یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 23 ص.‏ 26
  • لکھنے اور ترجمہ کرنے کا کام کیسے کِیا جاتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لکھنے اور ترجمہ کرنے کا کام کیسے کِیا جاتا ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اب زبان رُکاوٹ کیوں نہیں رہی؟—‏ترجمے کے کام پر ایک نظر
    جاگو!‏—‏2016ء
  • ایک کتاب جو زندہ زبانیں ”‏بولتی“‏ ہے
    سب لوگوں کیلئے ایک کتاب
  • وفاداری سے خدا کے الہامی کلام کا دفاع کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • تمام اہلِ‌زبان کو جمع کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 23 ص.‏ 26

باب 23

لکھنے اور ترجمہ کرنے کا کام کیسے کِیا جاتا ہے؟‏

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مضمون نویسی کا شعبہ

مضمون‌نویسی کا شعبہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ

جنوبی کوریا میں بائبل پر مبنی مطبوعات کا ترجمہ کرنے والی ٹیم

جنوبی کوریا

آرمینیا میں ایک آدمی مقامی زبان میں ترجمہ کی گئی کتاب پکڑے ہوئے

آرمینیا

بُرونڈی میں ایک لڑکی مقامی زبان میں ترجمہ کی گئی کتاب پکڑے ہوئے

بُرونڈی

سری لنکا میں ایک عورت مقامی زبان میں ترجمہ کیے گئے رسالے پکڑے ہوئے

سری لنکا

ہم ”‏ہر قوم اور قبیلے اور زبان اور نسل“‏ کو خوشخبری سنانا چاہتے ہیں اِس لئے ہم 750 سے زیادہ زبانوں میں کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں۔ (‏مکاشفہ 14:‏6‏)‏ اِس کام کو انجام دینے کے لئے ہمارے پاس کئی مضمون‌نگار اور ترجمہ‌نگار ہیں جو سب کے سب یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏

مضامین انگریزی زبان میں لکھے جاتے ہیں۔‏ گورننگ باڈی ہمارے مرکزی دفتر میں مضمون‌نویسی کے شعبے کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ شعبہ اُن سب مضمون‌نگاروں سے رابطے میں رہتا ہے جو ہمارے مرکزی دفتر اور کئی دوسرے برانچ کے دفتروں میں کام کرتے ہیں۔ یہ مضمون‌نگار مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں اور طرح‌طرح کی ثقافتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مضمون لکھتے ہیں۔ اِس لئے ہمارے رسالوں اور کتابوں کو پوری دُنیا میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔‏

مضامین کو ترجمہ کرنے والوں کو بھیجا جاتا ہے۔‏ مضمون کو لکھنے کے بعد اِس کی درستی کی جاتی ہے اور گورننگ باڈی اِس کی منظوری دیتی ہے۔ پھر اِس مضمون کو کمپیوٹر کے ذریعے ترجمہ کرنے والی ٹیموں کو بھیجا جاتا ہے۔ یہ ٹیمیں ترجمہ کرتے وقت ”‏صحیح اور درست باتوں“‏ کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ اُن کی زبان میں انگریزی مضمون کے معنی پوری طرح سے واضح ہو جائیں۔—‏واعظ 12:‏10‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

کمپیوٹر کی مدد سے کام زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔‏ کمپیوٹر مضمون‌نگاروں اور ترجمہ کرنے والوں کی جگہ نہیں لے سکتے۔ لیکن کمپیوٹر پر ایسی لغات اور پروگرام ڈالے جا سکتے ہیں جن کی مدد سے کام زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔ یہوواہ کے گواہوں نے ایک پروگرام ایجاد کِیا ہے جس کا نام MEPS ہے۔ اِس کے ذریعے سینکڑوں زبانوں میں مضامین ٹائپ کئے جا سکتے ہیں، مضامین کو تصویروں کے ساتھ ڈالا جا سکتا ہے اور یوں مضامین کو چھپائی کے لئے تیار کِیا جا سکتا ہے۔‏

ہم کئی ایسی زبانوں میں بھی ترجمہ کرتے ہیں جو صرف چند ہزار لوگ بولتے ہیں۔ ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ کیونکہ یہوواہ خدا کی مرضی ہے کہ ہر طرح کے لوگ ”‏نجات پائیں اور سچائی کے بارے میں صحیح علم حاصل کریں۔“‏—‏1-‏تیمتھیس 2:‏3، 4‏۔‏

  • ہماری کتابوں اور رسالوں کے لئے مضامین کیسے لکھے جاتے ہیں؟‏

  • ہم اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیوں کرتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں