یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏94 ص.‏ 2
  • دی ایئر بک—‏حوصلہ‌افزائی کا خزانہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دی ایئر بک—‏حوصلہ‌افزائی کا خزانہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 1/‏94 ص.‏ 2

دی ایئر بک—‏حوصلہ‌افزائی کا خزانہ

۱ یہوواہ کے حیرت‌انگیز کاموں کی بابت رپورٹیں اور تجربات خدا کے خادموں کیلئے ہمیشہ تازہ‌دم کرنے والے رہے ہیں۔ (‏ایوب ۳۸:‏۴،‏ ۷،‏ امثال ۲۵:‏۲۵،‏ لوقا ۷:‏۲۲،‏ اعمال ۱۵:‏۳۱‏)‏ اسی وجہ سے ایئربک آف جہوواز وٹنسز حوصلہ‌افزائی کا خزانہ ہے۔‏

۲ ہر ایئربک تمام دنیا سے یہوواہ کے گواہوں کی کارگزاریوں اور کامیابیوں کی ترقی‌بخش رپورٹیں پیش کرتی ہے۔ ایمان کو مضبوط کرنے والے تجربات یہوواہ کی راہنمائی، تحفظ اور اس کے لوگوں پر اسکی برکت کو نمایاں کرتے ہیں۔ ایئربک ان باعزم مردوں اور عورتوں کی بابت بتاتی ہے جنہوں نے خاندان، دوستوں اور ملک کو چھوڑا تاکہ تمام براعظموں اور سمندر کے بہتیرے جزیروں کے لوگوں کو بائبل کی سچائیاں پہنچائیں۔‏

۳ ایئربک نے بہتیرے قارئین کو خدا کیلئے اپنی خدمت کو بڑھانے کے لئے متحرک کیا ہے۔ ایک پڑھنے والی نے لکھا:‏ ”‏میں اسے کافی تیزی سے نہیں پڑھ سکتی۔ جو کچھ میں نے ابھی تک پڑھا ہے وہ بہت ہی حوصلہ‌افزا رہا ہے۔ جب میں دیکھتی ہوں کہ دوسرے دباؤ کے تحت کیا کچھ کر رہے ہیں تو یہ مجھے احساس دلاتا ہے کہ میں خوشخبری کی منادی کرنے میں مزید کام کر سکتی ہوں۔“‏

۴ ۱۹۲۷ سے لیکر ہر سال، دی ایئربک آف جہوواز وٹنسز جوش پیدا کرنے والی رپورٹوں اور تجربات کا حقیقی خزانہ رہی ہے۔ کیا آپ حوصلہ‌افزائی کے اس بے‌مثال ماخذ سے پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے جونہی آپکو ایئربک مل جائے اسے ضرور پڑھیں۔ پھر سارا سال آپکو اور آپکے خاندان کو جس حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہے اس کیلئے اسکے خاص حصوں پر نظرثانی کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں