تیسرا حصہ
مسیح اور پہلی صدی عیسوی کے شاگردوں کے زمانے تک
اِس حصے میں اُن واقعات کا ذکر کِیا گیا ہے جو تقریباً 100 سال کے عرصے کے دوران ہوئے۔ سب سے پہلے ہم مریم کے بارے میں پڑھیں گے جو ایک یہودی لڑکی تھیں اور بہت خاکسار تھیں۔ یہوواہ نے اُنہیں ایک ایسی ذمےداری نبھانے کے لیے چُنا جو پہلے کبھی کسی عیبدار اِنسان نے نہیں نبھائی تھی۔ پھر آخر میں ہم یوحنا رسول کے بارے میں پڑھیں گے جنہیں یسوع مسیح بہت پیار کرتے تھے۔ اِسی حصے میں ہم خدا کے اُن بندوں کی زندگی پر بھی غور کریں گے جنہوں نے دلیری کی شاندار مثال قائم کی۔ ہم یوحنا بپتسمہ دینے والے، پطرس رسول، مریم مگدلینی، ستفنُس اور پولُس رسول کی مثال پر غور کریں گے۔ اِن سبھی لوگوں نے فرق فرق صورتحال میں دلیری دِکھائی۔ مثال کے طور پر اُنہوں نے دلیری سے دوسروں کو بتایا کہ یسوع ہی مسیح ہیں حالانکہ زیادہتر لوگ یہ بات قبول نہیں کر رہے تھے۔ اِس کے علاوہ وہ یسوع کے نقشِقدم پر چلے اور اُنہوں نے دوسروں کو یسوع کے بارے میں خوشخبری سنائی حالانکہ اِس وجہ سے لوگوں نے اُن سے نفرت کی اور اُنہیں اذیت دی۔