یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏95 ص.‏ 8
  • ہمیں کلیسیا کی ضرورت ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمیں کلیسیا کی ضرورت ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • کلیسیا یہوواہ کی حمد کرے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • کلیسیا کی ترقی کا باعث بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • یہوواہ کی کلیسیا میں آپ کی ایک خاص جگہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • کلیسیا میں اپنے کردار کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 10/‏95 ص.‏ 8

ہمیں کلیسیا کی ضرورت ہے

۱ ایک مرتبہ بنی قوؔرح نے یہوؔواہ کی کلیسیا کے لئے اپنی قدردانی کا اظہار اِس طرح کِیا:‏ ”‏تیری بارگاہوں میں ایک دن کسی دوسری جگہ پر ہزار دن سے بہتر ہے۔“‏ (‏زبور ۸۴:‏۱۰‏، این‌ڈبلیو)‏ اُنکے نزدیک، دُنیا کے پاس اِسکے مقابلے میں پیش کرنے کیلئے کچھ نہ تھا۔ اگر آپ ان احساسات میں شریک ہوتے ہیں تو آپکو کلیسیا کو اپنی زندگی کا محور بنانا چاہئے۔‏

۲ اپنے آغاز ہی سے، مسیحی کلیسیا نے ظاہر کر دیا ہے کہ اسے یہوؔواہ کی برکت حاصل ہے۔ (‏اعمال ۱۶:‏۴، ۵‏)‏ ہم میں سے کسی کو بھی کلیسیا کو کم‌قدر خیال نہیں کرنا چاہئے یا یہ محسوس نہیں کرنا چاہئے کہ یہ محض ہمیں جسمانی طور پر اکٹھا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ کلیسیا یہوؔواہ کے گواہوں کیلئے ہر علاقے میں تقویت حاصل کرنے کی جگہ ہے۔ یہ متحد برادری کی ضرورت کو پورا کرتی ہے تاکہ ہم یہوؔواہ سے تعلیم پا سکیں اور بادشاہتی کارگزاری کیلئے منظم ہو سکیں۔—‏یسعیاہ ۲:‏۲‏۔‏

۳ مسیحی کلیسیا ہمیں سچائی سکھانے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۳:‏۱۵‏)‏ ضرور ہے کہ یسوؔع کے پیروکار ”‏سب ایک ہوں“‏—‏خدا کیساتھ، مسیح کے ساتھ اور ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوں۔ (‏یوحنا ۱۷:‏۲۰، ۲۱‏؛ مقابلہ کریں یسعیاہ ۵۴:‏۱۳‏۔)‏ ہم دُنیا میں خواہ کہیں بھی چلے جائیں، ہمارے بھائی بائبل تعلیمات اور اصولوں کو مانتے ہیں، اور وہ اُن کی مطابقت میں عمل کرتے ہیں۔‏

۴ ہم شاگرد بنانے کی اپنی تفویض کو پورا کرنے کیلئے تربیت‌یافتہ اور لیس ہیں۔ ہر ماہ، مینارِنگہبانی، جاگو!‏، اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری صحیفائی مباحثے شروع کرنے میں ہماری اعانت کیلئے مفید معلومات پیش کرتے ہیں۔ اجلاس ہمیں یہ بتانے کیلئے ترتیب دئے گئے ہیں کہ دلچسپی کو کیسے حاصل کریں اور بڑھائیں۔ عالمگیر اضافہ جو ہم دیکھتے ہیں ثابت کرتا ہے کہ اس کام میں ہمیں آسمانی حمایت حاصل ہے۔—‏متی ۲۸:‏۱۸-‏۲۰‏۔‏

۵ کلیسیا کے ذریعے، ’‏محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دیتے ہوئے‘‏ ہم روزانہ حوصلہ‌افزائی حاصل کرتے ہیں۔ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ ہم آزمائشوں کو وفاداری کیساتھ برداشت کرنے کی تقویت پاتے ہیں۔ پُرمحبت نگہبان دباؤ اور پریشانیوں کیساتھ نپٹنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ (‏واعظ ۴:‏۹-‏۱۲‏)‏ جب ہم گمراہ ہونے کے خطرے میں ہوتے ہیں تو ہمیں درکار مشورت دی جاتی ہے۔ دوسری کونسی تنظیم ایسی پُرمحبت نگہداشت مہیا کرتی ہے؟—‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۱۴‏۔‏

۶ یہ یہوؔواہ کی مرضی ہے کہ ہم اپنے اتحاد کو سلامت رکھنے کیلئے اُسکی تنظیم کی قربت میں رہیں۔ (‏یوحنا ۱۰:‏۱۶‏)‏ دیانتدار نوکر جماعت سے رابطہ رکھنے کیلئے جس ایک طریقے کو کلیسیا استعمال کرتی ہے وہ ہماری حوصلہ‌افزائی کیلئے سفری نگہبان بھیجنا ہے۔ پُرمحبت ہدایت کیلئے ہمارا جوابی‌عمل ہمیں باہم قربت میں لے آتا ہے جو ہمیں روحانی طور پر مضبوط رکھنے میں مدد کرتا ہے۔‏

۷ کلیسیا ہماری روحانی بقا کیلئے نہایت اہم ہے۔ اس کے بغیر قابلِ‌قبول طور پر یہوؔواہ کی خدمت کرنا ناممکن ہوگا۔ توپھر، آئیے، جو کچھ یہوؔواہ نے مہیا کِیا ہے اس کے قریب رہیں۔ دُعا ہے کہ ہم اس کے نصب‌العین کی مطابقت میں کام کریں اور خلوصدلی سے اُس مشورت کا اطلاق کریں جو ہم وہاں سے حاصل کرتے ہیں۔ صرف اسی طریقے سے ہم ظاہر کر سکتے ہیں کہ کلیسیا ہمارے لئے کس قدر اہمیت رکھتی ہے۔—‏زبور ۲۷:‏۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں