یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏96 ص.‏ 9
  • اپنے پڑوسی سے سچ بولیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے پڑوسی سے سچ بولیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • درست میلان رکھنے والوں کی تلاش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ سچائی کے برمحل جریدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 5/‏96 ص.‏ 9

اپنے پڑوسی سے سچ بولیں

۱ دو بڑے حکموں میں سے ایک ہے:‏ ”‏اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھ۔“‏ (‏متی ۲۲:‏۳۹‏)‏ ایسی محبت ہمیں اُس بہترین چیز میں اپنے پڑوسی کو حصہ‌دار بنانے کی ترغیب دیگی جو ہمارے پاس ہے یعنی سچائی جسے ہم نے خدا کے کلام سے حاصل کِیا ہے۔ چونکہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے بائبل کے پیغام کو پھیلاتے ہیں، لہٰذا مئی کے مہینے کے دوران اِن جرائد کو تقسیم کرنا ہمارے لئے ’‏اپنے پڑوسیوں سے سچ بولنے‘‏ کا ایک طریقہ ہے۔—‏افسیوں ۴:‏۲۵‏۔‏

۲ اپریل ۲۲، کے اویک!‏ کو اُسوقت تک پیش کِیا جانا چاہئے جبتک کہ آپکی رسد ختم نہ ہو جائے۔ آپ اپنی پیشکش کا آغاز یہ پوچھنے سے کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏جنگ کے بغیر ایک دُنیا کے لئے آپ کا ردِعمل کیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ کیا آپ جانتے تھے کہ دُنیا کے مذاہب درحقیقت جنگوں اور کُشت‌وخون کو فروغ دیتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اِسکے بالکل برعکس بائبل جوکچھ کہتی ہے اُس پر غور کریں کہ خدا کے سچے پرستار کیا کرینگے۔“‏ رسالے کے صفحہ ۴ کے بالائی حصے سے یسعیاہ ۲:‏۲-‏۴ پڑھیں اور پھر صفحہ ۱۰ سے ”‏محبانِ‌امن کیلئے بلا‌ہٹ“‏ کی ذیلی سرخی کے تحت پہلے پیراگراف کو پڑھیں۔ اِسکے بعد، پوچھیں:‏ ”‏کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا یہ کیسے کریگا؟ جواب اِس رسالے میں موجود ہے، اور یہ کاپی آپکے پڑھنے کیلئے ہے۔“‏

۳ مئی کا ”‏مینارِنگہبانی“‏ پیش کر تے وقت کسی حالیہ واقعے کی خبر کا حوالہ دینے کی کوشش کریں جو لوگوں کو عدمِ‌تحفظ کا احساس دلاتا ہے، اور پھر پوچھیں:‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں اِس زندگی میں ہمیں واقعی احساسِ‌تحفظ بخشنے کیلئے کس چیز کی ضرورت ہوگی؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ صاف‌گوئی کے ساتھ، کیا نوعِ‌انسان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے انسانوں پر بھروسہ کرنا حقیقت‌پسندانہ ہے؟ [‏جواب دینے دیں؛ اور پھر زبور ۱۴۶:‏۳ پڑھیں۔]‏ اِسکے بعد زبورنویس ہمیں مستقبل کی بابت پُراُمید ہونے کی وجہ فراہم کرتا ہے۔ [‏پڑھیں زبور ۱۴۶:‏۵، ۶‏۔]‏ یہ مضمون ”‏مستقبل میں اچھی خبر“‏ وضاحت کرتا ہے کہ زمین پر بہتر حالتیں لانے کے سلسلے میں ہم یہوؔواہ خدا پر توکل کیوں کر سکتے ہیں۔“‏ رسالوں کا ایک سیٹ پیش کریں اور واپس آکر اِس پر بات‌چیت کرنے کی پیشکش کریں کہ محفوظ زندگی سے اب لطف‌اندوز ہونا کیسے ممکن ہے۔‏

۴ خدا کی پرستش میں جوکچھ شامل ہے اِسکی بابت متعدد مذہبی نظریات کے پیشِ‌نظر، مئی کے ”‏مینارِنگہبانی“‏ کے صفحہ ۲۴ کے مضمون کو خوب پسند کِیا جائیگا۔ آپ یہ پوچھتے ہو ئے اِسے متعارف کرا سکتے ہیں:‏

▪ آپ کے اندازے کے مطابق سچی پرستش میں امتیاز کرنے کیلئے کتنے تقاضے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ صفحہ ۲۴ پر یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ کم‌ازکم دس ہیں۔ لہٰذا سوال یہ ہے کہ آجکل درحقیقت سچی پرستش کے اِن دس تقاضوں کو کون پورا کرتا ہے؟“‏ یہ بیان کرتے ہوئے رسالہ پیش کریں:‏ ”‏اگلی ملاقات پر، مَیں آپکے ساتھ اِس پر مزید بات‌چیت کرنا پسند کرونگا اور ہم صحائف سے دی گئی وجوہات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔“‏

۵ اگر آپ ایک مختصر سی پیشکش کو زیادہ پسند کر تے ہیں، تو آپ اسے آزما سکتے ہیں:‏

▪ ”‏بہتیرے لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آجکل کے بیشتر رسالے کاروبار، جنس، یا تشدد کو بہت زیادہ نمایاں کرتے ہیں۔ [‏مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ دکھائیں۔]‏ ہم اِن حوصلہ‌افزا جرائد کو تقسیم کر رہے ہیں جو بائبل پر مبنی ہیں۔ یہ بہت ہی تعلیم دینے والے ہیں اور ہمیں خدا کی پرستش کرنا، اپنے پڑوسی سے محبت کرنا، اور راست چال‌چلن رکھنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ اگر آپ پڑھائی کیلئے اِس قسم کے مواد کو زیادہ پسند کرتے ہیں تو مجھے اُمید ہے کہ آپکو ان شماروں کے اندر جوکچھ نظر آئیگا آپ اُس سے لطف اُٹھائینگے۔“‏

۶ اگر ہم اپنے پڑوسیوں سے سچ بولنے میں مستعد ہیں تو ہم بہتیرے لوگوں کیلئے بڑی خوشی کا باعث بن سکتے ہیں۔—‏اعمال ۸:‏۴،‏ ۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں