یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 38 ص.‏ 92-‏ص.‏ 93 پ.‏ 2
  • یہوواہ نے سمسون کو طاقت دی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ نے سمسون کو طاقت دی
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • سب سے طاقت‌ور آدمی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یہوواہ کی قوت میں سمسون کی جیت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • سمسون کی طرح یہوواہ پر پورا بھروسا رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • جب وہ کمزور پڑے تو اُنہوں نے خدا سے طاقت مانگی
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 38 ص.‏ 92-‏ص.‏ 93 پ.‏ 2
سمسون دجون کے مندر کے ستونوں کو پوری طاقت سے دھکا مار رہے ہیں اور عمارت گِر رہی ہے۔‏

سبق نمبر 38

یہوواہ نے سمسون کو طاقت دی

بنی‌اِسرائیل میں سے بہت سے لوگ پھر سے بُتوں کی پوجا کرنے لگے۔ اِس لیے یہوواہ نے فِلِستیوں کو اِجازت دی کہ وہ اُن کے ملک پر قبضہ کر لیں۔ لیکن بنی‌اِسرائیل میں اب بھی کچھ لوگ ایسے تھے جو یہوواہ سے محبت کرتے تھے۔ اُن میں سے ایک آدمی کا نام منوحہ تھے۔ منوحہ اور اُن کی بیوی کا کوئی بچہ نہیں تھا۔ ایک دن یہوواہ نے اپنے ایک فرشتے کو منوحہ کی بیوی کے پاس بھیجا۔ اُس فرشتے نے منوحہ کی بیوی سے کہا:‏ ”‏تمہارا ایک بیٹا ہوگا۔ وہ اِسرائیل کو فِلِستیوں سے بچائے گا۔ وہ ایک نذیر ہوگا۔“‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ نذیر کون تھے؟ وہ یہوواہ کے خاص بندے تھے۔ اُنہیں اپنے بال کاٹنے کی اِجازت نہیں تھی۔‏

کچھ وقت بعد منوحہ کا بیٹا پیدا ہوا۔ اُنہوں نے اُس کا نام سمسون رکھا۔ جب سمسون بڑے ہوئے تو یہوواہ نے اُنہیں بہت زیادہ طاقت دی۔ وہ بغیر کسی ہتھیار کے شیر کو مار سکتے تھے۔ ایک موقع پر تو سمسون نے 30 فِلِستی آدمیوں کو اکیلے ہی مار ڈالا۔ فِلِستی سمسون سے نفرت کرتے تھے اور اُنہیں مار ڈالنے کے طریقے ڈھونڈتے رہتے تھے۔ ایک رات جب سمسون غزہ میں سو رہے تھے تو فِلِستی شہر کے دروازے پر اُن کا اِنتظار کرنے لگے تاکہ صبح وہ اُنہیں قتل کر سکیں۔ لیکن آدھی رات کو ہی سمسون جاگ گئے اور شہر کے دروازے پر گئے۔ اُنہوں نے دیوار میں سے دروازہ اُکھاڑ لیا اور اِسے اپنے کندھے پر اُٹھا کر حِبرون کے قریب ایک پہاڑ کی چوٹی پر گئے۔‏

پھر فِلِستی اُس لڑکی کے پاس گئے جس سے سمسون محبت کرتے تھے۔ اُس کا نام دلیلہ تھا۔ فِلِستیوں نے دلیلہ سے کہا:‏ ”‏اگر تُم ہمیں سمسون کی طاقت کا راز بتاؤ گی تو ہم تمہیں چاندی کے ہزاروں ٹکڑے دیں گے۔ ہم اُسے پکڑنا چاہتے ہیں اور قید کر دینا چاہتے ہیں۔“‏ دلیلہ کے دل میں پیسوں کا لالچ تھا اِس لیے اُس نے فِلِستیوں کی بات مان لی۔ پہلے تو سمسون نے اُسے اپنی طاقت کا راز بتانے سے اِنکار کر دیا۔ لیکن اُس نے بار بار پوچھا اور اُنہیں اِتنا تنگ کِیا کہ سمسون کو اپنی طاقت کا راز بتانا پڑا۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏مَیں ایک نذیر ہوں۔ اِس لیے میرے بال کبھی نہیں کاٹے گئے۔ اگر میرے بال کاٹ دیے جائیں تو میری طاقت ختم ہو جائے گی۔“‏ سمسون نے اُسے یہ بات بتا کر بہت بڑی غلطی کی۔‏

دلیلہ نے فورا فِلِستیوں کو جا کر کہا:‏ ”‏مَیں جانتی ہوں کہ سمسون کی طاقت کا راز کیا ہے۔“‏ اُس نے سمسون کو اپنی گود میں سُلا دیا اور پھر کسی سے کہا کہ اُن کے بال کاٹ دے۔ دلیلہ چلّا کر کہنے لگی:‏ ”‏سمسون!‏ اُٹھو، فِلِستی آ گئے ہیں!‏“‏ سمسون جلدی سے جاگے لیکن اُن کی طاقت ختم ہو چُکی تھی۔ فِلِستیوں نے اُنہیں پکڑا، اُن کی آنکھیں نکال دیں اور اُنہیں قید کر لیا۔‏

ایک دن ہزاروں فِلِستی اپنے دیوتا دجون کے مندر میں جمع تھے۔ وہ کہہ رہے تھے:‏ ”‏ہمارے دیوتا نے سمسون کو پکڑنے میں ہماری مدد کی ہے۔ سمسون کو باہر لے آؤ تاکہ ہم اُس کا مذاق اُڑائیں۔“‏ فِلِستیوں نے اُنہیں دو ستونوں کے درمیان کھڑا کِیا اور اُن کا مذاق اُڑانے لگے۔ سمسون نے یہوواہ سے دُعا کی:‏ ”‏اَے یہوواہ!‏ مہربانی سے مجھے صرف ایک بار پھر سے طاقت دے۔“‏ اب تک سمسون کے بال دوبارہ لمبے ہو چُکے تھے۔ اُنہوں نے مندر کے ستونوں کو پوری طاقت سے دھکا مارا اور پوری عمارت گِر گئی۔ مندر کے اندر موجود سب لوگ مارے گئے۔ اِن میں سمسون بھی شامل تھے۔‏

‏”‏جو مجھے طاقت دیتا ہے، اُس کے ذریعے مَیں سب کچھ کر سکتا ہوں۔“‏—‏فِلپّیوں 4:‏13

سوال‏:‏ سمسون اِتنے طاقت‌ور کیوں تھے؟ جب سمسون نے دلیلہ کو اپنی طاقت کا راز بتایا تو کیا ہوا؟‏

قُضاۃ 13:‏1–‏16:‏31

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں