یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 98 ص.‏ 228-‏ص.‏ 229 پ.‏ 1
  • مسیحی مذہب بہت سی قوموں میں پھیل گیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی مذہب بہت سی قوموں میں پھیل گیا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • پولس رسول اور تیمتھیس
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ‏”‏تسلی کا بیٹا“‏
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 98 ص.‏ 228-‏ص.‏ 229 پ.‏ 1
پولُس اور برنباس قُبرص کے حاکم سرگِیُس پولُس کو گواہی دے رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 98

مسیحی مذہب بہت سی قوموں میں پھیل گیا

رسولوں نے یسوع کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پوری زمین پر خوش‌خبری کی مُنادی کی۔ 47 عیسوی میں انطاکیہ میں رہنے والے بھائیوں نے پولُس اور برنباس کو مُنادی کے دورے پر بھیجا۔ اِن دونوں مُنادوں میں اِتنا زیادہ جوش تھا کہ اُنہوں نے پورے صوبہ آسیہ میں مُنادی کی جن میں یہ علاقے بھی شامل تھے:‏ دربے، لِسترہ اور اِکُنیُم۔‏

پولُس اور برنباس نے ہر شخص کو گواہی دی پھر چاہے وہ امیر تھا یا غریب، بوڑھا یا جوان۔ بہت سے لوگوں نے مسیح کے بارے میں سچائی کو قبول کِیا۔ جب پولُس اور برنباس نے قُبرص کے حاکم سرگِیُس پولُس کو گواہی دی تو ایک عامل نے اُنہیں روکنے کی کوشش کی۔ پولُس نے اُس عامل سے کہا:‏ ”‏یہوواہ تمہارے خلاف ہے۔“‏ وہ عامل فوراً اندھا ہو گیا۔ یہ دیکھ کر حاکم سرگِیُس پولُس یسوع پر ایمان لے آئے۔‏

پولُس اور برنباس نے گھروں، بازاروں، سڑکوں اور عبادت‌گاہوں میں بھی مُنادی کی۔ جب اُنہوں نے لِسترہ میں ایک لنگڑے آدمی کو ٹھیک کِیا تو جن لوگوں نے اِس معجزے کو دیکھا تھا، وہ اُنہیں دیوتا سمجھنے لگے اور اُن کی عبادت کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن پولُس اور برنباس نے اُنہیں روکا اور اُن سے کہا:‏ ”‏صرف خدا کی عبادت کریں!‏ ہم تو بس اِنسان ہیں۔“‏ پھر کچھ یہودی آئے اور اُنہوں نے بِھیڑ کو پولُس کے خلاف کر دیا۔ بِھیڑ پولُس کو پتھر مارنے لگی اور اُنہیں گھسیٹ کر شہر سے باہر لے گئی۔ لوگ اُنہیں مرا ہوا سمجھ کر واپس چلے گئے۔ لیکن پولُس اب بھی زندہ تھے۔ اُسی وقت کچھ بھائی آئے اور اُنہوں نے پولُس کو بچا لیا۔ وہ پولُس کو واپس شہر میں لے گئے۔ بعد میں پولُس انطاکیہ لوٹ گئے۔‏

سن 49 عیسوی میں پولُس مُنادی کے ایک اَور دورے پر گئے۔ پہلے وہ صوبہ آسیہ گئے تاکہ بھائیوں سے مل سکیں۔ پھر وہ یورپ کے دُور دراز علاقوں میں گئے۔ وہ ایتھنز، اِفسس، فِلپّی، تھسلُنیکے اور دوسری جگہوں پر بھی گئے۔ اِس سفر پر سیلاس، لُوقا اور تیمُتھیُس نام کے ایک نوجوان مسیحی بھی پولُس کے ساتھ تھے۔ اُنہوں نے مل کر کلیسیائیں قائم کیں اور اُنہیں مضبوط کِیا۔ پولُس ڈیڑھ سال تک کُرنتھس میں ہی رُکے اور اُنہوں نے وہاں کے بہن بھائیوں کا ایمان مضبوط کِیا۔ اُنہوں نے مُنادی کی، تعلیم دی اور بہت سی کلیسیاؤں کو خط لکھے۔ اُنہوں نے خیمے بنانے کا کام بھی کِیا۔ کچھ وقت بعد پولُس انطاکیہ واپس چلے گئے۔‏

پولُس رسول ایک بازار میں مُنادی کر رہے ہیں۔‏

بعد میں 52 عیسوی میں پولُس نے مُنادی کا تیسرا دورہ کِیا اور اُنہوں نے یہ دورہ صوبہ آسیہ سے شروع کِیا۔ وہ دُور سفر کر کے شمال کی طرف فِلپّی گئے اور پھر وہ جنوب کی طرف سفر کر کے کُرنتھس گئے۔ پولُس نے کئی سال اِفسس میں لوگوں کو تعلیم دینے، اُن کی بیماریوں کو ٹھیک کرنے اور کلیسیا کی مدد کرنے میں گزارے۔ وہ ہر روز سکول کے سٹیج پر تقریر کرتے تھے۔ بہت سے لوگوں نے اُن کی تقریروں کو سنا اور خود کو بدلا۔ پھر پولُس بہت سی جگہوں پر خوش‌خبری کی مُنادی کرنے کے بعد آخر میں یروشلم چلے گئے۔‏

‏”‏اِس لیے جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں۔“‏—‏متی 28:‏19

سوال:‏ کیا آپ (‏کتاب ‏”‏کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کے لیے گائیڈ“‏ کے حصہ نمبر 17 میں دیے گئے)‏ نقشے کی مدد سے اِس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پولُس اپنے مُنادی کے دورے کے دوران کہاں کہاں گئے؟‏

اعمال 13:‏1–‏23:‏35

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں