پیغام پر عمل کرنے کیلئے ان کو مدد دیں
۱ ہمارا منادی کا کام لوگوں کو ” مکاشفہ کی پیشینگوئی کے الفاظ کو سننے“ کا موقع دیتا ہے۔ (مکاشفہ ۱:۳) لیکن اگر انہیں ” بڑی مصیبت“ سے بچنا ہے تو انہیں ان پر عمل بھی کرنا چاہئے۔ (مکاشفہ ۷:۱۴) زندگیاں الجھی ہوئی ہیں! پس ان کے پاس دوبارہ ضرور جائیں جنہوں نے شروع میں ان پیشکشوں میں سے کسی ایک میں دلچسپی دکھائی تھی جو آپ نے اس مہینے استعمال کی تھیں۔
۲ اگر آپ نے ” مکاشفے کا عروج“ کتاب چھوڑی تھی تو آپ شاید یوں کہیں:
” آپ کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ پچھلی مرتبہ جب ہم نے بات کی تو ہم نے مکاشفہ کی کتاب کی پیشینگوئیوں میں سے ایک پر گفتگو کی تھی اور میں نے آپکے پاس ایک اشاعت چھوڑی تھی جو اس کی وضاحت کرتی ہے۔ آپ نے غالباً غور کیا ہوگا کہ مکاشفہ کی کتاب اگرچہ کافی مشکل ہے تو بھی موجودہ دور کے واقعات کی روشنی میں بائبل کی کئی ایک بنیادی سچائیوں کا اطلاق کرنے کے ذریعے اسکو سمجھا جا سکتا ہے۔ میں ان چند باتوں کو اجاگر کرنے کیلئے چند منٹ لینا چاہونگا جو بائبل ہمارے زمانہ کی بابت بتاتی ہے۔“ اس کے بعد کسی موزوں اشاعت کی جانب رخ کریں جسے آپ ایک گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
۳ اگر آپ نے پہلی ملاقات پر ” کیا یہ دنیا بچے گی؟“ (انگریزی) اشتہار چھوڑا تھا تو آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:
” میں آج آپ کو گھر پر پا کر خوش ہوں۔ جب میں حال ہی میں آپ کے پاس آیا تھا تو ہم نے ایک نشان کو تشکیل دینے والے واقعات پر باتچیت کی تھی جو اس دنیا کے خاتمہ سے تھوڑا پہلے وقوعپذیر ہونگے۔ [متی ۲۴:۳-۱۴ میں نشان کے موزوں پہلوؤں پر نظرثانی کریں۔] کیا آپ نے کسی واقعہ کو نوٹ کیا ہے جو دنیا میں یا ہمارے علاقے کی آبادی میں حال ہی میں وقوعپذیر ہوا ہے جسے آپ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس نشان کے حصے کی تکمیل ہو سکتا ہے؟“ ” مکاشفہ کا عروج“ کتاب کے باب ۱۶ کی تصاویر کو استعمال کرنے سے، ان بائبل پیشینگوئیوں میں سے بعض کی تکمیل پر تبصرہ کریں۔ ملاقات کے آخر پر اس ہفتہ کی پبلک تقریر کے عنوان کا ذکر کریں، اور کنگڈم ہال میں اپنے ساتھ ملنے کی دعوت دیں۔
۴ اگر آپ نے صاحب خانہ کو میموریل کی دعوت دی تھی تو کہیں:
” جب پچھلی مرتبہ میں آپ سے ملا تھا تو ہم نے اسکی بابت بات چیت کی تھی کہ یسوع کی موت نسل انسانی کیلئے کتنی اہم ہے، جس کی یادگار مسیحیوں نے ساری دنیا میں ۲۶ مارچ کو منائی۔ یسوع نے نوع انسانی کیلئے جو کچھ کیا اگر ہم اسکے نتیجے میں حاصل ہونے والی برکات میں سے چند ایک پر نظرثانی کرتے ہیں جن سے اب ہم لطف اندوز ہوتے ہیں اور جو ابھی آنے والی ہیں تو یہ بات آج اس موقع کی اہمیت کی قدر کرنے میں آپکی مدد کر سکتی ہے۔“ پھر حالیہ رسالوں میں سے کسی ایک میں سے یا ” مکاشفہ کا عروج“ کتاب کے باب ۴۱ میں سے موزوں نکات پر بات چیت کرنے کی کوشش کریں۔ آپ ۲۹۴، ۲۹۹ اور ۳۰۸ صفحات پر تصاویر کو بھی نمایاں کر سکتے ہیں۔
۵ اگر وہ شخص محض لطفوکرم سے سننے والا ہی تھا تو یہ بات مؤثر ہو سکتی ہے:
” بائبل کی بابت اپنی حالیہ باتچیت سے میں نے بہت لطف اٹھایا تھا۔ میں واپس اس لئے آیا ہوں کہ میں یہ دیکھنا پسند کرونگا کہ آپ ان چیزوں سے لطف اٹھائیں جنکا خدا نے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو اسکی بابت مزید سیکھنا چاہتے ہیں۔“ یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں، پھر پرامن نئی دنیا میں زندگی اشتہار کا حوالہ دیں۔
۶ دعا ہے کہ زندگی کیلئے آپکی محبت اور فدیہ کیلئے قدردانی دلچسپی رکھنے والے اشخاص کیساتھ واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے آپ کو تحریک دے۔ مکاشفہ میں ہیجانخیز پیغام پر عمل کرنے کیلئے ان کو مدد دیں۔ یاد رکھیں، ” وقت نزدیک ہے!“ مکاشفہ ۱:۳۔