یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م92 1/‏12 ص.‏ 3-‏4
  • کیا ایمانی شفا کو خدا کی حمایت حاصل ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا ایمانی شفا کو خدا کی حمایت حاصل ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ایمان—‏ایک تقاضا؟‏
  • جدید شفائیں یسوع کی طرح کی؟‏
  • نوعِ‌انسان کی معجزانہ شفایابی قریب ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • جسطرح ایمان بیماروں کی مدد کر سکتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • کیا معجزانہ شفائیں ابھی تک واقع ہوتی ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • ‏”‏میری بے‌اعتقادی کا علاج کر“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
م92 1/‏12 ص.‏ 3-‏4

کیا ایمانی شفا کو خدا کی حمایت حاصل ہے؟‏

‏”‏آج ہم نے عجیب باتیں دیکھیں۔“‏ جی‌ہاں، مشاہدین اس سے بڑے متاثر ہوئے تھے۔ ایک بری طرح سے مفلوج شخص نے ان کی آنکھوں کے سامنے شفا پائی تھی۔ شفا دینے والے نے اس آدمی سے کہا:‏ ”‏میں تجھ سے کہتا ہوں اٹھ اور اپنا کھٹولا اٹھا کر اپنے گھر جا-‏“‏ اور اس آدمی نے بالکل ایسے ہی کیا!‏ اب وہ مفلوج نہ تھا۔ کوئی حیرانی کی بات نہ تھی جتنے وہاں موجود تھے وہ سب ”‏خدا کی تمجید کرنے لگے“‏!‏ (‏لوقا ۵:‏۱۸-‏۲۶‏)‏ یہ معجزہ جو یسوع مسیح نے کوئی ۲،۰۰۰ سال پہلے کیا، اسے مکمل طور پر خدا کی حمایت حاصل تھی۔‏

آجکل کی بابت کیا ہے؟ کیا آج بھی ان کے لئے جنہیں کوئی طبی علاج میسر نہیں ہوسکتا معجزانہ شفا کا کوئی امکان ہے؟ یسوع نے شفائیہ معجزے کئے۔ آج بھی ایمانی شفا دینے والے اس کی نقل کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے دعوؤں کو کیسا خیال کرنا چاہیے؟‏

ایمانی شفا کی تشریح ”‏خدا پر ایمان رکھنے اور دعا کرنے سے بیماریوں کا علاج کرنے کے ایک طریقے“‏ کے طور پر کی جاتی ہے۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا تصدیق کرتا ہے:‏ ”‏مسیحیت میں ایمانی شفا کی تاریخ یسوع اور اس کے رسولوں کی حیران‌کن ذاتی خدمتگزاریوں کیساتھ شروع ہوئی۔“‏ جی‌ہاں، یسوع نے بیمثال شفا کا کام کیا۔ کیا آجکل ایمانی شفا دینے والے ویسے ہی معجزات کرتے ہیں جیسے اس نے کئے؟‏

ایمان—‏ایک تقاضا؟‏

بلیکس بائبل ڈکشنری، کے مطابق، یسوع نے ”‏اپنے شفا دینے کے معجزات کیلئے [‏ایمان]‏ کی ایک اولین شرط کے طور پر تخصیص کی۔“‏ لیکن کیا معاملہ یہی تھا؟ کیا یسوع نے اس بات کا تقاضا کیا تھا کہ ایک بیمار شخص کے لئے شفا پانے سے پہلے ایمان لانا ضروری ہے؟ جواب ہے نہیں۔ شفا دینے والے کیلئے ایمان ضروری تھا نہ کہ لازمی طور پر بیمار شخص کے لئے۔ ایک موقع پر یسوع کے شاگرد ایک مرگی والے لڑکے کو اچھا کرنے میں ناکام رہے۔ یسوع نے لڑکے کو اچھا کیا اور بعد میں اپنے شاگردوں کو بتایا کہ وہ اسے شفا دینے میں کیوں ناکام رہے۔ ”‏اس نے ان سے کہا:‏ ”‏اپنے ایمان کی کمی کے سبب سے۔“‏“‏—‏متی ۱۷:‏۱۴-‏۲۰‏۔‏

متی ۸:‏۱۶، ۱۷‏، کے مطابق یسوع نے ”‏سب بیماروں کو اچھا کر دیا۔“‏ سچ ہے کہ یہ لوگ کسی حد تک یسوع پر ایمان رکھتے تھے جو ان کے لئے یسوع کے پاس آنے کا سبب بنا تھا۔ (‏متی ۸:‏۱۳،‏ ۹:‏۲۲،‏ ۲۹‏)‏ پیشتر اس سے کہ وہ شفا پائیں اکثر معاملات میں انہیں اس کے پاس آنا اور اس سے درخواست کرنی پڑتی تھی۔ تاہم، معجزہ کے واقع ہونے کے لئے ایمان لانے کے کسی بھی طرح کے اعتراف کی ضرورت نہ تھی۔ ایک موقع پر یسوع نے ایک ایسے لنگڑے شخص کو شفا دی جو کہ یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ یسوع کون تھا۔ (‏یوحنا ۵:‏۵-‏۹،‏ ۱۳‏)‏ اپنے پکڑوائے جانے کی رات، یسوع نے سردار کاہن کے نوکر کے زخمی کان کو اچھا کیا، اگرچہ یہ آدمی دشمنوں کے اس گروہ سے تعلق رکھتا تھا جو اسے گرفتار کرنے آئے تھے۔ (‏لوقا ۲۲:‏۵۰، ۵۱‏)‏ درحقیقت، کئی موقعوں پر یسوع نے مردوں کو بھی زندہ کیا!‏—‏لوقا ۸:‏۵۴، ۵۵،‏ یوحنا ۱۱:‏۴۳، ۴۴‏۔‏

یسوع کیونکر ایسے معجزات کر سکتا تھا؟ کیونکہ اس نے خدا کی سرگرم قوت، یا روح‌القدس پر بھروسہ رکھا تھا۔ یہی وہ چیز تھی جس نے شفا بخشی، نہ کہ بیمار لوگوں کے ایمان نے۔ اگر آپ اناجیل کے بیانات کو پڑھیں تو آپ دیکھیں گے کہ یسوع کے ذریعے شفائیں کم سے کم رسمی بات کے ساتھ انجام پائی تھیں۔ وہاں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کا دکھاوا یا جذباتی ڈھونگ نہیں رچایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، بیماری خواہ کیسی ہی کیوں نہ تھی، یسوع کبھی ناکام نہیں ہوا تھا۔ وہ ہمیشہ کامیاب رہا تھا، اور اس نے کبھی بھی معاوضہ طلب نہ کیا۔—‏متی ۱۵:‏۳۰، ۳۱‏۔‏

جدید شفائیں یسوع کی طرح کی؟‏

بیماری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، اور جب یہ آ جاتی ہے تو ہم طبعی طور پر اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں۔ تاہم، اس وقت کیا ہو، اگر ہم ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں پر ”‏لوگ، بالخصوص محدود وسائل والے، پیشہ‌ورانہ شفائی کارکنوں کے ہاتھوں انسانوں کی بجائے معمولی چیزوں کی طرح کا سلوک برداشت کر رہے ہیں“‏؟ اسی طرح کی حالت ایک ڈاکٹر نے لاطینی‌امریکہ کے ایک ملک میں دیکھی۔ اور اس وقت کیا ہو اگر ہم بھی ایسی ہی جگہ میں رہتے ہیں جیسے کہ اس ملک میں، جہاں ”‏میڈیکل ڈاکٹروں میں سے صرف ۴۰ فیصد اپنے پیشے کی پریکٹس کرنے کے لائق ہیں“‏؟‏

یہ کوئی حیران‌کن بات نہیں کہ بہتیرے، اور کوئی راہ نہ پاتے ہوئے، ایمانی شفا کو کم از کم ایک مرتبہ آزمانے والی چیز سمجھتے ہیں۔ تاہم، ایمانی شفا دینے والوں کی طرف سے شفاؤں کے دعوؤں میں بھی اختلاف ہے۔ مثال کے طور پر، ایک اندازہ کے مطابق کوئی ۷۰،۰۰۰ لوگ ساؤ پولو، برازیل، میں ایک اجتماع میں حاضر ہوئے، جہاں دو شفا دینے والوں نے بھولے مالکوں کیساتھ اس وعدے کی بنا پر سینکڑوں عینکوں کو پاؤں تلے روند ڈالا کہ ان کی بینائی بحال کر دی جائے گی۔ شفا دینے والوں میں سے ایک نے ایک انٹرویو میں بڑی ایمانداری سے یہ تسلیم کیا:‏ ”‏میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ سب بیمار اشخاص جنکے لئے ہم دعا کرتے ہیں شفا پائیں گے۔ اس کا انحصار ان کے ایمان پر ہے۔ اگر ایک شخص کا ایمان ہے تو وہ ضرور شفا پائے گا۔“‏ اس نے شفا نہ پانے کا الزام اس بیمار شخص میں ایمان کی کمی پر لگایا۔ لیکن، یاد رکھیں کہ یسوع نے شفا نہ پانے کا الزام شفا دینے والے میں ایمان کی کمی پر دیا!‏

ایک اور شفا دینے والے نے کینسر اور فالج کے علاج کا وعدہ کیا۔ کیا ہوا؟ ویژا رسالے کے مطابق، ”‏ظاہری طور پر وعدہ پورا نہ ہوا تھا۔“‏ اور ذرا غور سے سنیں کہ اس شخص نے کس طرح کا طریقہءکار اختیار کیا:‏ ”‏تقریباً دو گھنٹے تک وہ وعظ، دعاؤں اور چیخ‌وپکار، اور گیتوں کے ذریعہ—‏یہانتک کہ مکوں کو استعمال کرکے سامعین کو پرچاتا رہا، اس نظریے کے ساتھ کہ گویا وہ ایمانداروں کے بدنوں میں بسیرا کرنے والی بدروحوں کو نکال رہا ہے۔ آخر میں، اس نے اپنی نکٹائی اور رومال کو وجد میں آئے ہوئے سامعین کی جانب پھینک دیا اور ”‏رضاکارانہ چندے“‏ وصول کرنے کیلئے تھالی ان کے سامنے سے گذاری۔ یسوع اور اس کے شاگردوں نے معجزانہ شفا کے لئے کبھی ہدیہ نہیں مانگا تھا، اور وہ اس قسم کی شعبدہ‌بازی میں کبھی ملوث نہیں ہوئے تھے۔‏

تو پھر، واضح طور پر، آج کے ایسے ایمانی شفا دینے والے وہ کچھ نہیں کر رہے جو یسوع نے کیا۔ اور یہ سمجھنا مشکل ہے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں اسے خدا کی حمایت حاصل ہوگی۔ تاہم، کیا وہ آجکل کسی بھی طرح کی معجزانہ شفا کی حمایت کرتا ہے؟ یا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ جب ہم یا ہمارے عزیز بیمار پڑ جائیں تو اس وقت ہمارا ایمان ہماری مدد کر سکے؟ (‏۳ ۶/۱ w۹۲)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں