خدمتی اجلاس برائے ستمبر
ہفتہ شروع از ستمبر ۷
گیت ۲۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ”ایک تجویز“ بکس پر نظرثانی کریں۔
۱۵ منٹ: ”ہم زیادہ بڑے کام کر سکتے ہیں۔“ سوالاًجواباً۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ نئے خدمتی سال کیلئے معقول نشانے قائم کریں اور اُن تک پہنچیں۔—دیکھیں آور منسٹری، صفحات ۱۱۶-۱۱۸۔
۲۰ منٹ: ”پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔“ ایک بزرگ وضاحت کرتا ہے کہ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں فراہم کی جانے والی تربیت کے علاوہ یہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں کہ پائنیر خدمتگزاری میں دوسروں کی ذاتی طور پر مدد کریں۔ وہ مضمون پر مبنی سوالات پوچھتا ہے اور سامعین خاص طور پر اس پروگرام میں شامل پائنیروں اور مبشروں کی تبصرہ کرنے کیلئے حوصلہافزائی کرتا ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ اس سے عمدہ نتائج کیسے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ پائنیر بیان کر سکتے ہیں کہ اُنہوں نے کیسے دوسروں کی مدد کرنے میں حصہ لینے سے استفادہ کِیا ہے اور لطفاندوز ہوئے ہیں۔ جن مبشروں نے اس سے مدد حاصل کی وہ بیان کر سکتے ہیں کہ وہ اس پُرمحبت فراہمی کی کتنی قدر کرتے ہیں نیز اُن باتوں کا ذکر کریں جن سے خدمتگزری میں کامیابی اور خوشی حاصل کرنے میں اُنکی مدد ہوئی ہے۔
گیت ۱۷۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۴
گیت ۱۶۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ ایک تقریر۔ ”اس بروشر کو کیسے استعمال کِیا جائے“ کے تحت پیراگراف پڑھیں۔ بروشر سے سوالات، صحائف اور تمثیلوں کے ذریعے تعلیم دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مینارِنگہبانی فروری ۱۹۹۷، صفحات ۱۶-۱۷ میں سے مواد کو استعمال کریں۔—دیکھیں ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، جون ۱۹۹۶، صفحہ ۳، پیراگراف ۵۔
۲۰ منٹ: گزشتہ سال ہماری کارگزاری کیسی رہی تھی؟ سیکریٹری اور خدمتی نگہبان گزشتہ سال کیلئے کلیسیا کی خدمتی رپورٹ اور اجلاسوں پر حاضری کے اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہیں۔ وہ رپورٹ کے مثبت پہلوؤں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ایسے حلقوں پر توجہ دلاتے ہیں جن میں بہتری پیدا کی جا سکتی ہے۔ کیا اگست کے دوران خدمت میں ۱۰۰ فیصد شمولیت تھی؟ آنے والے مہینوں میں بزرگ سب کی باقاعدہ مبشر بننے کیلئے مدد کرنے کیساتھ ساتھ توجہ دئے جانے والے نشانوں کا خاکہ پیش کریں۔ سرکٹ اوورسیئر کی گزشتہ رپورٹ سے موزوں نکات کو شامل کریں۔
گیت ۱۴۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۱
گیت ۱۲۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ تھیوکریٹک خبریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”اپنے بھائیوں سے واقفیت پیدا کریں۔“ سوالاًجواباً۔ اکتوبر ۱، ۱۹۸۸ کے واچٹاور، صفحات ۱۰-۱۱ سے تبصرے شامل کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کیلئے پہل کریں۔
گیت ۳۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۸
گیت ۱۷
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو ستمبر کے مہینے کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اکتوبر کے دوران رسالوں کی تقسیم میں اضافہ کرنے کیلئے گھرباگھر کام کرنے کے زیادہ منصوبے بنائیں۔ پیشکشوں کی تیاری کے سلسلے میں اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ کا حوالہ دیں۔ حالیہ رسالوں سے پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ ویکاینڈ کی کارگزاری کیلئے رسالوں کی رسد حاصل کریں۔
۲۰ منٹ: ”نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—خدمتی نگہبان۔“ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر۔ اپنی ذمہداریوں کا اعادہ کرنے کے بعد وہ اُن خاص طریقوں کی وضاحت کرتا ہے جن سے کلیسیا مقامی طور پر خدمتگزاری کو وسیع کرنے اور اس کی اثرآفرینی کو بڑھانے کیلئے تعاون کر سکتی ہے۔
۱۳ منٹ: اچھا کلیسیائی مبشر بننے کیلئے کیا چیز درکار ہے؟ سامعین کی شرکت کے ساتھ تقریر۔ اعلیٰ لیاقتوں یا مہارتوں کی ضرورت نہیں ہے؛ اسکے برعکس ضروری یہ ہے کہ ہم سب ایسا رضامندانہ میلان ظاہر کریں جو محبت، فروتنی، گرمجوشی اور قدردانی کی عکاسی کرتا ہے۔ سامعین کو وجوہات فراہم کرنے کی دعوت دیں کہ مندرجہذیل باتیں کیوں موزوں ہیں: (۱) ایک خوشگوار جذبہ (۲) اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری اور شرکت، (۳) تفویضات قبول کرنے اور انجام دینے کیلئے رضامندی، (۴) بزرگوں اور کلیسیائی انتظامات کیلئے تعاون، (۵) دوسروں کی مدد کرنے میں پُرخلوص دلچسپی اور (۶) میدانی خدمتگزاری میں باقاعدہ شمولیت اور ہر ماہ بلاتاخیر رپورٹ ڈالنا۔
گیت ۲۵ اور اختتامی دُعا۔