزید بہتر بنا سکیں۔‏

۴ حال ہی میں منعقد ہونے والے کنگڈم منسٹری سکول میں سوسائٹی نے ایک پروگرام کا اعلان کِیا ہے جس کے تحت پائنیر میدانی خدمتگزاری میں دوسروں کی مدد کرینگے۔ کیا اسکی کوئی ضرورت ہے؟ جی‌ہاں، ہے۔ گذشتہ تین سالوں میں ایک ملین سے زیادہ مبشروں نے بپتسمہ لیا ہے اور اُن میں سے بیشتر کو منادی کے کام میں زیادہ مؤثر ہونے کیلئے تربیت کی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کن کو استعمال کِیا جا سکتا ہے؟‏

۵ کُل‌وقتی پائنیر مدد کر سکتے ہیں۔ یہوواہ کی تنظیم اُنہیں کافی مشورت اور تربیت فراہم کرتی ہے۔ پائنیر دو ہفتوں کے پائنیر سروس سکول میں ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہدایت حاصل کرتے ہیں۔ وہ سرکٹ اور ڈسٹرکٹ اوورسیئر کے ساتھ اجلاسوں اور بزرگوں کی طرف سے راہنمائی سے مستفید ہوتے ہیں۔ اگرچہ تمام پائنیر پولس اور برنباس کی طرح تجربہ‌کار نہیں ہوتے توبھی اُنہوں نے بیش‌قیمت تربیت حاصل کی ہے جس میں وہ دوسروں کو شریک کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔‏

۶ کون فائدہ اٹھائینگے؟‏ کیا اس پروگرام میں شرکت نئے مبشروں یا نئے بپتسمہ‌یافتہ لوگوں تک محدود ہے؟ قطعاً نہیں!‏ اس میں ایسے بوڑھے اور جوان لوگ شامل ہیں جو کئی سالوں سے سچائی سے واقف ہونے کے باوجود اپنی خدمتگزاری کے بعض حلقوں میں مدد کی قدر کرینگے۔ بعض لٹریچر پیش کرنے میں عمدہ کام کرتے ہیں، تاہم واپسی ملاقاتیں کرنے یا بائبل مطالعے کرانا مشکل پاتے ہیں۔ دیگر شاید آسانی سے بائبل مطالعہ تو شروع کرلیں تاہم مشاہدہ کریں کہ اُنکے طالبعلم ترقی نہیں کرتے۔ کیا چیز اُنکی ترقی میں حائل ہے؟ تجربہ‌کار پائنیر سے ان حلقوں میں مدد کرنے کیلئے درخواست کی جا سکتی ہے۔ بعض پائنیر دلچسپی پیدا کرنے، بائبل مطالعہ شروع کرنے اور نئے طالبعلموں کو تنظیم کی طرف لانے میں کافی مؤثر ہیں۔ اس پروگرام میں اُنکا تجربہ مددگار ہوگا۔‏

۷ کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپکا شیڈول آپ کو کلیسیا کے میدانی خدمت کیلئے باقاعدہ اجلاسوں کی اتنی زیادہ حمایت کرنے کی اجازت نہیں دیتا جتنی آپ کرنا چاہتے ہیں؟ بعض‌اوقات جب دوسرے مبشر دستیاب نہ ہوں تو ایک پائنیر آپکے ساتھ کام کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔‏

۸ اچھا تعاون درکار ہے:‏ سال میں دو مرتبہ بزرگ اُن پبلشرز کیلئے انتظامات کرینگے جو پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں پروگرام میں شرکت کیلئے ذاتی مدد حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اگر آپ ایسی مدد حاصل کرنے کیلئے رضامند ہیں تو جس پائنیر کو آپکی مدد کیلئے تفویض کِیا گیا ہے اُس سے ملیں، خدمتگزاری کیلئے ایک عملی شیڈول مرتب کریں اور اس پر کاربند رہیں۔ ہر ملاقات پر حسبِ‌وعدہ پہنچیں۔ جب آپ اکٹھے کام کرتے ہیں تو خوشخبری پیش کرنے کے مؤثر طریقوں کا مشاہدہ کریں۔ اس بات کا جائزہ لیں کہ بعض رسائیاں اسقدر مؤثر کیوں ہیں۔ آپکی پیشکش کو بہتر بنانے کیلئے پائنیر جو مشورے پیش کرتا ہے اُن پر غور کریں۔ سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کرنے سے، خدمتگزاری میں آپکی ترقی آپ پر اور دیگر لوگوں پر ظاہر ہو جائیگی۔ (‏دیکھیں ۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۵‏۔)‏ جتنی مرتبہ ممکن ہو اکٹھے کام کریں، غیررسمی گواہی سمیت خدمتگزاری کے تمام حلقوں میں حصہ لیں، تاہم کسی ایسے خاص حلقے پر توجہ مرتکز رکھیں جس میں آپکو ذاتی مدد درکار ہے۔‏

۹ خدمتی نگہبان آئندہ ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وقتاًفوقتاً وہ کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹر سے پوچھے گا کہ آپ اس پروگرام سے کیسے مستفید ہو رہے ہیں۔ اسی طرح سرکٹ‌اوورسیئر بھی کلیسیا کا دورہ کرتے وقت آپ کی مدد کریگا۔‏

۱۰ یہوواہ چاہتا ہے کہ اُس کے لوگ تربیت حاصل کریں اور ”‏ہر ایک نیک کام کیلئے بالکل تیار ہو“‏ جائیں۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۷‏)‏ پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں پروگرام کو ایسے لوگوں کیلئے ایک عمدہ فراہمی خیال کریں جو کلام کی منادی کرنے میں اپنی قابلیت کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اگر آپکو اس میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوا ہے تو اسے شکرگزاری، فروتنی اور خوشی سے انجام دیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں