یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏98 ص.‏ 2-‏7
  • خدمتی اجلاس برائے جولائی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے جولائی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جولائی ۶
  • ہفتہ شروع از جولائی ۱۳
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۰
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 7/‏98 ص.‏ 2-‏7

خدمتی اجلاس برائے جولائی

ہفتہ شروع از جولائی ۶

گیت ۱۱۰

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں سے منتخب اعلانات۔ اپریل کی ملکی اور مقامی کلیسیا کی میدانی خدمت کی رپورٹ پر تبصرہ کریں۔ تھیوکریٹک خبریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏ہمیشہ حاضر ہونا کتنا اچھا ہے!‏“‏ سوالاً جواباً۔ اجلاسوں پر باقاعدگی سے حاضر ہونے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ‌افزائی کے لئے جون ۸، ۱۹۸۸ کے اویک!‏ کے صفحات ۱۹-‏۲۱ سے تبصروں کو شامل کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏ہمارے پڑوسیوں کو خوشخبری سننے کی ضرورت ہے۔“‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود بروشر پیش کرنے کی غرض سے تجاویز کا اعادہ کرنے کیلئے دو یا تین لائق پبلشروں کا بندوبست کریں۔ وضاحت کریں کہ مقامی علاقے میں وہ کیوں مؤثر ہو سکتے ہیں۔ علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے بائبل مطالعے شروع کرنے کے نصب‌العین پر زور دیں۔ ابتدائی ملاقات کے بعد واپسی ملاقات اور بائبل مطالعے کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔‏

گیت ۷۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۱۳

گیت ۱۱۶

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ اگست کے مہینے کے دوران جب پورے پانچ ویک‌اینڈ ہونگے تو سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ امدادی پائنیروں کے طور پر اندراج کرانے کے لئے سنجیدگی سے غوروفکر کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ کیا دُنیا کی روح آپ پر بُرا اثر ڈال رہی ہے؟ واچ‌ٹاور اکتوبر ۱، ۱۹۹۷ کے صفحات ۲۵-‏۲۹ پر مبنی بزرگ کے ذریعے تقریر۔‏

گیت ۱۸۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۰

گیت ۱۸

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ بکس بعنوان ”‏چار سو تیس“‏ کا اعادہ کریں۔‏

۱۲ منٹ:‏ ”‏ایک ملاقات جو باعثِ‌برکت ہو سکتی ہے۔“‏ دو بزرگوں کے درمیان بات‌چیت۔ جیسے‌کہ ستمبر ۱۵، ۱۹۹۳ کے واچ‌ٹاور کے صفحات ۲۰-‏۲۳ پر بیان کِیا گیا ہے گلّہ‌بانی کے کام کے مقاصد کی وضاحت کریں۔ کلیسیا کی گرمجوشی سے حوصلہ‌افزائی کریں کہ بزرگوں کی ملاقات کے مشتاق رہیں۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏پائینر خدمت—‏کیا آپ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں؟“‏ (‏پیراگراف ۱-‏۱۴)‏ خدمتی نگہبان سنجیدگی سے ریگولر پائینر خدمت کی بابت سوچنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہوئے مختصر تمہید باندھتا ہے۔ اسکے بعد وہ سالانہ کتاب ۱۹۹۸ کے صفحات ۱۰۴-‏۱۰۵ پر ذیلی عنوان ”‏پُرجوش پائنیر جذبے“‏ کے حوالے سے تبصروں کے ساتھ سوال ۱ پر بات‌چیت کرتا ہے۔ سوال ۲ پر بات‌چیت کرنے کیلئے کلیسیا کے دو یا تین ارکان جنہیں پائینر خدمت کا تجربہ ہے اُسکے ساتھ سٹیج پر گفتگو میں شریک ہوتے ہیں۔ وہ اس کی بابت عملی اور حقیقت‌پسندانہ نظریہ پیش کرتے ہیں کہ پائنیر ہوتے ہوئے مادی طور پر گزارہ کرنا بھی کیسے ممکن ہے۔ اسکے بعد سوال ۳ پر بات‌چیت کرنے کیلئے دو والدین اس گروپ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ وہ مثبت وجوہات فراہم کرتے ہیں کہ کیوں نوجوانوں کو کل‌وقتی خدمت کو اپنا پیشہ بنانے کیلئے سنجیدگی سے غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔ سب کی اگلے خدمتی اجلاس پر حاضر ہونے کیلئے حوصلہ‌افزائی کریں جس کے دوران باقی سوالوں پر غور کِیا جائیگا۔‏

گیت ۸۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۷

گیت ۱۵۵

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ جولائی کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے سب کو یاددہانی کرائیں۔ اگست کے پہلے ویک‌اینڈ کیلئے میدانی خدمت کے انتظامات کا اعلان کریں اور شرکت کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ ”‏نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام“‏ کا اعادہ کریں۔‏

۳۰ منٹ:‏ ”‏پائینر خدمت—‏کیا آپ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں؟“‏ (‏پیراگراف ۱۵-‏۲۵)‏ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر اور بات‌چیت۔ پیش‌ازوقت بندوبست بنائیں کہ موجودہ پائنیر اور ماضی میں پائنیر خدمت کرنے والے سوال ۴ اور ۵ کے جواب میں پُرخلوص تبصرے پیش کر سکیں۔ وہ ایک مؤثر شیڈول اور اس پر کاربند رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ہفتہ‌وار خدمت کے عملی شیڈول کی مثالیں پیش کرتے ہیں، جو کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ بزرگ سوال ۶ کے جواب میں تحریک دینے والی تقریر سے اختتام کرتا ہے۔ ستمبر ۱ سے خدمتی سال کا آغاز نئے پائنیروں کیلئے اپنی کل‌وقتی خدمت شروع کرنے کا بہترین وقت ہے۔ کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کے کسی بھی رکن سے فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں۔‏

گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں