یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏96 ص.‏ 10
  • سچ بولنا جاری رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سچ بولنا جاری رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏ایمان سننے سے پیدا ہوتا ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • سچے خدا کا علم زندگی کا باعث ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • بامقصد واپسی ملاقاتیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 5/‏96 ص.‏ 10

سچ بولنا جاری رکھیں

۱ رسولوں نے بیان کِیا:‏ ”‏ممکن نہیں کہ جوکچھ ہم نے دیکھا اور سنا ہے وہ نہ کہیں۔“‏ (‏اعمال ۴:‏۲۰‏)‏ آجکل ہمیں بھی سچ بولنا جاری رکھنا چاہئے۔ اگرچہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی تقسیم اُن لوگوں کو تلاش کرنے کا ذریعہ ہے جو سنیں گے، تو بھی اگر ہمیں دلچسپی رکھنے والوں کو سچائی کی بابت زیادہ سکھانا ہے تو ہمیں واپس جانا چاہئے۔‏

۲ ‏”‏جب کوئی جنگیں نہیں ہونگی،“‏ کے مضمون کے ساتھ اپریل کے خاص اویک!‏ کی پیشکش کی پیروی کرتے وقت آپ یہ کہنے سے ایک بائبل مطالعے کو متعارف کرا سکتے ہیں:‏

▪ ”‏پچھلی مرتبہ ہم نے قوموں کی جنگوں اور اِن میں مذہب کے کردار کی بابت بات‌چیت کی تھی۔ کیا آپ سمجھ چکے تھے کہ ایسے واقعات واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ ہم اُس دَور میں رہ رہے ہیں جسے بائبل آخری ایّام کہتی ہے؟ [‏علم کی کتاب دکھائیں۔ باب ۱۱ کا پہلا پیراگراف پڑھیں، اور صفحہ ۱۰۲ کے بکس کو اُجاگر کریں۔]‏ یہ کتاب اِس مضمون اور اِس کے ساتھ فہرستِ‌مضامین میں شامل مزید ۱۸ کو واضح کرتی ہے۔ [‏صفحہ ۳ دکھائیں۔]‏ اگر مجھے اجازت ہو تو مَیں یہ مظاہرہ کرنا چاہونگا کہ یہ کتاب بائبل کے اِن اہم معاملات کی سمجھ حاصل کرنے کیلئے کیسے آپکی مدد کر سکتی ہے۔“‏ اگر اجازت مل جاتی ہے تو صفحہ ۶ سے مطالعہ شروع کر دیں۔‏

۳ اگر آپ نے واپس آنے اور یہ وضاحت کر نے کا وعدہ کِیا تھا کہ اِس وقت محفوظ زندگی سے لطف اُٹھانا کیسے ممکن ہے تو شاید آپ کچھ اِس طرح کہیں:‏

▪ ”‏جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی تو مَیں نے آپکو بائبل کا ایک اقتباس دکھایا تھا جو ہمیں انسان کے مستقبل کی بابت پُراُمید ہونے کیلئے وجہ فراہم کرتا ہے۔ آج مَیں آپکی توجہ ایک ایسی چیز پر دلانا چاہتا ہوں جو ظاہر کرتی ہے کہ وہ کون ہے جو ہمیں اب بھی احساسِ‌تحفظ بخش سکتا ہے۔“‏ زبور ۴:‏۸ پڑھیں۔ علم کی کتاب کا صفحہ ۱۶۸ کھولیں اور پیراگراف ۱۹ پڑھیں۔ اِسکے بعد پوچھیں:‏ ”‏کیا آپ بھی بِلامعاوضہ گھریلو بائبل مطالعہ کرنے سے استفادہ کرینگے جو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ کیسے آپ بھی اپنی زندگی میں اِس قسم کا تحفظ حاصل کر سکتے ہیں؟“‏ اگر جواب ہاں ہے تو باب ۱ کو کھولیں۔‏

۴ اگر شروع میں اس مضمون پر بات‌چیت کی گئی تھی کہ خدا کی پرستش میں کیا کچھ شامل ہے تو واپسی ملاقات پر آپ اِس رسائی کو آزما سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آپکو یاد ہو گا کہ ہم نے سچی پرستش کی اہمیت پر بات‌چیت کی تھی۔ مضمون نے ۱۰ تقاضوں کی نشاندہی کی تھی اور مَیں اُن میں سے ایک یا دو پر آپ کیساتھ بات‌چیت کرنا چاہونگا۔“‏ باقاعدگی کیساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔ علم کی کتاب سے گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔‏

۵ واپسی ملاقات پر آپ یہ کہتے ہوئے مطالعے کیلئے براہِ‌راست پیشکش کر سکتے ہیں:‏

▪ ہم پوری دُنیا میں لوگوں کو اس سے مطلع کرنے کے لئے اپنے رسالوں کو ہر جگہ تقسیم کرتے ہیں کہ بائبل کیا تعلیم دیتی ہے۔ لوگ جوکچھ سیکھتے ہیں اگر وہ اُسکی قدر کرتے ہیں تو ہم ایک مُفت گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کرتے ہیں۔ [‏مینارِنگہبانی کے آخری صفحے پر بکس ’‏کیا آپ ایک ملاقات کا خیرمقدم کرینگے؟‘‏ پر توجہ دلائیں۔]‏ ہم اِس کتاب کو علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے راہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ آئیے مَیں مختصر طور پر آپکو دکھاؤں کہ ایک مطالعہ کیسے کرایا جاتا ہے۔“‏

۶ اگر ہم سچ بولنا جاری رکھتے ہیں تو ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ کوئی تو ضرور سنیگا اور موزوں طور پر جوابی‌عمل دکھائیگا۔—‏مرقس ۴:‏۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں