یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م94 1/‏1 ص.‏ 4-‏7
  • چوروں سے پاک دنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • چوروں سے پاک دنیا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏چوری کرنے والا پھر چوری نہ کرے“‏
  • خدا کی نئی دنیا میں تحفظ
  • چوری میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • جُرم کا شکار نہ بنیں!‏
    جاگو!‏—‏2013ء
  • ‏’‏یہوواہ میں مسرور رہ‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
م94 1/‏1 ص.‏ 4-‏7

چوروں سے پاک دنیا

یہ سب کچھ آناًفاناً واقع ہوا۔ ایک خوش‌وضع آدمی نے ساؤ پولو، برازیل میں انٹونیو کے گھر کے بالکل سامنے اسکی کنپٹی پر بندوق رکھ کر اس سے گاڑی کے کاغذات اور چابی کا مطالبہ کیا، اور تیزی سے اسے چلاتا ہوا نکل گیا۔‏

ریو ڈی جنیرو میں، اسکی دس سالہ بچی کی آنکھوں کے سامنے، چار مسلح آدمیوں نے پولو نامی آدمی کو قابو میں کر لیا۔ اسکے بعد، اس کے گھر پہنچنے پر، ڈاکوؤں نے اسکے گھر کے اندر داخل ہو کر جو چاہا چوری کیا، اتنا کہ پولو کی دونوں کاریں بھر گئیں۔ پولو کی بیوی کو موت کی دھمکی دیتے ہوئے، وہ اسے اور اس کے نوکر کو بطور یرغمال کے شہر میں واقع پولو کی زیورات کی دوکان پر لے گئے، جہاں انہوں نے ہر قیمتی چیز کو چرا لیا۔ تاہم، غیرمتوقع طور پر، چوروں نے بعد میں فون کیا اور بتایا کہ انہوں نے کاریں فلاں فلاں جگہ کھڑی کر دیں ہیں۔‏

سخت محنت سے حاصل‌کردہ مال اور دولت کو لٹا بیٹھنا کسقدر حوصلہ‌شکن ہوتا ہے!‏ اگرچہ انٹونیو اور پولو نے تو قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا، دیگر ایسا کرتے ہیں۔ وہ چور کی جان لے لیتے ہیں یا پھر شاید خود اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب ایک نوجوان نے تندمزاج برازیلی عورت کی گھڑی چھینی تو اس نے بیگ سے اپنا ریوالور نکال کر اس چور پر گولی چلا کر اسے ہلاک کر دیا۔ اسکا نتیجہ؟ او استادو دی ایس۔ پالو بیان کرتا ہے:‏ ”‏ضمنی واقعہ دیکھنے والے لوگوں نے اس نامعلوم عورت کے رویے کی بیحد تعریف کی اور اسکی شناخت کے سلسلے میں کوئی بھی پولیس کی مدد کرنے کو تیار نہ تھا۔“‏ اگرچہ وہ چوری سے پاک دنیا کے خواہشمند تو ہیں لیکن مسیحی اس عورت کی طرح بدلہ نہیں لیتے۔ چونکہ انتقام لینا خدا کا کام ہے اسلئے وہ امثال ۲۴:‏۱۹، ۲۰ میں درج الفاظ پر دھیان دیتے ہیں:‏ ”‏تو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور شریروں پر رشک نہ کر۔ کیونکہ بدکردار کیلئے کچھ اجر نہیں۔ شریروں کا چراغ بجھا دیا جائیگا۔“‏

لیکن اگر حملہ ہو تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ریو ڈی جینرو کا ایک سانحہ ظاہر کرتا ہے کہ خاموش رہنا کتنا اہم ہے۔ ایک مسیحی خاتون جنہیں ہم ایلوایضا کے نام سے پکاریں گے وہ ایک بائبل مطالعہ کرانے کیلئے بس میں سفر کر رہی تھی۔ دو آدمیوں نے مسافروں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ بس اسٹاپ کے قریب پہنچ کر جہاں اس نے اترنا تھا، ایلوایضا نے انہیں بتایا کہ وہ یہوواہ کے گواہوں میں سے ایک ہے اور یہ کہ وہ ایک بائبل مطالعہ کرانے کیلئے جا رہی ہے۔ اس نے اپنی بائبل اور مطالعہ کی امدادی کتاب دکھائی۔ اسے لوٹے بغیر چوروں نے اسے اتر جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم، ایک اور مسافر کو وہاں اترنے نہیں دیا گیا۔ ڈرائیور نے بعد میں کہا کہ اس نے اس سے پہلے کبھی ایسا واقعہ نہیں دیکھا۔‏

ریجینا بھی اس وقت پرسکون رہی جب دو مسلح آدمیوں نے اسے اسکی اپنی کار میں بیٹھنے کو کہا۔ اویک!‏ رسالے کی اپنی ذاتی کاپی دکھاتے ہوئے، ریجینا نے گواہی دی۔ چونکہ ڈاکو گھبرائے ہوئے تھے اسلئے اس (‏ریجینا)‏ نے ان سے ڈیش بورڈ کے خانے کو کھولنے کیلئے کہا جہاں وہ کینڈیز رکھتی تھی۔ لیکن وہاں پر کنگڈم میلوڈیز (‏بادشاہتی گیت)‏ کیسٹ ٹیپ دیکھ کر انہوں نے اس موسیقی کو سننا شروع کر دیا۔ ماحول کے زیادہ دوستانہ ہو جانے پر ڈاکوؤں نے ریجینا کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ہائی‌وے پر اتار دینے کا فیصلہ کیا، اسے یہ یقین دلاتے ہوئے کہ وہ ضرور کوئی اسکی مدد کرنے والا مہربان شخص پا لے گی۔ دس منٹ تک پیدل چلنے کے بعد، اسے ایک گھر دکھائی دیا، لیکن صاحب‌خانہ یہ کہتے ہوئے اس کی کہانی پر یقین نہ کر سکا:‏ ”‏ایسا معلوم نہیں دیتا کہ آپ پر حملہ کیا گیا ہے، آپ تو بڑی پرسکون ہیں۔“‏

اگرچہ متاثر شخص کو شاید جسمانی طور پر نقصان نہ پہنچا ہو تو بھی ایسا اعصابی طور پر صدمہ پہنچانے والا تجربہ بعد کے سنگین اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ او استادو دی ایس۔ پولو۔ بیان کرتا ہے:‏ ”‏متاثر شخص خود کو غیرمحفوظ خیال کر سکتا ہے، اپنے خاندان کے ممبروں اور دیگر ان لوگوں سے نفرت کر سکتا ہے جو اسکی مدد کرنا چاہتے ہیں، اسے شاید دوسروں پر بھروسہ نہ رہے، شاید وہ پوری تفصیلات جاننے کے اندیشے میں مبتلا ہو جائے، یہ محسوس کرتے ہوئے کہ دنیا بڑی ناانصاف ہے۔“‏ اس کے برعکس، متاثر شخص جو یہوواہ خدا پر بھروسہ رکھتا ہے وہ اس تجربے سے جسمانی اور جذباتی طور پر بغیر نقصان کے بچ سکتا ہے۔ بہرصورت، کیا آپ اس سے متفق نہیں ہونگے کہ اگر کسی بھی طرح کا جرم اور خوف پیدا کرنے والی کوئی بھی چیز باقی نہ ہو تو یہ کتنی بڑی برکت ہوگی؟‏

‏”‏چوری کرنے والا پھر چوری نہ کرے“‏

اگرچہ بہتیرے اپنی لالچ والی طرززندگی کو ترجیح دیتے ہیں تاہم، خدا کے کلام نے چوروں کو اپنی شخصیتیں اور خواہشات کو تبدیل کرنے میں مدد دی ہے۔ (‏افسیوں ۴:‏۲۳‏)‏ زندگی میں بائبل پر مبنی ایک حقیقی مقصد رکھتے ہوئے، وہ ان الفاظ پر دھیان دیتے ہیں:‏ ”‏صداقت کیساتھ تھوڑا سا مال بے‌انصافی کی بڑی آمدنی سے بہتر ہے۔“‏ (‏امثال ۱۶:‏۸‏)‏ کلاڈیو بیان کرتا ہے:‏ ”‏میرے خاندان میں تقریباً سب ہی گواہ تھے، لیکن میں نے وہ بات کبھی نہ سنی جو انہیں یہوواہ اور اسکے مقاصد کی بابت کہنی تھی۔ چوری کی ایک پک‌اپ میں تقریباً ۰۰۰، ۲ کلومیٹر کی مسافت والے ایک سفر سے واپس آتے ہوئے، مجھے پولیس کی بہتیری ناکہ‌بندیوں سے گزرنا پڑا۔ اسی دوران میں مجھے یہ احساس ہوا کہ مجھے اپنی زندگی کو تبدیل کرنا ہوگا۔ میں نے پہلے بھی کئی بار ایسا کرنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا تھا۔ اس مرتبہ میں نے اپنے ان رشتہ‌داروں کے بارے میں سوچنا شروع کیا جو یہوواہ کے گواہ ہیں اور یہ کہ شادمانی، خوشی اور امن کے ساتھ وہ کسقدر مختلف ہیں۔“‏ نتیجے کے طور پر، کلاڈیو نے خدا کے کلام کا مطالعہ شروع کر دیا، منشیات کو اور اپنے پرانے رفیقوں کو ترک کر دیا اور ایک مسیحی خادم بن گیا۔‏

دوسرے بھی اب ان الفاظ پر توجہ دیتے ہیں:‏ ”‏ظلم پر تکیہ نہ کرو۔ لوٹ مار کرنے پر نہ پھولو۔“‏ (‏زبور ۶۲:‏۱۰‏)‏ نشے کے عادی اور منشیات کا ناجائز دھندہ کرنے والے ہوسے نے ڈاکہ‌زنی کے دوران قتل کرنے کی کوشش کی وجہ سے قید کی سزا کاٹنے کے بعد اپنے بہنوئی کے ساتھ بائبل مطالعہ کرکے فائدہ اٹھایا۔ اس نے منشیات ترک کر دیں اور اب ایک گرمجوش گواہ ہے۔‏

تاہم، نئی انسانیت فوری طور پر یا معجزانہ طور پر واقع نہیں ہوتی۔ آسکر جو کہ منشیات کے استعمال اور چوری میں بری طرح پھنسا ہوا تھا، یوں بیان کرتا ہے:‏ ”‏میں نے یہوواہ سے اسقدر گڑگڑا کر دعا کی کہ سارے کا سارا فرش میرے آنسوؤں سے ایک چھوٹی سی جھیل دکھائی دینے لگا۔“‏ جی‌ہاں، خدا کے کلام کے مستعد مطالعہ کے علاوہ، مستقل‌مزاجی، دلی دعا بھی ضروری ہے۔ اس دعائیہ نظریے کی دانشمندی پر غور کریں:‏ ”‏مجھ کو نہ کنگال کر نہ دولتمند۔ میری ضرورت کے مطابق مجھے روزی دے۔ ایسا نہ ہو کہ میں سیر ہو کر انکار کروں اور کہوں خداوند کون ہے؟ یا مبادا محتاج ہو کر چوری کروں اور اپنے خدا کے نام کی تکفیر کروں۔“‏—‏امثال ۳۰:‏۸، ۹‏۔‏

خودغرضی کی جگہ حقیقی محبت کو لینی چاہیے:‏ ”‏چوری کرنے والا پھر چوری نہ کرے بلکہ اچھا پیشہ اختیار کرکے ہاتھوں سے محنت کرے تاکہ محتاج کو دینے کیلئے اس کے پاس کچھ ہو۔“‏ (‏افسیوں ۴:‏۲۸‏)‏ جیسا کہ بعض پہلی صدی کے مسیحیوں کے معاملے میں ہوا تھا جو کہ ماضی میں ”‏چور یا لالچی“‏ تھے، یسوع مسیح کے کفارے کی بنا پر توبہ کرنے والوں پر رحم کرتے ہوئے یہوواہ انہیں معاف کرتا ہے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۶:‏۹-‏۱۱‏)‏ یہ کسقدر اطمینان‌بخش ہے کہ ہمارا ماضی خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو، ہم اپنی طرززندگی میں تبدیلی لا سکتے اور خدا کی مقبولیت حاصل کر سکتے ہیں!‏—‏یوحنا ۳:‏۱۶‏۔‏

خدا کی نئی دنیا میں تحفظ

ایک ایسی دنیا کا تصور کریں جس میں چور نہیں ہونگے۔ اس وقت آپ کو ججوں، وکیلوں، پولیس، اور جیلوں پر مشتمل قانون نافذ کرنے والے ایک مہنگے نظام کی ضرورت نہ ہو گی!‏ یہ ایک ایسی خوشحال دنیا ہوگی جس میں ہر ایک دوسروں کا اور انکے مال‌ودولت کا احترام کریگا!‏ کیا یہ ناقابل یقین دکھائی دیتا ہے؟ کیا خدا واقعی انسانی معاملات میں مداخلت کریگا اور لاقانونیت کا خاتمہ کریگا؟ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اس ثبوت کی جانچ کریں کہ بائبل خدا کا کلام ہے اور یہ کہ اس کی پیشینگوئیاں قابل‌بھروسہ ہیں۔ آپ کو یہ یقین کرنے کی ٹھوس بنیاد مل جائیگی کہ تبدیلی آنے والی ہے۔ کوئی بھی خدا کو ان لوگوں کیلئے جو سچائی سے محبت رکھتے ہیں موعودہ چھٹکارا لانے سے نہیں روک سکتا:‏ ”‏تو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر۔ کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائینگے اور سبزہ کی طرح مرجھا جائینگے۔“‏ (‏زبور ۳۷:‏۱، ۲‏)‏ عرصہ‌دراز سے تحریرشدہ یہ الفاظ جلد پایۂ‌تکمیل کو پہنچ جائینگے۔‏

خدا کی بادشاہی سخت تکلیف اور ناراستی کا خاتمہ کریگی، جو کہ اسقدر مایوسی اور بے‌یقینی کا سبب ہیں۔ پھر کوئی بھی ایسا حاجتمند نہ ہوگا جو کہ خود کو دباؤ کے تحت چوری کرنا محسوس کرے۔ ہمیں اس پیشینگوئی میں یقین‌دہانی کرائی گئی ہے:‏ ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی افراط ہوگی۔ انکا پھل [‏قدیم]‏ لبنان کے درختوں کی طرح جھومیگا اور شہر والے زمین کی گھاس کی مانند ہرے بھرے ہونگے۔“‏ (‏زبور ۷۲:‏۱۶‏)‏ واقعی بحال‌شدہ فردوس میں، کوئی بھی چیز ان انسانوں کی سلامتی میں خلل نہیں ڈالیگی جو سچے خدا کو جانتے اور اسکی پرستش کرتے ہیں۔—‏یسعیاہ ۳۲:‏۱۸‏۔‏

اس لالچی دنیا کی روشوں کی مزاحمت کرنے کا کیا ہی شاندار اجر ہوگا!‏ امثال ۱۱:‏۱۹ کہتی ہے:‏ ”‏صداقت پر قائم رہنے والا زندگی حاصل کرتا ہے اور بدی کا پیرو اپنی موت کو پہنچتا ہے۔“‏ جی‌ہاں، شریروں کے نیست کر دئے جانے کے بعد کسی کے پاس بھی اپنی زندگی یا مال‌ومتاع کیلئے خوف‌زدہ ہونے کی وجہ نہیں ہوگی۔ زبور ۳۷:‏۱۱ ہمیں یہ وعدہ دلاتی ہے:‏ ”‏حلیم ملک کے وارث ہونگے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہینگے۔“‏ (‏۴ ۱۰/۱۵ w۹۳)‏

‏[‏صفحہ 5 پر بکس]‏

چوری کی حقیقت کیساتھ نپٹنا

گھر پر—‏چونکہ چور آپ کے گھر پر حملہ کر سکتے ہیں، خواہ آپ گھر پر ہیں یا نہیں، اسلئے دروازوں کو بند اور تالا لگا کر رکھیں۔ ماہرین الارم یا محافظ کتے رکھنے کی سفارش کرتے ہیں۔ جب آپ چھٹی پر کہیں جا رہے ہوں تو اپنے قابل‌اعتماد پڑوسی کو آگاہ کرکے جائیں۔ پرسکون رہیں—‏ڈاکو غیرمتوقع طور پر بڑی تیزی سے کام کرتے ہیں اور اگر وہ بدحواس ہو جائیں تو فوری طور پر منصوبے بدل سکتے ہیں۔ اگر آپ یہوواہ کے گواہوں میں سے ایک ہیں تو اپنی شناخت کرائیں اور گواہی دینے کی کوشش کریں۔ شاید آپ ہمدردی یا دوستی پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں۔ جب تک آپ پر جسمانی حملہ نہ کیا جائے مزاحمت کرنے کی کوشش نہ کریں۔‏

پبلک میں—‏یہ دیکھنے کیلئے کہ کوئی آپکا پیچھا کر رہا ہے چوکس رہیں۔ خبرداری سے اس چیز کا دھیان رکھیں کہ کوئی آپ کا پیچھا تو نہیں کر رہا۔ پیدل چلنے والوں کے راستے کے بیچ میں ہو کر چلیں۔ سنسان اور تاریک گلیوں سے گریز کریں۔ اپنے پرس یا قیمتی چیزوں کو حفاظت سے رکھیں۔ تیز تیز چلیں گویا کہ آپ کہیں جا رہے ہیں۔ قیمتی لباس اور چمکدار زیورات پہننے سے گریز کریں۔ جب حالات اس کا تقاضا کریں تو شاپنگ کرنے کیلئے کسی کو ساتھ لے جائیں۔ اپنے پاس ضرورت کے مطابق پیسے رکھیں، جنہیں مختلف جیبوں یا جگہوں پر رکھا جائے۔‏

کار میں—‏اگر ”‏کار کا اغوا“‏ آپ کے علاقے میں بہت عام ہو گیا ہے تو اپنی پارک کی ہوئی کار میں بیٹھے نہ رہیں۔ کام پر آنے جانے کے اپنے راستے میں تبدیلی کر لیں۔ جو راستہ زیادہ محفوظ ہے اگر وہ تھوڑا طویل بھی ہو تو بھی اسے اختیار کریں۔ اگر کوئی چیز مشتبہ دکھائی دے تو پارک کرنے سے پہلے اردگرد نظر دوڑا کر دیکھ لیں۔ سنسان جگہ پر ڈگی کھولنے سے گریز کریں۔ قیمتی چیزوں کو کار میں اس طرح رکھیں کہ نظر نہ آئیں۔ نظر آنے والے تالے والی چین یا چوروں سے محفوظ رکھنے والا کوئی دوسرا آلہ ناتجربہ‌کار چوروں کو بے‌حوصلہ کر سکتا ہے۔‏

‏[‏صفحہ 6 پر بکس]‏

‏”‏اپنے واسطے زمین پر مال جمع نہ کرو جہاں کیڑا اور زنگ خراب کرتا ہے اور جہاں چور نقب لگاتے اور چراتے ہیں۔ بلکہ اپنے لئے آسمان پر مال جمع کرو جہاں نہ کیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب لگاتے اور چراتے ہیں۔“‏—‏متی ۶:‏۱۹، ۲۰

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں