یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 97 ص.‏ 226-‏ص.‏ 227 پ.‏ 2
  • کُرنیلیُس کو پاک روح ملی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کُرنیلیُس کو پاک روح ملی
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • پطرس رسول اور کُرنیلیس کی ملاقات
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • خدا کسی کا طرف‌دار نہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • یہوواہ خدا ”‏کسی کا طرف‌دار نہیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • اپنے بیش‌قیمت ایمان کو مضبوطی سے تھامے رہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 97 ص.‏ 226-‏ص.‏ 227 پ.‏ 2
کُرنیلیُس اپنے گھر میں پطرس کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 97

کُرنیلیُس کو پاک روح ملی

قیصریہ میں کُرنیلیُس نام کا ایک شخص تھا جو رومی فوج کا ایک خاص افسر تھا۔ کُرنیلیُس یہودی نہیں تھے لیکن یہودی اُن کی بڑی عزت کرتے تھے۔ وہ کُھلے دل سے غریبوں اور ضرورت‌مندوں کی مدد کرتے تھے۔ کُرنیلیُس یہوواہ پر ایمان رکھتے تھے اور اُس سے دُعا کرتے رہتے تھے۔ ایک دن کُرنیلیُس کو ایک فرشتہ دِکھائی دیا اور فرشتے نے اُن سے کہا:‏ ”‏خدا نے آپ کی دُعائیں سُن لی ہیں۔ اپنے کچھ آدمیوں کو یافا بھیجیں اور پطرس کو اپنے پاس بلوائیں۔“‏ کُرنیلیُس نے فوراً اپنے تین آدمیوں کو یافا بھیجا جو تقریباً 50 کلومیٹر (‏30 میل)‏ جنوب کی طرف تھا۔‏

پطرس نے یافا میں ایک رُویا دیکھی۔ اُنہوں نے ایسے جانور دیکھے جنہیں یہودی نہیں کھا سکتے تھے۔ اُنہیں ایک آواز سنائی دی کہ اِن جانوروں کو کھائیں۔ پطرس نے اِنہیں کھانے سے اِنکار کر دیا اور کہا:‏ ”‏مَیں نے کبھی اپنی زندگی میں کوئی ناپاک جانور نہیں کھایا۔“‏ پھر اُنہیں یہ آواز سنائی دی:‏ ”‏اِن جانوروں کو ناپاک نہ کہیں۔ خدا نے اُنہیں پاک کر دیا ہے۔“‏ اُنہیں یہ آواز بھی آئی:‏ ”‏آپ کے دروازے پر تین آدمی آئے ہیں۔اُن کے ساتھ جائیں۔“‏ پطرس دروازے پر گئے اور اُن آدمیوں سے پوچھا کہ وہ وہاں کیوں آئے ہیں۔ اُنہوں نے جواب دیا:‏ ”‏ہمیں کُرنیلیُس نے بھیجا ہے جو رومی فوج کے ایک افسر ہیں۔ اُنہوں نے آپ کو اپنے گھر قیصریہ بُلایا ہے۔“‏ پطرس نے اُن آدمیوں کو اپنے گھر رات ٹھہرایا۔ اگلے دن پطرس اور یافا سے کچھ اَور بھائی اُن آدمیوں کے ساتھ قیصریہ گئے۔‏

جب کُرنیلیُس نے پطرس کو دیکھا تو وہ اُن کے سامنے گُھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ لیکن پطرس نے کہا:‏ ”‏اُٹھیں!‏ مَیں بھی آپ جیسا اِنسان ہوں۔ یہودی غیر یہودیوں کے گھر نہیں جاتے لیکن خدا نے مجھے کہا ہے کہ مَیں آپ کے گھر آؤں۔ اب مہربانی سے مجھے بتائیں کہ آپ نے مجھے کیوں بُلایا ہے؟“‏

کُرنیلیُس نے پطرس سے کہا:‏ ”‏چار دن پہلے جب مَیں خدا سے دُعا کر رہا تھا تو ایک فرشتے نے مجھ سے کہا کہ مَیں آپ کو اپنے گھر بُلاؤں۔ مہربانی سے ہمیں یہوواہ کے بارے میں سکھائیں۔“‏ پطرس نے کہا:‏ ”‏مَیں سمجھ گیا ہوں کہ خدا تعصب نہیں کرتا۔ وہ ہر اُس شخص کو قبول کرتا ہے جو اُس کی عبادت کرنا چاہتا ہے۔“‏ پطرس نے اُنہیں یسوع کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ پھر کُرنیلیُس اور اُن کے گھر میں موجود ہر شخص پر پاک روح نازل ہوئی اور اُن سب نے بپتسمہ لیا۔‏

‏”‏[‏خدا]‏ ہر قوم سے اُن لوگوں کو قبول کرتا ہے جو اُس کا خوف رکھتے اور اچھے کام کرتے ہیں۔“‏—‏اعمال 10:‏35

سوال:‏ پطرس نے ناپاک جانوروں کو کھانے سے اِنکار کیوں کر دیا؟ یہوواہ نے پطرس کو ایک غیریہودی کے گھر جانے کو کیوں کہا؟‏

اعمال 10:‏1-‏48

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں