”اپنا گھر بنا“
۱ بِلاشُبہ دُنیا کی ہر تہذیب میں خاندانی زندگی شکستوریخت کا شکار ہے۔ شیطان کی دُنیا دھوکادہی اور بداخلاقی میں پڑی ہوئی ہے۔ (۱-یوحنا ۵:۱۹) یہ اس بات کو ہمارے لئے فوری اہمیت کا حامل بنا دیتا ہے کہ ’ہم اپنے گھرانے کو مضبوط بنائیں‘ اور دوسروں کو سکھائیں کہ وہ بھی اپنے گھرانے کو کیسے مضبوط بنا سکتے ہیں۔—امثال ۲۴:۳، ۲۷۔
۲ بائبل اصول باعثِتحفظ ہیں: حقیقی خاندانی خوشی کا راز بائبل اصولوں کے اطلاق میں پنہاں ہے۔ یہ مؤثر سچائیاں گھرانے کے ہر فرد کو زندگی کے تمام معاملات میں فائدہ پہنچاتی ہیں۔ جو خاندان انکا اطلاق کرتا ہے وہ شادمان ہوگا اور خدائی امن سے لطف اٹھائیگا۔—مقابلہ کریں یسعیاہ ۳۲:۱۷، ۱۸۔
۳ ایسے اصول جو اپنے گھرانے کو مضبوط بنانے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں نئی کتاب، دی سیکرٹ آف فیملی ہیپینس [خاندانی خوشی کا راز] میں بڑے جامع انداز میں بیان کر دئے گئے ہیں۔ ہر باب کا اختتام مفید تعلیمی بکس کے ساتھ ہوتا ہے جو اُن اصولوں پر زور دیتا ہے جنہیں خاندان کے افراد کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ اِن میں سے زیادہتر بکس اِس سوال سے شروع ہوتے ہیں، ”یہ بائبل اصول کیسے مدد کر سکتے ہیں . . . ؟“ یہ خدا کے خیالات کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے تاکہ ہم زیرِبحث موضوع کے متعلق اُس کی سوچ کو اپنا سکیں۔—یسعیاہ ۴۸:۱۷۔
۴ کتاب سے واقفیت پیدا کریں۔ ایسے اصول تلاش کرنا سیکھیں جو مختلف مسائل کے وقت معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ کتاب ایسے معاملات پر بحث کرتی ہے جیسےکہ: متوقع بیاہتا ساتھی کی بابت سوچبچار کرتے وقت ایک شخص کو کونسی بات ملحوظِخاطر رکھنی چاہئے (باب ۲)، کونسی اہم کُنجیاں پائیدار ازدواجی خوشی کا دروازہ کھولتی ہیں (باب ۳)، والدین اپنے نوعمر بچوں کی ذمہدار اور خداترس بالغ بننے کیلئے کیسے پرورش کر سکتے ہیں (باب ۶)، خاندان کو تباہکُن اثرات سے کیسے بچایا جائے (باب ۸)، سنگل پیرنٹ فیملیز کو کامیاب بنانے میں جو اصول مدد کرتے ہیں (باب ۹)، تشدد اور شرابخواری سے پریشان خاندانوں کیلئے روحانی مدد (باب ۱۲)، جب شادی ٹوٹنے کے مرحلے میں ہو تو کیا کِیا جائے (باب ۱۳)، عمررسیدہ والدین کا احترام کرنے کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے (باب ۱۵)، اور اپنے خاندان کیلئے کیسے پائیدار مستقبل محفوظ کِیا جائے (باب ۱۶)۔
۵ نئی کتاب کا بھرپور استعمال کریں: اگر آپ نے ابھی تک فیملی ہیپینس [خاندانی خوشی] کتاب کا مطالعہ نہیں کِیا تو کیوں نہ خاندان کے طور پر ایسا کریں؟ نیز، جب آپ کا خاندان نئے مسائل یا مشکل حالات کا سامنا کرتا ہے تو کتاب کے متعلقہ ابواب کا دوبارہ جائزہ لیں اور مشورت کا اطلاق کرنے کیلئے دُعائیہ غوروفکر کریں۔ مزیدبرآں، مارچ کے دوران، میدانی خدمتگزاری کیلئے وقت مختص کرنے کے لئے فیاضی سے کام لیں تاکہ آپ حتیالمقدور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دی سیکرٹ آف فیملی ہیپینس [خاندانی خوشی کا راز] پیش کرنے کی کوشش کر سکیں
۶ خدائی عقیدت کو عمل میں لانے والے خاندان روحانی طور پر مضبوط اور متحد ہونگے اور شیطان کے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہو جائینگے۔ (۱-تیمتھیس ۴:۷، ۸؛ ۱-پطرس ۵:۸، ۹) ہم کتنے مشکور ہیں کہ ہمیں خاندان کے بانی کی طرف سے الہٰی ہدایات حاصل ہیں!