یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏96 ص.‏ 2
  • ہمارے پاس روحانی طور پر اتنی افراط کبھی نہ تھی!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے پاس روحانی طور پر اتنی افراط کبھی نہ تھی!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کی برکت دولت بخشتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ہر نیک کام کیلئے خوشی سے خود کو پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ابھی سے نئی دُنیا میں رہنے کی تیاری کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • زندگی کی بہترین راہ اختیار کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 5/‏96 ص.‏ 2

ہمارے پاس روحانی طور پر اتنی افراط کبھی نہ تھی!‏

۱ بیشتر لوگ اُس دن کے متمنی ہوتے ہیں جب وہ کہہ سکیں کہ، ”‏ہمارے پاس اتنی افراط کبھی نہ تھی!‏“‏ اُن کے ذہن میں، وہ دن اُس وقت آئے گا جب اُن کے پاس مادی چیزوں کی افراط ہوگی، جو اُن کے لئے ’‏آرام‌وآسائش، خوردونوش، اور اُنہیں لطف‌اندوز ہونے‘‏ کے قابل بنائینگی۔ (‏لوقا ۱۲:‏۱۹‏)‏ اِسکے برعکس، اِس وقت ہم روحانی مفہوم میں ایسا کہنے کے قابل ہیں کہ ہمیں کسی اچھی چیز کی کمی نہیں۔ (‏زبور ۳۴:‏۱۰‏)‏ یہ کیسے ممکن ہے؟‏

۲ امثال ۱۰:‏۲۲ بیان کرتی ہے کہ ”‏خداوند ہی کی برکت دولت بخشتی ہے۔“‏ ہم جو ایسے الہٰی لطف‌وکرم کا تجربہ کرتے ہیں واقعی یہ کہہ سکتے ہیں کہ خدا ”‏ہمیں لطف اُٹھانے کیلئے سب چیزیں افراط سے دیتا ہے۔“‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۶:‏۱۷‏)‏ یہ زمین پر ہمیں امیرترین لوگ بنا دیتا ہے!‏

۳ اپنی برکات کو اہم خیال کرنا:‏ ہم میں سے چند ایک کے پاس مادی چیزوں کی افراط ہے۔ پھربھی، ہم بابرکت لوگ ہیں کیونکہ ہم اپنی روزمرّہ ضروریات کی بابت حد سے زیادہ فکرمند نہیں ہیں۔ یہوؔواہ جانتا ہے کہ ہمیں کن چیزوں کی ضرورت ہے، اور وہ اُنہیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ (‏متی ۶:‏۳۱-‏۳۳‏)‏ اُس کی یقین‌دہانی ہمیں ذہنی اطمینان بخشتی ہے جوکہ واقعی انمول ہے۔‏

۴ تاہم، ہماری روحانی برکات اَور بھی زیادہ بڑی ہیں۔ ہماری زندگیوں کا انحصار یہوؔواہ کی طرف سے روحانی خوراک پر ہے۔ (‏متی ۴:‏۴‏)‏ روحانی فراہمیوں کیلئے دُنیاوی ذرائع پر توکل کرنے والے بھوکے رہتے ہیں جبکہ ہم آسودگی سے کھاتے‌پیتے ہیں۔ (‏یسعیاہ ۶۵:‏۱۳‏)‏ ’‏دیانتدار نوکر‘‏ ہمارے لئے غیرمختتم علم کی رسد کو ممکن‌الحصول بناتا ہے جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث بنتا ہے۔—‏متی ۲۴:‏۴۵؛‏ یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

۵ ہماری بیش‌قیمت عالمگیر برادری ہمارے لئے زمین کے ہر خطے میں رہنے والے پُرمحبت بھائیوں اور بہنوں کی پُرتپاک رفاقت فراہم کرتی ہے۔ (‏یوحنا ۱۳:‏۳۵‏)‏ مقامی کلیسیا امن کا گہوارہ ہے، جہاں ہم اطمینان اور تازگی پا سکتے ہیں۔ بزرگ متعدد اقسام کے مسائل سے نپٹنے کے لئے ہماری مدد کرتے ہوئے، ہماری جانوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ (‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۷‏)‏ ہمارا اپنے بھائیوں کی قربت میں آنا باہمی حوصلہ‌افزائی کے لئے، ثابت‌قدم رہنے کے لئے ہمیں مضبوط کرنے پر منتج ہوتا ہے۔—‏رومیوں ۱:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۶ ہمارا کام بھی ایک برکت ہے۔ بہت سے دُنیاوی کام بے‌کیف اور غیرتسلی‌بخش ہوتے ہیں۔ خوشخبری میں دوسروں کو شریک کرنا دوسروں کیلئے خوشی اور ہمارے لئے اقبالمندی کا باعث بنتا ہے۔ (‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏)‏ واقعی ہم اپنی تمام سخت محنت کے نفع کو دیکھنے کے قابل ہیں۔—‏واعظ ۲:‏۲۴‏۔‏

۷ سب سے بڑھکر، ہمارے پاس مستقبل کیلئے ایک شاندار اُمید ہے۔ (‏رومیوں ۱۲:‏۱۲‏)‏ ہم راستبازی کی ایک کامل نئی دُنیا کی اُمید کرتے ہیں، جہاں ہم اپنے عزیزوں کے ساتھ خوشی اور اطمینان سے ہمیشہ رہیں گے!‏ یہ اُمید کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی ہے جو اِس دُنیا کے پاس پیش کرنے کیلئے ہے۔—‏۱-‏تیمتھیس ۶:‏۱۹‏۔‏

۸ ہم اپنی قدردانی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏ یہوؔواہ نے ہمارے لئے جوکچھ کِیا ہے ہم اُسے اُس کا معاوضہ کبھی ادا نہیں کر سکتے۔ ہم صرف (‏۱)‏ ہر روز اُس کے غیرمستحق فضل کے لئے اُس کی شکرگزاری کرنے سے (‏افسیوں ۵:‏۲۰‏)‏، (‏۲)‏ فرمانبردار ہوتے ہوئے اپنی محبت ظاہر کرنے سے (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۳‏)‏، (‏۳)‏ خوشخبری کی منادی کے ذریعے اُس کے نام کی تقدیس کرنے سے (‏زبور ۸۳:‏۱۸‏)‏، اور (‏۴)‏ اپنے پورے دل سے تعاون کرتے ہوئے مسیحی کلیسیا کی حمایت کرنے سے اپنی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔—‏۱-‏تیمتھیس ۳:‏۱۵‏۔‏

۹ زمین پر سب سے زیادہ خوش لوگ ہونے کی ہر وجہ ہمارے پاس موجود ہے۔ (‏زبور ۱۴۴‏:‏۱۵ب)‏ دُعا ہے کہ ہمارا رویہ، چال‌چلن، اور خدمت اُس خوشی کو ظاہر کرے جو ہم اپنی روحانی فردوس میں محسوس کرتے ہیں۔ ہمارے پاس اتنی افراط کبھی نہ تھی!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں