”تُم شکرگزار رہو“
۱ ہم میں سے بیشتر نے بچپن میں یہ تربیت پائی تھی کہ جب کوئی شخص ہم سے شائستگی یا شفقت سے پیش آئے تو ہمیں ”مہربانی“ یا ”شکریہ“ کہنا چاہئے۔ پولس ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ ہم ہمیشہ ’شکرگزار رہیں‘ اور ہمیں بالخصوص یہوواہ کا ممنون ہونا چاہئے۔ (کلسیوں ۳:۱۵، ۱۶) لیکن ہم اپنے عظیم خالق کیلئے شکرگزاری کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟ اور اُسکے شکرگزار ہونے کیلئے ہمارے پاس کونسی خاص وجوہات ہیں؟
۲ پولس رسول نے لکھا: ”مگر خدا کا شکر ہے جو ہمارے خداوند یسوؔع مسیح کے وسیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے!“ (۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۷) ہر سال میموریل کے موقع پر ہمیں اُس بےپناہ محبت کی یاد دلائی جاتی ہے جو خدا اور مسیح نے حیاتِابدی کی اُمید عطا کرنے والا فدیہ مہیا کرنے سے ظاہر کی تھی۔ (یوحنا ۳:۱۶) چونکہ ہم میں سے تقریباً سبھی نے موت کی وجہ سے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے اِسلئے ہم یسوع کے قیامت کے وعدہ کیلئے کتنے شکرگزار ہیں! جب ہم اِس نظام کے خاتمے سے موت کا مزہ چکھے بغیر بچ نکلنے کے امکان پر غور کرتے ہیں تو ہمارے دل شکرگزاری سے معمور ہو جاتے ہیں۔ (یوحنا ۱۱:۲۵، ۲۶) یہوواہ کی جن حیرتانگیز برکات کا تجربہ ہم آنے والے زمینی فردوس میں کریں گے اُن کیلئے شکرگزاری کا اظہار الفاظ میں کرنا مشکل ہے۔ (مکاشفہ ۲۱:۴) ایک شخص کیلئے خدا کا ’شکرگزار ہونے‘ کی اِس سے بہتر اَور کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟
۳ خدا کیلئے شکرگزاری کا اظہار کیسے کریں: یہوواہ سے دُعا میں اُس کی نیکی کے لئے اپنی شکرگزاری کا اظہار کرنا ہمیشہ موزوں ہوتا ہے۔ (زبور ۱۳۶:۱-۳) ہم دیگر مثبت طریقوں سے بھی اُس کیلئے اپنی شکرگزاری کا مظاہرہ کرنے کی تحریک پاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ۲۳ مارچ بروز اتوار، مسیح کی موت کی یادگاری پر یقیناً حاضر ہونگے۔ عالمگیر کام اور مقامی کلیسیا کی مادی ضروریات پورا کرنے میں مدد دینے سے، ہم خوشی کے ساتھ ’اپنی بیشقیمت چیزوں سے یہوواہ کی تعظیم‘ کرتے ہیں۔ (امثال ۳:۹) ہم بزرگوں کی بھرپور حمایت اور اُن کیساتھ تعاون کرتے ہیں اور یوں یہوواہ کی اُس مدد کیلئے تشکر کا اظہار کرتے ہیں جو وہ اُن کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔ (۱-تھسلنیکیوں ۵:۱۲، ۱۳) ہم ہر روز ایسا راست چالچلن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو خدا کے نام کو جلال بخشتا ہے۔ (۱-پطرس ۲:۱۲) یہوواہ ہماری شکرگزاری کی اِن تمام شہادتوں سے بہت خوش ہوتا ہے۔—۱-تھسلنیکیوں ۵:۱۸۔
۴ ہماری شکرگزاری کا بہترین اظہار: خالق نے ہمارے واسطے جو کچھ بھی کِیا ہے اُس کیلئے دلیتشکر کے بہترین اظہارات میں بادشاہت کی مُنادی کے کام میں پورے دل سے حصہ لینا، یہوواہ کے نام کی تعظیم کرنا، دُعا میں شکرگزاری کرنا، اور وفاداری سے سچائی کا دفاع کرنا شامل ہے۔ یہوواہ کی یہ مرضی ہے کہ ”سب آدمی نجات پائیں“ اور وہ ہمیں اِسکی حمایت میں پاک خدمت بجا لاتے دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ (۱-تیمتھیس ۲:۳، ۴) اسی وجہ سے بہتیرے پبلشر جو گنجائش پیدا کر سکتے ہیں ماہ فروری کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائعکردہ دعوت کے جواب میں مارچ، اپریل اور مئی کے دوران ایک یا ایک سے زیادہ مہینوں کیلئے امدادی پائنیروں کے طور پر اندراج کروا رہے ہیں۔ خدمتگزاری میں اضافی کوشش کرنا بھی اِس چیز کو ظاہر کرنے کا اچھا طریقہ ہے کہ ’ہم خدا کے شکرگزار ہیں‘۔ کیا آپ اپریل یا مئی کے مہینوں میں پائنیروں کی صفوں میں شامل ہونے کے قابل ہونگے؟
۵ ہمیں ہمیشہ زندہ رہنے کی یقینی اُمید دی گئی ہے۔ جب ہم اسے تکمیلپذیر دیکھتے ہیں تو خوشی سے یہوواہ کی شکرگزاری کرنے کیلئے ہمارے پاس اَور بھی بہت سی وجوہات ہونگی۔—زبور ۷۹:۱۳۔