اپنے بھائیوں سے واقفیت پیدا کریں
۱ بائبل حقیقی دوست کو ایسے شخص کے طور پر بیان کرتی ہے جو بھائی سے زیادہ قریب ہوتا ہے، جسکی محبت اور وفاداری میں کمی نہیں آتی اور مصیبت کے وقت اپنے ساتھی کے کام آتا ہے۔ (امثا ۱۷:۱۷؛ ۱۸:۲۴) اگر ہم ایک دوسرے کو جاننے اور ایک دوسرے سے محبت رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو کلیسیا میں ایسے دوستوں کی کمی نہ ہوگی۔—یوح ۱۳:۳۵۔
۲ اجلاسوں سے پہلے اور بعد میں بھائیوں سے واقفیت پیدا کرنے کے عمدہ مواقع موجود ہوتے ہیں۔ کیوں نہ وقت سے پہلے آئیں اور بعد میں زیادہ دیر تک رُکیں تاکہ آپ پُرتپاک اور زندہدل رفاقت سے لطفاندوز ہو سکیں؟ مختلف بھائیوں سے باتچیت کریں جن میں عمررسیدہ تجربہکار اور نوجوان یا شرمیلے اشخاص شامل ہو سکتے ہیں۔
۳ باتچیت میں پہل کریں: بھائیوں کو گزرتے ہوئے محض سلام ہی نہ کریں۔ میدانی خدمتگزاری کے کسی تجربے، حالیہ رسالے سے کسی دلچسپ نکتے یا ابھی ختم ہونے والے اجلاس کی بابت کوئی تبصرہ کرنے سے باتچیت میں پہل کی جا سکتی ہے۔ اچھا سامع بننے اور اپنے تجربات اور جوکچھ وہ سیکھ رہے ہیں اُس کی بابت گفتگو کرنے کیلئے اُن کی حوصلہافزائی کرنے سے آپ اپنے بھائیوں کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ کسی سے محض یہ پوچھنا ہی بہت کچھ آشکارا کر سکتا ہے کہ وہ یہوواہ کو جاننے کے قابل کیسے ہوا۔ بعض کی زندگیاں ایمانافروز تجربات سے پُر ہیں جبکہ دیگر اب ایسے حالات سے دوچار ہیں جو بعض کے لئے شاید ناقابلِتصور ہوں۔ حقیقی دوستوں کے طور پر اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہمیں دوسروں کی ضروریات کے لئے حساس اور ردِعمل دکھانے والا بننے میں مدد دیگا۔
۴ ایکدوسرے کے دوست بنیں: اپنی بیٹی کی وفات کے بعد ایک بہن کو قیامت سے متعلق بادشاہتی گیت گانا مشکل معلوم ہوا۔ وہ یاد کرتی ہے: ”ایک دفعہ ایک بہن نے جو دوسری طرف بیٹھی ہوئی تھی مجھے روتے دیکھ لیا۔ وہ میرے پاس آئی، مجھے اپنے بازو میں لیا اور میرے ساتھ ملکر گیت کا باقی حصہ گایا۔ مَیں بھائیوں اور بہنوں کیلئے محبت کے احساس سے معمور ہو گئی اور یہ تسلیم کرتے ہوئے اجلاسوں پر حاضر ہونے سے بہت خوش ہوئی کہ کنگڈم ہال ہی وہ جگہ ہے جہاں سے ہم مدد حاصل کرتے ہیں۔“ ہمیں بوقتِضرورت تسکین اور ہر وقت حوصلہافزائی فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اپنے بھائیوں کو مدد فراہم کرنی چاہئے۔—عبر ۱۰:۲۴، ۲۵۔
۵ اس دُنیا کے تکلیفدہ بن جانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بھائیوں کو زیادہ بہتر طور پر جاننے کا عزمِمُصمم کرنا چاہئے۔ حقیقی طور پر باہمی حوصلہافزائی سب کے لئے باعثِبرکت ہوگی۔—روم ۱:۱۱، ۱۲۔