یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 50 ص.‏ 120-‏ص.‏ 121 پ.‏ 5
  • یہوواہ بادشاہ یہوسفط کی طرف سے لڑا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ بادشاہ یہوسفط کی طرف سے لڑا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • بادشاہ یہوسفط جنگ کیسے جیت گئے؟‏
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • پورے دل سے یہوواہ کی خدمت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • جوش سے یہوواہ کی خدمت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • کیا آپ لکھی ہوئی باتوں سے نصیحت پائیں گے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 50 ص.‏ 120-‏ص.‏ 121 پ.‏ 5
بادشاہ یہوسفط اور گانے والے لاوی یروشلم سے نکلتے ہوئے فوج کے آگے آگے چل رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 50

یہوواہ بادشاہ یہوسفط کی طرف سے لڑا

یہوداہ کے بادشاہ یہوسفط نے پورے ملک میں بعل کی قربان‌گاہوں اور بُتوں کو توڑ دیا۔ وہ چاہتے تھے کہ لوگوں کو یہوواہ کے حکموں کے بارے میں پتہ ہو۔ اِس لیے اُنہوں نے حاکموں اور لاویوں کو یہوداہ بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو یہوواہ کے حکموں کے بارے میں بتا سکیں۔‏

اِردگِرد کی قومیں یہوداہ پر حملہ کرنے سے ڈرتی تھیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ یہوواہ اپنے بندوں کے ساتھ ہے۔ اِن قوموں کے لوگ تو بادشاہ یہوسفط کے لیے تحفے بھی لاتے تھے۔ لیکن پھر موآبیوں، عمونیوں اور شعیر کے علاقے کے کچھ لوگ یہوداہ سے لڑنے آئے۔ یہوسفط جانتے تھے کہ اُنہیں یہوواہ کی مدد کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے مردوں، عورتوں اور بچوں کو یروشلم میں جمع کِیا اور اُن سب کے سامنے یہوواہ سے یہ دُعا کی:‏ ”‏یہوواہ!‏ تیری مدد کے بغیر ہم نہیں جیت سکتے۔ مہربانی سے ہمیں بتا کہ ہم کیا کریں۔“‏

یہوواہ نے یہوسفط کی دُعا کے جواب میں یہ کہا:‏ ”‏ڈرو نہیں۔ مَیں تمہاری مدد کروں گا۔ اپنی جگہ پر کھڑے ہو جاؤ اور دیکھو کہ مَیں تمہیں کیسے بچاتا ہوں۔“‏ یہوواہ نے اپنے بندوں کو کیسے بچایا؟‏

اگلی صبح یہوسفط نے کچھ گانے والوں کو چُنا اور اُن سے کہا کہ وہ فوج کے آگے آگے چلیں۔ وہ پیدل چلتے ہوئے یروشلم سے جنگ کے اُس میدان تک گئے جو تقوع نام کی جگہ پر تھا۔‏

جب گانے والے اُونچی آواز میں یہوواہ کی تعریف میں گیت گا رہے تھے تو یہوواہ اپنے بندوں کے لیے لڑا۔ اُس نے عمونیوں اور موآبیوں کو اِتنا اُلجھا دیا کہ وہ ایک دوسرے پر ہی حملہ کرنے لگے اور اُن میں سے ایک بھی نہ بچا۔ لیکن یہوواہ نے یہوداہ کے لوگوں، فوجیوں اور کاہنوں کی حفاظت کی۔ آس‌پاس کے ملک کے لوگوں نے سنا کہ یہوواہ نے کیا کِیا ہے اور وہ یہ جان گئے کہ یہوواہ اب بھی اپنے لوگوں کو بچا رہا ہے۔ یہوواہ نے کن طریقوں سے اپنے بندوں کو بچایا؟ بہت سے طریقوں سے۔ اُسے اپنے بندوں کو بچانے کے لیے کسی اِنسان کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔‏

‏”‏تمہیں یہ جنگ لڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بس اپنی اپنی جگہ کھڑے رہنا اور دیکھنا کہ یہوواہ تمہیں کیسے نجات دِلاتا ہے۔“‏—‏2-‏تواریخ 20:‏17

سوال:‏ یہوسفط کیسے بادشاہ تھے؟ یہوواہ نے یہوداہ کی حفاظت کیسے کی؟‏

2-‏تواریخ 17:‏1-‏19؛‏ 20:‏1-‏30

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں