یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 11 ص.‏ 32-‏ص.‏ 33 پ.‏ 2
  • ایمان کا اِمتحان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایمان کا اِمتحان
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ابرہام کا ایمان
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • خدا کی محبت کا عظیم‌ترین اظہار
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ابرہام—‏یہوواہ کے قریبی دوست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ابرہام نبی کی زندگی پر ایک نظر
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 11 ص.‏ 32-‏ص.‏ 33 پ.‏ 2
اَبراہام اور اِضحاق موریاہ کے علاقے کی طرف جا رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 11

ایمان کا اِمتحان

اَبراہام نے اپنے بیٹے اِضحاق کو بچپن سے ہی یہوواہ سے پیار کرنا اور اُس کے وعدوں پر بھروسا رکھنا سکھایا تھا۔ لیکن جب اِضحاق تقریباً 25 سال کے تھے تو یہوواہ نے اَبراہام سے ایک بہت ہی مشکل کام کرنے کو کہا۔ وہ کام کیا تھا؟‏

خدا نے اَبراہام سے کہا:‏ ”‏مہربانی سے اپنے اِکلوتے بیٹے کو لو اور موریاہ کے علاقے کے ایک پہاڑ پر اُسے میرے لیے قربان کرو۔“‏ اَبراہام نہیں جانتے تھے کہ یہوواہ نے اُنہیں ایسا کرنے کے لیے کیوں کہا ہے۔ لیکن اُنہوں نے پھر بھی یہوواہ کی بات مانی۔‏

اگلے دن صبح صبح اَبراہام اِضحاق اور اپنے دو نوکروں کو لے کر موریاہ جانے کے لیے نکل پڑے۔ تین دن کے سفر کے بعد اُنہیں دُور سے پہاڑ نظر آنے لگے۔ اَبراہام نے اپنے نوکروں سے کہا کہ وہ یہیں اِنتظار کریں اور وہ اور اِضحاق قربانی چڑھانے کے لیے چلے گئے۔ اَبراہام نے ایک چُھرا لیا اور اِضحاق سے کہا کہ وہ لکڑیاں اُٹھائیں۔ اِضحاق نے اپنے ابو سے پوچھا:‏ ”‏قربانی کے لیے جانور کہاں ہے؟“‏ اَبراہام نے کہا:‏ ”‏بیٹا!‏ جانور یہوواہ دے گا۔“‏

جب وہ پہاڑ پر پہنچ گئے تو اُنہوں نے ایک قربان‌گاہ بنائی۔ پھر اَبراہام نے اِضحاق کے ہاتھ پاؤں باندھے اور اُنہیں قربان‌گاہ پر لِٹا دیا۔‏

اِضحاق کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور وہ قربان‌گاہ پر لیٹے ہوئے ہیں۔ اَبراہام کے ہاتھ میں چُھرا ہے۔‏

اَبراہام نے اِضحاق کو قربان کرنے کے لیے چُھرا اُٹھایا۔ اُسی وقت آسمان سے یہوواہ کے فرشتے کی آواز آئی:‏ ”‏اَبراہام!‏ لڑکے کو کچھ مت کریں۔ اب مجھے پتہ چل گیا ہے کہ آپ خدا پر ایمان رکھتے ہیں کیونکہ آپ اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے بھی تیار تھے۔“‏ پھر اَبراہام کو ایک مینڈھا نظر آیا جس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ اُنہوں نے فوراً اِضحاق کے ہاتھ پاؤں کھولے اور اُن کی جگہ اُس مینڈھے کو قربان کِیا۔‏

اُس دن سے یہوواہ اَبراہام کو اپنا دوست کہنے لگا۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہوواہ نے یہ کیوں کہا؟ کیونکہ اَبراہام نے ہمیشہ وہ کِیا جو یہوواہ چاہتا تھا۔ اُنہوں نے تب بھی ایسا کِیا جب اُن کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہوواہ نے اُنہیں وہ کام کرنے کے لیے کیوں کہا ہے۔‏

اَبراہام اِضحاق کے ہاتھ پاؤں کھول رہے ہیں۔‏

یہوواہ نے اَبراہام سے پھر سے یہ وعدہ کِیا:‏ ”‏مَیں تمہیں برکت دوں گا۔ مَیں تمہاری نسل کو بڑھاؤں گا۔“‏ اِس کا مطلب تھا کہ اَبراہام کے گھرانے کے ذریعے سب اچھے لوگوں کو برکت ملنی تھی۔‏

‏”‏خدا کو دُنیا سے اِتنی محبت ہے کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا دے دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان ظاہر کرے، وہ ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔“‏—‏یوحنا 3:‏16

سوال:‏ اَبراہام نے کیسے ثابت کِیا کہ اُنہیں یہوواہ پر بھروسا ہے؟ یہوواہ نے اَبراہام سے کیا وعدہ کِیا؟‏

پیدائش 22:‏1-‏18؛‏ عبرانیوں 11:‏17-‏19؛‏ یعقوب 2:‏21-‏23

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں