نویں حصے کا تعارف
اِس حصے میں ہم ایسے بچوں، نبیوں اور بادشاہوں کے بارے میں سیکھیں گے جو یہوواہ پر پکا ایمان رکھتے تھے۔ سُوریہ میں بنیاِسرائیل سے ایک چھوٹی بچی اِس بات پر ایمان رکھتی تھی کہ یہوواہ کا نبی نعمان کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ اِلیشع کو پورا یقین تھا کہ یہوواہ اُنہیں دُشمن فوج سے بچا لے گا۔ کاہنِاعظم یہویدع نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر یہوآس کو اُن کی دادی عتلیاہ سے بچایا جو کہ بہت بُری عورت تھی۔ بادشاہ حِزقیاہ کو اِس بات پر بھروسا تھا کہ یہوواہ یروشلم کو بچا لے گا۔ اِس لیے وہ اسوریوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرے۔ بادشاہ یوسیاہ نے ملک سے بُتوں کی پرستش کو مٹایا، ہیکل کی مرمت کرائی اور صحیح اور پاک طریقے سے یہوواہ کی عبادت شروع کرائی۔