یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 13 ص.‏ 16
  • موضوع کی اہمیت کو واضح کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • موضوع کی اہمیت کو واضح کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • مؤثر تمہید باندھیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • دل تک پہنچنے کی کوشش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • جوش سے تعلیم دیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • معلوماتی مواد پیش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 13 ص.‏ 16

نکتہ 13

موضوع کی اہمیت کو واضح کریں

آیت کا حوالہ

یسعیاہ 48:‏17

خلاصہ:‏ سامعین کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ آپ جس موضوع پر بات کر رہے ہیں، اُس کا اُن کی زندگی پر کیا اثر ہوگا اور وہ اُن باتوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں جو وہ سیکھ رہے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں۔‏ اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ آپ کے سامعین کے لیے وہ معلومات ضروری کیوں ہیں جو آپ دے رہے ہیں اور اِس موضوع کے متعلق کون سی بات اُن کے لیے خاص طور پر فائدہ‌مند ہوگی۔‏

  • واضح کریں کہ سامعین کو کیا کرنا چاہیے۔‏ آپ کی بات کے شروع سے ہی تمام سامعین کو یہ اندازہ ہونا چاہیے کہ ”‏یہ باتیں میرے لیے ہیں۔“‏ جیسے جیسے آپ اہم نکات پر بات کرتے ہیں، یہ واضح کریں کہ سامعین اِن پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ گھماپھرا کر بات کرنے کی بجائے صاف اور واضح بات کریں۔‏

    تجویز

    نرمی اور شفقت سے یہ بتائیں کہ بائبل کے اصولوں پر کیسے عمل کِیا جا سکتا ہے۔ دوسروں کو شرمندگی کے احساس تلے دبانے کی بجائے یہوواہ خدا کے لیے اُن کی محبت اور ایمان کو بڑھائیں اور اِس بات پر یقین رکھیں کہ اُن کا دل اُنہیں صحیح کام کرنے کی ترغیب دے گا۔‏

مُنادی کے دوران یہ کریں:‏

جب آپ مُنادی کے لیے تیاری کرتے ہیں تو ایسی خبروں اور موضوعات کے بارے میں سوچیں جن میں آپ کے علاقے کے لوگ دلچسپی لیں گے۔ لوگوں سے بات کرتے وقت اُن کی پریشانی کے مطابق اپنی بات کا رُخ موڑیں۔ سمجھ‌داری سے ایسے سوال پوچھیں جن کے ذریعے آپ اُن کی پریشانیوں اور فکروں کے بارے میں جان سکیں۔ پھر اپنی بات‌چیت کو اُن کے جواب کے مطابق ڈھالیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں