یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl ص.‏ 94-‏95
  • ساتویں حصے کا تعارف

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ساتویں حصے کا تعارف
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • داؤد اور ساؤل
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • داؤد کی جان خطرے میں
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • 1-‏سموئیل کے ابواب کا خاکہ
    کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • داؤد کس طرح بادشاہ بنے؟‏
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl ص.‏ 94-‏95
داؤد بھیڑوں کو ریچھ سے بچا رہے ہیں۔‏

ساتویں حصے کا تعارف

اِس حصے میں بادشاہ ساؤل اور بادشاہ داؤد کی زندگی کے واقعات بتائے گئے ہیں یعنی تقریباً 80 سالوں کے واقعات۔ شروع شروع میں ساؤل خاکسار تھے اور خدا کا خوف رکھتے تھے۔ لیکن پھر وہ بدل گئے اور اُنہوں نے یہوواہ کی بات ماننا چھوڑ دی۔ یہوواہ نے ساؤل کو رد کر دیا اور سموئیل سے کہا کہ وہ داؤد کو اِسرائیل کے اگلے بادشاہ کے طور پر مسح کریں۔ ساؤل داؤد سے جلنے لگے اور اُنہوں نے کئی دفعہ داؤد کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ لیکن داؤد نے کبھی بھی اُن سے بدلہ نہیں لیا۔ ساؤل کے بیٹے یونتن کو پتہ تھا کہ یہوواہ نے داؤد کو چُنا ہے۔ اِس لیے وہ داؤد کا ساتھ دیتے تھے۔ داؤد نے کچھ بڑے گُناہ کیے۔ لیکن جب یہوواہ نے اُن کی اِصلاح کی تو اُنہوں نے یہوواہ کی بات مانی۔ اگر آپ کے بچے ہیں تو اُن کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ یہ کتنا ضروری ہے کہ ہم ہمیشہ یہوواہ کے بندوبست کی حمایت کریں۔‏

ہم کیا سیکھیں گے؟‏

  • ہم یہوواہ کو جو سب سے خاص چیز دے سکتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم دل سے اُس کی بات مانیں۔‏

  • ہمیں بدلہ لینے کی بجائے اُس وقت کا اِنتظار کرنا چاہیے جب یہوواہ نااِنصافی کو ختم کر دے گا۔‏

  • اگر ہم سے کوئی بڑا گُناہ ہو جاتا ہے تو ہمیں اِسے چھپانا نہیں چاہیے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں