یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏98 ص.‏ 1
  • ایک ملاقات جو باعثِ‌برکت ہو سکتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک ملاقات جو باعثِ‌برکت ہو سکتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏خدا کے گلّہ کی گلّہ‌بانی کرو‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • کلیسیا کے بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ‏’‏خدا کے گلّے کی گلّہ‌بانی کرو‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • مسیحی چرواہو، ’‏اپنے دل کشادہ کرو‘‏!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 7/‏98 ص.‏ 1

ایک ملاقات جو باعثِ‌برکت ہو سکتی ہے

۱ زکائی نے یسوع کو مہمان کے طور پر خوشی کیساتھ اپنے گھر میں اُتارا۔ چنانچہ یہ ملاقات باعثِ‌برکت ثابت ہوئی!‏—‏لو ۱۹:‏۲-‏۹‏۔‏

۲ آجکل، کلیسیا کے سردار کے طور پر یسوع مسیح بزرگوں کو ”‏خدا کے گلّہ کی گلّہ‌بانی“‏ کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۵:‏۲، ۳؛‏ یوح ۲۱:‏۱۵-‏۱۷‏)‏ اجلاسوں پر تعلیم دینے اور میدانی خدمت میں پیشوائی کرنے کے علاوہ، کلیسیا کے نگہبان کلیسیا کے ارکان کیلئے پُرمحبت ذاتی مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، وقتاًفوقتاً آپ اپنے گھر پر، کنگڈم ہال میں، میدانی خدمت کے دوران یا دیگر مواقع پر بزرگوں کی طرف سے ذاتی توجہ حاصل کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کو بزرگوں کی ملاقاتوں سے خائف ہونا چاہئے؟ ہرگز نہیں۔ اُنکا آپ سے ملاقات کیلئے آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کسی طرح سے کمزور پڑ گئے ہیں۔ تاہم، گلّہ‌بانی کی ملاقات کا کیا مقصد ہے؟‏

۳ پولس نے کہا کہ وہ بھائیوں سے ملنے کا مشتاق ہے تاکہ یہ ’‏دیکھ سکے کہ وہ کیسے ہیں۔‘‏ (‏اعما ۱۵:‏۳۶‏)‏ جی ہاں، شفیق چرواہوں کی مانند، بزرگ اس بات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں کہ آپ کیسے ہیں۔ وہ روحانی مدد پیش کرنا چاہتے ہیں جو آپ کیلئے معاون اور تقویت‌بخش ثابت ہو سکتی ہے۔ ہمارا شفیق چرواہا یہوواہ چاہتا ہے کہ ہم سب ایسی ہی ذاتی نگہداشت سے مستفید ہوں۔—‏حز ۳۴:‏۱۱۔‏

۴ بزرگوں کی ملاقاتوں کا خیرمقدم کریں:‏ پولس کا اپنے بھائیوں سے ملنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ ’‏اُنہیں مضبوط کرنے کیلئے کوئی روحانی نعمت دے اور پھر یہ کہ اس سے باہمی حوصلہ‌افزائی ہو۔‘‏ (‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏)‏ ان کٹھن آخری ایّام میں ہم سب کو روحانی حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہے اور ہمیں ایمان میں ہمیشہ مضبوط رہنے کیلئے بھی مدد درکار ہے۔ گلّہ‌بانی کی ملاقات کیلئے آپ کا مثبت جوابی‌عمل بِلاشُبہ نہایت عمدہ باہمی حوصلہ‌افزائی پر منتج ہوگا۔‏

۵ بزرگوں کے گلّہ‌بانی کے کام سے حاصل ہونے والے متعدد فوائد کی قدر کریں۔ اگر کوئی ایسا معاملہ یا سوال ہے جسکی بابت آپ پریشان ہیں تو یاد رکھیں کہ کلیسیائی بزرگ مدد کرنے کیلئے موجود ہیں۔ اُن کیساتھ ایسے کسی بھی معاملے پر بات‌چیت کرنے سے مت ہچکچائیں جو آپ کی روحانی فلاح‌وبہبود پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ یہوواہ کے اس پُرمحبت بندوبست کی قدر کریں اور اُن برکات سے خوش ہوں جو ایسی ملاقات سے حاصل ہو سکتی ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں