یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏94 ص.‏ 1
  • رسالوں کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رسالوں کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • رسالے بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ کا اچھا استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 1/‏94 ص.‏ 1

رسالوں کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کریں

۱ یہوواہ نے ارادہ کیا ہوا ہے کہ ان لوگوں کیلئے جو اسکی راہوں پر چلتے ہیں ”‏سلامتی، مستقبل، اور امید“‏ ہوگی۔ (‏یرمیاہ ۲۹:‏۱۱‏)‏ اس امکان کی بابت معلومات مینارنگہبانی اور جاگو!‏ میں بروقت طریق پر پیش کی جاتی ہے۔ یہ رسالے تمام قسم کے لوگوں کو ہر حالت میں فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏)‏ کیا آپ اور آپ کا خاندان رسالوں کی تقسیم کیلئے باقاعدگی سے وقت مختص کرتے ہیں؟‏

۲ اگر آپ کے رسالوں کی تقسیم کم ہو رہی ہے تو اس رحجان کا کیا علاج کیا جا سکتا ہے؟ ایک لازمی بات تو یہ ہے کہ اپنے رسالوں کی معلومات کیلئے اپنی قدروقیمت کو برقرار رکھیں۔ ایک شخص نے لکھا:‏ ”‏آپ کے رسالوں کو پڑھنا واقعی خوش‌کن تجربہ ہے۔ وہ کم‌قدر، گھٹیا قسم کی ”‏تسلی دینے والے“‏ نہیں ہیں بلکہ زندگی کو پرمطلب بنانے کیلئے رہبری اور ہدایت پر مشتمل ہیں۔ مینارنگہبانی اور جاگو!‏ محتاط تحقیق کی پیداوار ہیں اور ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کی فراہمیاں ہیں۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵‏)‏ یہ لوگوں کے دلوں تک پہنچنے کیلئے موثر آلات ہیں۔‏

۳ جن رسالوں کو آپ پیش کر رہے ہیں ان کے مضامین سے واقف ہوں۔ ان نکات کو تلاش کریں جن کا تعلق آپ کے علاقے کے لوگوں کے حالیہ مسائل سے ہے۔ یہ اچھا ہے کہ ان مردوں، عورتوں اور جوانوں سے بات‌چیت کرنے کیلئے تیاری کریں جن سے آپ دروازوں پر یا گلی کوچوں میں ملتے ہیں۔ یہ دکھانے کیلئے تیار رہیں کہ رسالے کس طرح افراد اور پورے خاندانوں سے متعلق ہیں۔‏

۴ رسالے کی پیشکش کو ذہن میں رکھیں:‏ رسالے سے گواہی دینے کو آپ کے میدانی خدمت کے جدول کا ایک اہم حصہ ہونا چاہئے۔ رسالے پیش کرنے کے واسطے آپ کیلئے کونسے اوقات بہترین ہیں؟ کلیسیائی کتابی مطالعہ سے پہلے کیا آپ نے بعدازدوپہر یا شام کے وقت گھنٹہ‌بھر گھرباگھر کام کرنے کی کوشش کی ہے؟ بعض علاقوں میں شام کے وقت گواہی دینا بہت پھلدار رہا ہے۔ اتوار مختلف طریقوں سے رسالے تقسیم کرنے کیلئے اچھا دن ہے، لیکن دوسرے دن بھی اس کارگزاری کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ گھرباگھر اور سٹور با سٹور کے کام کو رسالے کے دن کی کارگزاری کا ایک باقاعدہ حصہ ہونا چاہئے۔‏

۵ ہر شخص کا ہر شمارے کی پیش کی جانے والی کاپیوں کا باقاعدہ کوٹہ ہونا چاہئے۔ جب کسی موقع پر آپ کے پاس پرانے شمارے ہوں تو انہیں گھر پر موجود نہ ہونے والے لوگوں کے گھروں میں چھوڑا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ ہوشمندی سے کیا جانا چاہئے، تاکہ راہگیروں کو دکھائی نہ دیں اور یوں ظاہر ہو کہ گھر پر کوئی نہیں ہے۔ ریٹائرمنٹ ہومز، نرسنگ ہومز اور ہسپتالوں میں جہاں پر اجازت ہو پرانے رسالے چھوڑے جا سکتے ہیں۔ اس قسم کے رسالوں کو پیش کئے گئے رسالوں کے طور پر شمار کیا جا سکتا ہے اور ہر مہینے اپنی میدانی خدمت کی رپورٹ سلپ پر رپورٹ کرنا چاہئے۔‏

۶ مندرجہ‌بالا تجاویز کو استعمال کرنے سے، بلا‌شبہ جو رسالے آپ تقسیم کرنے کے قابل ہیں ان کی تعداد میں اضافہ دیکھیں گے۔ خلوص‌دل لوگ جو موجودہ شریر دستور میں زندگی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں وہ مینارنگہبانی اور جاگو!‏ میں پائی جانے والی تازگی‌بخش معلومات کی قدر کرتے ہیں!‏ یہ رسالے واقعی روحانی خوراک مہیا کرتے ہیں جس کی یہوواہ کی قبولیت کی جستجو کرنے والوں کو ضرورت ہے۔ اس واسطے رسالے کی پیشکش کو ذہن میں رکھیں، اور اپنے علاقے میں ان بیش‌قیمت مطبوعات کی تقسیم کے اضافے میں طریقوں کی تلاش میں رہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں