یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏96 ص.‏ 6
  • دلچسپی دکھانے والوں کے پاس واپس جائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دلچسپی دکھانے والوں کے پاس واپس جائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والے علم کو پھیلانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ‏”‏ایمان سننے سے پیدا ہوتا ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 1/‏96 ص.‏ 6

دلچسپی دکھانے والوں کے پاس واپس جائیں

۱ نئی کتاب، علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے، ریلیز کرتے وقت کنونشن مقرر نے وضاحت کی تھی کہ ”‏خلوصدل طالبعلموں کو یہوؔواہ کے لئے ثابت‌قدم رہنے اور بپتسمہ پانے کے لئے اس کے مطالعے سے کافی کچھ سیکھنے کے قابل ہونا چاہئے۔“‏ کتاب جلدازجلد سچائی سکھانے کی غرض سے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ مختصراً واضح معلومات فراہم کرتی ہے جو طالبعلموں کو روحانی ترقی کرنے کی تحریک دے سکتی ہے۔ یہ جھوٹے عقائد کا سہارا لئے بغیر سچائی کو مثبت انداز میں پیش کرتی ہے۔ اس نئے آلے کو استعمال کرنے میں کامیاب ہونے کے لئے، ہمیں دلچسپی ظاہر کرنے والوں کے پاس ضرور واپس جانا چاہئے۔‏

۲ اگر آپ نے کسی ایسے شخص سے گفتگو کی تھی جس میں خدا پر ایمان کی کمی تھی مگر کسی حد تک دلچسپی کا مظاہرہ کِیا گیا تھا تو آپ کتاب کو صفحات ۴ اور ۵ کی تصویر پر کھولتے ہوئے اور کچھ یوں کہتے ہوئے گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏جب مَیں پچھلی مرتبہ آیا تھا تو ہم نے دلکش ماحول والی اس خوبصورت تصویر پر غور کِیا تھا۔ تصویری عبارت پوچھتی ہے، ’‏اس سے لطف اُٹھانے کے لئے آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‘‏ آپ اس کا جواب کیسے دینگے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل بنیادی تقاضوں میں سے ایک کی واضح شناخت کراتی ہے۔ [‏پڑھیں یوحنا ۱۷:‏۳‏۔]‏ خدا پر ہمارے ایمان کے لئے علم لازمی ہے۔ جوکچھ ہمیں جاننے کی ضرورت ہے اُس کی بابت سیکھنے کا ایک بہترین طریقہ بائبل کا باقاعدہ طور پر مطالعہ کرنا ہے۔ باب ۱ پر کھولیں اور ۱ تا ۵ پیراگراف میں دئے گئے حوصلہ‌افزا خیالات میں سے چند ایک کو اُجاگر کریں۔ وضاحت کریں کہ کیسے ایک بائبل مطالعہ کرایا جاتا ہے اور مزید گفتگو کے لئے واپس آنے کی پیشکش کریں۔‏

۳ اگر آپ اس بات پر گفتگو جاری رکھنے کے لئے واپس جاتے ہیں کہ خدا دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏پچھلی مرتبہ جب مَیں یہاں آیا تھا تو ہم نے اس کی بابت گفتگو کی تھی [‏جو کوئی بھی واقعہ تھا]‏۔ سوال یہ اُٹھا تھا کہ خدا دُنیا میں اسقدر دکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے۔ آپ کس نتیجے پر پہنچے تھے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہ جاننا حوصلہ‌افزا بات ہے کہ خدا ایسی پریشان‌کُن حالتوں کا ذمہ‌دار نہیں ہے۔“‏ کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے، کو صفحات ۷۱، ۷۲ پر کھولیں اور پیراگراف ۳ تا ۵ میں احاطہ‌شُدہ بعض صحیفائی خیالات پر بات‌چیت کریں۔ اس بات کی وضاحت کرنے کے لئے واپس آنے کی پیشکش کریں کہ ہم کیوں یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا کی طرف سے دکھ کی اجازت عنقریب ختم ہو جائیگی۔‏

۴ اگر آپ خاندانی مشکلات کی بابت کسی فکرمند ماں یا باپ سے ملاقات کیلئے واپس جا رہے ہیں تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏مجھے معلوم ہے کہ آپ، ایک ماں یا باپ کے طور پر، اپنے بچوں کی بہتری کے خواہاں ہیں۔ چونکہ اُنہیں ہر بُری چیز سے بچا کر رکھنا ناممکن ہے، اس لئے آپ کو اُنہیں سکھانا پڑے گا کہ زندگی کے مسائل سے کیسے نپٹا جائے۔ آپ کے خیال میں یہ کیسے کِیا جا سکتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ تربیت اُن نہایت اہم چیزوں میں سے ایک ہے جو ماں یا باپ فراہم کر سکتے ہیں۔“‏ کتاب علم کے صفحات ۱۴۵، ۱۴۶ پر کھولیں اور بائبل کی عملی مشورت پر توجہ دلائیں اور اس کی اہمیت اور جس طرح اس پر عمل کرنا برکت کا باعث ہو سکتا ہے اُس پر زور دیں۔ اس چیز کا مظاہرہ کرنے کے لئے دوبارہ آنے کی پیشکش کریں کہ ایک خوشحال خاندانی زندگی حاصل کرنے کی بابت مزید سیکھنے کے لئے اس کتاب کو کیسے استعمال کِیا جائے۔‏

۵ اگر آپ اُس جگہ پر دوبارہ ملاقات کر رہے ہیں جہاں آپ نے ایک مختصر پیشکش کو استعمال کِیا تھا تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏خدا کا کبھی بھی یہ مقصد نہیں تھا کہ ہم بوڑھے ہوں اور مر جائیں۔ اُس کا مقصد تھا کہ ہم ایک زمینی فردوس میں ہمیشہ تک رہیں۔“‏ صفحات ۱۸۸-‏۱۸۹ پر تصویر دکھائیں۔ صفحہ ۱۸۴ پر پیراگراف ۱۱ کو پڑھیں۔ ایک اَور واپسی ملاقات کے لئے بندوبست بنائیں۔‏

۶ ان آخری ایّام میں جمع کرنے کے کام کی ’‏رفتار‘‏ کو تیز کرنے کے لئے یہ نئی کتاب یقیناً یہوؔواہ کی طرف سے ایک اَور فراہمی ہے۔ (‏یسعیاہ ۶۰:‏۲۲‏)‏ اگر ہم اسے مؤثر طور پر استعمال کرتے ہیں تو ہم ایسا علم منتقل کر سکتے ہیں جو کسی شخص کی ابدی زندگی حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں