ہمیشہ حاضر ہونا کتنا اچھا ہے!
۱ کئی دہوں سے مشرقی یورپ میں، ہمارے بہت سے عزیز بھائیوں کے کھلےعام جمع ہونے پر پابندی تھی۔ ذرا اُن کی خوشی کا تصور کریں جب پابندی اُٹھا لی گئی اور وہ آزادی سے باہم جمع ہو سکتے تھے!
۲ ایک سرکٹ اوورسیئر نے ایک ایسی ہی کلیسیا کا دَورہ کرتے ہوئے لکھا: ”منگل کی شام، میرے دَورے کے شروع ہی میں، کمرہ گرم کرنے کا نظام خراب ہو گیا۔ باہر درجۂحرارت منجمد کر دینے والا تھا اور اندر یہ تقریباً ۵ سینٹی گریڈ تھا۔ بھائی اپنے کوٹ، مفلر، دستانے، ٹوپیاں اور بُوٹ پہنے بیٹھے ہوئے تھے۔ کوئی بھی بائبل سے صحائف نہیں دیکھ سکتا تھا کیونکہ ورق پلٹنا ناممکن تھا۔ پلیٹفارم پر اپنے سوٹ میں کھڑا مَیں بھی سردی سے کانپ رہا تھا اور جب بھی مَیں بولتا تو مجھے اپنے مُنہ سے دھواں نکلتا ہوا دکھائی دیتا تھا۔ لیکن جس بات نے مجھے متاثر کِیا وہ یہ تھی کہ کسی نے بھی کوئی شکایت نہیں کی تھی۔ تمام بھائیوں نے کہا کہ اجلاس پر حاضر ہونا کتنا خوشگوار اور اچھا رہا ہے!“ بھائیوں نے اُس اجلاس سے غیرحاضر ہونے کی بابت سوچا تک نہیں تھا!
۳ کیا ہم بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں؟ کیا ہم اپنے ہفتہوار اجلاسوں پر آزادی کیساتھ جمع ہونے کے موقع کی قدر کرتے ہیں؟ یا جب حالات موافق ہوتے ہیں تو کیا ہم اجلاسوں کو معمولی خیال کرتے ہیں؟ اجلاسوں پر باقاعدگی سے حاضر ہونا شاید آسان نہ ہو کیونکہ ایسے اوقات بھی ہو سکتے ہیں جب ہمارے پاس نہ حاضر ہونے کی جائز وجہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، کبھی نہ بھولیں کہ ہمارے درمیان ایسے اشخاص موجود ہیں جو بڑھاپے، صحت کے شدید مسائل، جسمانی معذوریوں، کڑی مشقت اور دیگر ذمہداریوں کے باوجود اجلاسوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور تقریباً ہمیشہ حاضر ہوتے ہیں۔ یہ ہماری تقلید کیلئے کیا ہی عمدہ مثالیں ہیں!—مقابلہ کریں لوقا ۲:۳۷۔
۴ آئیے، ایک چھوٹے کتابی مطالعے کے گروپ سے لیکر ایک بڑی کنونشن تک، اپنے تمام مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہونے سے سچی پرستش کی حمایت کرنے کو اپنا شعار بنا لیں۔ ہمیں ان اجتماعات پر حاضر ہونے کو اتنا سنجیدہ کیوں خیال کرنا چاہئے؟ اسلئےکہ یہ ایک الہٰی حکم ہے کہ ہم باہم جمع ہوں۔ تاہم دیگر اہم وجوہات بھی ہیں۔ ہم سب کو الہٰی ہدایت سے فائدہ اُٹھانے اور روحاُلقدس کی مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو صرف اجلاسوں پر ہی حاصل ہوتی ہے۔ (متی ۱۸:۲۰) جب ہم اپنے بھائیوں کیساتھ رفاقت رکھتے ہیں تو ہم باہمی حوصلہافزائی سے تقویت پاتے ہیں۔—عبر ۱۰:۲۴، ۲۵۔
۵ تبدیلئہیت کے موقع پر پطرس نے کہا، ”اَے اُستاد ہمارا یہاں رہنا اچھا ہے۔“ (لو ۹:۳۳) ہمیں اپنے تمام مسیحی اجلاسوں کی بابت ایسا ہی محسوس کرنا چاہئے۔ بیشک، ہمیشہ حاضر ہونا کتنا اچھا ہے!