یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ی‌ح‌گ گیت نمبر 159
  • یہوواہ کی تعظیم کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی تعظیم کریں
  • یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • ملتا جلتا مواد
  • بادشاہت کا گیت
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • نیا گیت
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • نیا گیت
    یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں
  • یہوواہ کی حمد کرو!‏
    یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں
مزید
یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
ی‌ح‌گ گیت نمبر 159

گیت نمبر 159

یہوواہ کی تعظیم کریں

‏(‏زبور 96:‏8‏)‏

  1. 1.‏ تُو ہی خدا ہے یہوواہ

    تیرے نشاں ہر جگہ

    کیا کیا دیا تُو نے مجھ کو

    مَیں نہ کر سکوں گا بیاں

    تُو اِس جہاں کا ہے مالک

    طاقت تیری بے‌پناہ

    میرے لیے تُو جھکے کیوں؟‏

    ہے میری حیثیت ہی کیا؟‏

    کرے تمجید، گُن تیرے گا رہا

    میرا ہر انگ، ہر حصہ

    اوّل تُو ہے اور آخر بھی یہاں

    تجھے کرتا مَیں سجدہ

    تیری حمد ہو اَے خدا!‏

  2. 2.‏ سانسیں چلیں میری جب تک

    تیری کروں گا تعظیم

    دیتا رہوں گا گواہی

    تُو نیک ہے اور پاک اور عظیم

    تیری مَیں کرتا عبادت

    پاتا ہوں تجھ سے تعلیم

    تُو ہے فخر میرا اَے یاہ!‏

    کِیا تجھ کو رہبر تسلیم

    کرے تمجید، گُن تیرے گا رہا

    میرا ہر انگ، ہر حصہ

    اوّل تُو ہے اور آخر بھی یہاں

    تجھے کرتا مَیں سجدہ

    تیری حمد ہو اَے خدا!‏

  3. 3.‏ سورج اور چاند اور ستارے

    ساری بدلتی رُتیں

    تیرے ہیں یہ سب کرشمے

    کوئی نہ تجھ سا، یہ کہیں

    دیکھوں جہاں بھی جہاں میں

    تیری ہی صفتیں دِکھیں

    چاہوں بھی تو کر نہ پاؤں

    تعریفیں تیری جو جچیں

    کرے تمجید، گُن تیرے گا رہا

    میرا ہر انگ، ہر حصہ

    اوّل تُو ہے اور آخر بھی یہاں

    تجھے کرتا مَیں سجدہ

    تیری حمد ہو اَے خدا!‏

‏(‏زبور 96:‏1-‏10؛‏ 148:‏3،‏ 7 کو بھی دیکھیں۔)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں