اس موت کی یادگار منانا جو ابدی زندگی کی امید دیتی ہے
۱ اپریل ۶، ۱۹۹۳ کو غروبآفتاب کے بعد، ہم زندگی کے چیف ایجنٹ کی موت کی یادگار منائیں گے۔ (اعمال ۳:۱۵) بےشک، یسوع مسیح کی زندگی اور موت کی یادگار منانا نہایت موزوں ہے۔ ہمارے ہمیشہ تک زندہ رہنے کی امید یسوع کے بہائے ہوئے خون پر ہی منحصر ہے۔
۲ میموریل یہوواہ کے مقصد کے انجام دینے میں مسیح کی موت کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ اس مقصد میں آدم کی اولاد کا فدیہ دینے کیلئے درکار کامل انسانی قربانی کو فراہم کرنا، کروڑوں انسانوں کیلئے ایمان کا مظاہرہ کرنا اور ایک فردوسی زمین پر ابد تک زندہ رہنا ممکن بنانا شامل ہے۔—یوحنا ۳:۱۶۔
۳ تمام سچائی اور زندگی سے محبت کرنے والے یسوع کے حکم کی تعمیل میں خداوند کا عشائیہ منانے کے منتظر ہیں۔ (لوقا ۲۲:۱۹) مسیح کے فدیہ کی قربانی کی فراہمی کی خاطر اپنی قدردانی ظاہر کرنے کیلئے ہم انفرادی طور پر کیا کر سکتے ہیں؟ اس تقریب کی اہمیت کی قدرافزائی میں اچھا نظمونسق بہت ضروری ہے۔ اس موقع کیلئے آپ کیا تیاریاں کر رہے ہیں؟
۴ پیشگی تیاری ضروری: بےشک، ہم یقین کر لینگے کہ خاندان کا ہر فرد حاضر ہوگا۔ ہمیں ۱۹۹۳ کے کیلینڈر پر اپریل ۱-۶ کیلئے مندرج بائبل عبارتوں کو پڑھنے اور ان پر غوروفکر کرنے سے ذہنی طور پر بھی تیاری کرنی چاہیے۔ میموریل کی اہمیت کی بابت معلومات کو اپریل ۶ سے پہلے اپنے ذاتی اور خاندانی بائبل مطالعہ میں شامل کرنا موزوں ہوگا۔ جلدی پہنچنے اور میموریل کی تقریب کے ختم ہونے کے بعد کچھ دیر تک ٹھہرنے کا منصوبہ بنائیں اسطرح آپ ان نئے اشخاص کا خیرمقدم کرنے کیلئے وہاں موجود ہونگے جو شاید پہلی دفعہ حاضر ہو رہے ہوں۔
۵ میموریل سے پیشتر کے ہفتوں میں، ان تمام دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو جنہیں آپ جانتے ہیں اس تقریب کیلئے مدعو کریں۔ ہر کلیسیا کو چھپے ہوئے دعوتنامے بھیج دئے جائیں گے۔ انہیں استعمال کرتے وقت، دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو مقامی تقریب کے وقت اور پتے کی بابت مطلع کرنا یاد رکھیں۔ ان لوگوں کی ایک فہرست تیار کریں جنکو آپ دعوت دینا چاہتے ہیں۔ کیا ان سب کے پاس سواری ہے جو حاضر ہونا چاہتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ انکی مدد کرنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟ اگر آپ کی کار میں اضافی جگہ ہے تو کیوں نہ بزرگوں سے پوچھیں کہ آیا کسی کو سواری کی ضرورت ہے۔؟
۶ چونکہ یہ سال کی سب سے زیادہ اہم تقریب ہے اور ایک بڑی حاضری متوقع ہوتی ہے، اس لئے بزرگوں کو خاص پیشازوقت تیاریاں کرنے کی ضرورت ہوگی۔ (۱-کرنتھیوں ۱۴:۴۰) اپریل ۶ سے ایک ہفتہ یا اس سے بھی پہلے، بزرگ ان بھائیوں کیساتھ جو تقریب میں مدد دینگے ایک خاص اجلاس کا بندوبست کرینگے، اور اپنی تسلی کر لیں گے کہ وہ نشستوں کے انتظامات اور جسطرح علامات پیش کی جانی ہیں ان کو سمجھتے ہیں۔ اگر آپکو تقریب کے دوران بطور ایک حاضرباش یا خدمتگار کے، کام تفویض کیا گیا ہے تو ان معاملات کے سلسلے میں بزرگوں کی ہدایات کی پوری طرح پیروی ضرور کریں۔ صفحہ ۷ پر بکس میں دی گئی یاددہانیوں کا جائزہ لینے سے، بزرگ تسلی کر سکتے ہیں کہ حاضرباشوں، خدمتگاروں، علامات، اور مقرر کیلئے تمام انتظامات کی کافی پہلے ہی سے دیکھ بھال کر لی گئی ہے۔
۷ آجکل مسیح کے بھائیوں میں سے صرف چند ہی زمین پر باقی ہیں، اور مستقبل قریب میں، خداوند کا عشائیہ اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ (۱-کرنتھیوں ۱۱:۲۵، ۲۶) جبتک کہ ہمارے پاس ایسا کرنے کا شرف ہے، دعا ہے کہ ہم مناسب طور پر اس موت کی یادگار مناتے رہیں جو ابدی زندگی کی امید دیتی ہے۔