یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏98 ص.‏ 1
  • ہم زیادہ بڑے کام کر سکتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم زیادہ بڑے کام کر سکتے ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 9/‏98 ص.‏ 1

ہم زیادہ بڑے کام کر سکتے ہیں

۱ غیرمعمولی کام یسوع کی خدمتگزاری کا خاصہ تھے۔ اُس نے معجزانہ طور پر ہزاروں کو کھانا کھلایا، بہتیروں کو شفا بخشی اور بعض کو مردوں میں سے زندہ کِیا۔ (‏متی ۸:‏۱-‏۱۷؛‏ ۱۴:‏۱۴-‏۲۱؛‏ یوح ۱۱:‏۳۸-‏۴۴‏)‏ اُس کی کارگزاری ایک پوری قوم کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ تاہم، اپنی موت سے پہلے کی آخری شام اُس نے اپنے پیروکاروں کو بتایا:‏ ”‏مَیں تُم سے سچ کہتا ہوں کہ جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہوں وہ بھی کریگا بلکہ ان سے بھی بڑے کام کریگا کیونکہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہوں۔“‏ (‏یوح ۱۴:‏۲۱‏)‏ ہم ”‏بڑے کام“‏ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۲ زیادہ علاقے کا احاطہ کرنے سے:‏ یسوع کی کارگزاری فلسطین تک محدود تھی جبکہ اُس کے ابتدائی شاگردوں کو ”‏زمین کی انتہا تک“‏ یعنی اُس علاقے سے کہیں زیادہ دور تک منادی کرنا تھی جہاں خود یسوع نے منادی کی۔ (‏اعما ۱:‏۸‏)‏ منادی کا جو کام اُس نے شروع کِیا ۲۳۲ ممالک کا احاطہ کرتے ہوئے عالمگیر پیمانے پر پھیل گیا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ کیا آپ اپنی کلیسیا کے تفویض‌کردہ علاقے میں کام کرنے کیلئے بھرپور حصہ لے رہے ہیں؟‏

۳ زیادہ لوگوں تک رسائی کرنے سے:‏ یسوع کے بعد منادی کا کام جاری رکھنے کیلئے نسبتاً بہت کم شاگرد رہ گئے تھے۔ تاہم پنتیکست ۳۳ س.‏ع.‏ پر اُنکی سرگرم منادی کے نتیجے میں سچائی کو قبول کرنے اور بپتسمہ لینے والوں کی تعداد تقریباً تین ہزار تھی۔ (‏اعما ۲:‏۱-‏۱۱،‏ ۳۷-‏۴۱‏)‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی کیلئے مقرر“‏ لوگوں کے جمع کئے جانے کا کام ہمارے ایّام تک جاری ہے جب ہر روز ۱،۰۰۰ اشخاص سے زیادہ کو بپتسمہ دیا جا رہا ہے۔ (‏اعما ۱۳:‏۴۸‏)‏ خلوصدل اشخاص—‏وہ جہاں‌کہیں بھی ہوں کیا آپ اُن تک پہنچنے اور بلا‌تاخیر دلچسپی کی پیروی کرنے کی حتی‌المقدور کوشش کر رہے ہیں؟‏

۴ زیادہ عرصہ منادی کرنے سے:‏ یسوع کی زمینی خدمتگزاری صرف ساڑھے تین سال کی تھی۔ ہم میں سے بہتیرے اس سے زیادہ عرصہ سے منادی کر رہے ہیں۔ اس سے قطع‌نظر کہ ہمیں کتنی دیر تک اس کام کو جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، ہم زندگی کی راہ پر چلنے کا آغاز کرنے کیلئے ہر نئے شاگرد کی مدد کرنے سے خوش ہیں۔ (‏متی ۷:‏۱۴‏)‏ کیا آپ ہر ماہ خداوند کے کام میں افزائش کرتے ہیں؟—‏۱-‏کر ۱۵:‏۵۸‏۔‏

۵ ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ یسوع کی پُشت‌پناہی کیساتھ ہم اُسکے شاگردوں کے طور پر اَور بھی بڑے کام کرینگے۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں