یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏96 ص.‏ 2
  • اپنے آپ کو رضامندی سے پیش کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے آپ کو رضامندی سے پیش کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ہر نیک کام کیلئے خوشی سے خود کو پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • کُل‌وقتی خادموں کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • کیا آپ یہوواہ کی تعظیم کرنے کیلئے مزید کام کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • پائنیر خدمت میں مزید بھائیوں کی ضرورت ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 12/‏96 ص.‏ 2

اپنے آپ کو رضامندی سے پیش کرنا

۱ زبورنویس داؤد نے پیشینگوئی کی کہ یہوواہ کے لوگ ”‏خوشی سے‏“‏ یعنی ”‏مستعد رضاکاروں“‏ کے طور پر ”‏اپنے آپکو پیش“‏ کرینگے۔ (‏زبور ۱۱۰:‏۳‏)‏ یہ بات یقینی طور پر ہماری عالمی برادری میں تکمیل پا رہی ہے۔ گزشتہ چار خدمتی سالوں میں سے ہر ایک کے دوران، یہوواہ کے لوگوں نے بادشاہت کی خوشخبری پھیلانے کیلئے ایک بلین سے زائد گھنٹے صرف کئے ہیں۔ اور منادی کرنے اور شاگرد بنانے کے کام کے علاوہ اَور بہت سے طریقے ہیں جن سے ہم دوسروں کی مدد کرنے کیلئے خود کو رضامندی سے پیش کر سکتے ہیں۔‏

۲ جن طریقوں سے ہم اپنی رضامندی کا اظہار کر سکتے ہیں:‏ کلیسیا میں بعض افراد کو اجلاسوں پر آنے کیلئے مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ کیوں نہ اُنہیں اپنے ساتھ لیجانے کیلئے رضاکارانہ پیشکش کریں؟ دیگر شاید بیمار، کمزور یا ہسپتال میں داخل ہوں۔ کیا آپ اُن سے ملاقات کرنے یا کسی نہ کسی طریقے سے مدد کرنے میں پہل کر سکتے ہیں؟ ایک شخص یا ایک خاندان کو حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ کیا آپ نے ایسے اشخاص کو گاہے‌بگا‌ہے اپنے خاندانی مطالعے میں شریک ہونے کی دعوت دینے کی بابت سوچا ہے؟ ایک پائنیر یا پبلشر کو شاید خدمتگزاری میں ایک ساتھی کی ضرورت ہو۔ کیوں نہ خدمت میں اکٹھے کام کرنے کی پیشکش کریں؟ یہ ہیں چند ایک طریقے جن سے ہم رضاکارانہ طور پر اہلِ‌ایمان کیساتھ نیکی کر سکتے ہیں۔—‏گلتیوں ۶:‏۱۰‏۔‏

۳ بھائی بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کی لیاقتوں پر پورا اُترنے کی کوشش کرنے سے یہوواہ کی تنظیم میں استعمال کئے جانے کیلئے اپنی رضامندی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۳:‏۲-‏۱۰،‏ ۱۲، ۱۳؛‏ ططس ۱:‏۵-‏۹‏)‏ جُوں جُوں ہم تعداد میں بڑھتے ہیں، ایسے لائق بھائیوں کی ضرورت ہے جو منادی کرنے اور تعلیم دینے اور کلیسیاؤں کی گلّہ‌بانی کرنے میں پیشوائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔—‏۱-‏تیمتھیس ۳:‏۱‏۔‏

۴ ہم میں سے بعض شاید کبھی‌کبھار امدادی پائنیروں کے طور پر اندراج کرانے سے خود کو کافی حد تک یہوواہ کی خدمت کیلئے دستیاب رکھ سکتے ہیں۔ نیز، اپنے شیڈول میں چند ایک معقول تبدیلیوں کیساتھ، ہم باقاعدگی سے ایسا کرنے یا باقاعدہ پائنیر خدمت اختیار کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ کیا ہمارے حالات اجازت دیتے ہیں کہ ہم ایسے علاقے میں جا سکیں جہاں مدد کی سخت ضرورت ہے؟ کیا ہم خود کو بیت‌ایل میں خدمت کرنے اور یوں براہِ‌راست عالمگیر کام میں ترقی کا باعث بننے کیلئے دستیاب رکھ سکتے ہیں؟ پوری دُنیا میں کنگڈم ہال، اسمبلی ہال اور برانچ سہولیات کی تعمیر کیلئے کافی کچھ کِیا جا رہا ہے، جس میں رضامندی سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ جنہوں نے خود کو ان نیک کاموں کیلئے پیش کِیا ہے اُنکی بہت زیادہ قدر کی جاتی ہے اور اُنہیں بہتیری برکات حاصل ہوئی ہیں!‏—‏لوقا ۶:‏۳۸‏۔‏

۵ یہ ہیجان‌خیز ایّام ہیں۔ یہوواہ، اپنی رُوح کے ذریعے، اپنے رضامند لوگوں کیساتھ زمین پر حیرت‌انگیز کام انجام دے رہا ہے!‏ جب کبھی بھی یہوواہ، اپنی تنظیم کے ذریعے، اضافی بادشاہتی کارگزاری میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہے تو ہم خود سے یہ پوچھ کر اچھا کرتے ہیں کہ ’‏کیا مَیں اب بھی اپنے‌آپ کو رضامندی سے پیش کر رہا ہوں؟‘‏ اسکے بعد ہمیں دُعائیہ غوروفکر کیساتھ اپنے دل اور حالات کا جائزہ لینا چاہئے۔ ہماری خدائی عقیدت ہمیں تحریک دیگی کہ یہوواہ کے دل کو نہایت شاد کرتے ہوئے، اپنی پاک خدمت میں حتی‌المقدور کام کریں!‏—‏صفنیاہ ۳:‏۱۷۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں