یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 22 ص.‏ 25
  • برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • برانچ کی طرف سے خط
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • گورننگ باڈی کا انتظام
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • وبا سے پہلے مکمل ہونے والے تعمیراتی منصوبے
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 22 ص.‏ 25

باب 22

برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏

کچھ یہوواہ کے گواہ سولومن جزائر میں کیے جانے والے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔‏

سولومن جزائر

یہوواہ کا ایک گواہ کینیڈا کے برانچ کے دفتر میں کام کر رہا ہے۔‏

کینیڈا

کتابیں اور رسالے لے کر جانے والے ٹرک

جنوبی افریقہ

بیت‌ایل کو برانچ کا دفتر بھی کہا جاتا ہے۔ ہمارے برانچ کے دفتر مختلف ملکوں میں ہیں۔ اِن دفتروں سے ایک یا اِس سے زیادہ ملکوں میں مُنادی کے کام کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اِن میں ترجمہ کِیا جاتا ہے، چھپائی کا کام کِیا جاتا ہے، کتابیں اور رسالے کلیسیاؤں کو بھیجے جاتے ہیں، سی‌ڈی اور ڈی‌وی‌ڈی بنائی جاتی ہیں یا پھر اَور طریقوں سے مُنادی کے کام کو فروغ دیا جاتا ہے۔‏

برانچ کے علاقے کی نگرانی کی جاتی ہے۔‏ گورننگ باڈی برانچ کے دفتر میں ہونے والے کام کی نگرانی کے لئے برانچ کی کمیٹی مقرر کرتی ہے۔ برانچ کی کمیٹی تین یا اِس سے زیادہ تجربہ‌کار بزرگوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ کمیٹی گورننگ باڈی کو رپورٹ دیتی ہے کہ برانچ کے علاقے میں مُنادی کے کام میں کتنی ترقی ہو رہی ہے اور بہن‌بھائیوں کو کن مسئلوں کا سامنا ہے۔ ایسی رپورٹوں کی بِنا پر گورننگ باڈی فیصلہ کرتی ہے کہ ہماری کتابوں اور رسالوں میں یا اجلاسوں اور اجتماعوں پر کن موضوعات پر بات کی جائے گی۔ گورننگ باڈی کچھ بھائیوں کو بھی بھیجتی ہے جو برانچ کے دفتروں کا دورہ کرتے ہیں اور برانچ کی کمیٹیوں کو ہدایات دیتے ہیں۔ (‏امثال 11:‏14‏)‏ اِس موقعے پر ایک خاص پروگرام بھی منعقد کِیا جاتا ہے جس میں برانچ کا دورہ کرنے والا بھائی تقریر پیش کرتا ہے۔ اِس پروگرام کے ذریعے برانچ کے علاقے میں رہنے والے بہن‌بھائیوں کی بڑی حوصلہ‌افزائی ہوتی ہے۔‏

کلیسیاؤں میں ہونے والے کام کی نگرانی کی جاتی ہے۔‏ برانچ کے دفتر میں کچھ ایسے بھائی ہیں جو نئی کلیسیائیں قائم کرنے کی درخواستیں منظور کرتے ہیں۔ کچھ بھائی برانچ کے علاقے میں پہل‌کاروں، مشنریوں اور حلقے کے نگہبانوں کے کام کی نگرانی کرتے ہیں۔ دوسرے بھائی اجتماعوں کا بندوبست کرتے ہیں، نئی عبادت‌گاہوں کی تعمیر کا اِنتظام کرتے ہیں اور اِس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کلیسیاؤں کو ضرورت کے مطابق کتابیں اور رسالے پہنچائے جائیں۔ برانچ کے دفتروں میں جو بھی کام کِیا جاتا ہے، اِس کا مقصد یہ ہے کہ برانچ کے علاقے میں مُنادی کا کام منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔—‏1-‏کرنتھیوں 14:‏33،‏ 40‏۔‏

  • برانچ کی کمیٹیاں گورننگ باڈی کی مدد کیسے کرتی ہیں؟‏

  • برانچ کے دفتر میں کون‌کون سے کام انجام دئے جاتے ہیں؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

اگر آپ ہمارے کسی برانچ کے دفتر کو دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ سوموار سے جمعے تک کسی بھی دن آ سکتے ہیں۔ جب آپ برانچ کے دفتر آتے ہیں تو ایسے کپڑے پہن کر آئیں جیسے آپ اجلاس پر پہنتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بیت‌ایل کو دیکھ کر آپ کا ایمان اَور مضبوط ہو جائے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں