یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • سن‌ز حصہ 6 ص.‏ 14-‏15
  • ہم نوح کے طوفان سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم نوح کے طوفان سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏
  • خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • حصہ 6
    خدا کی سنیں
  • ماضی سے ایک آگاہی
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • نوح کے زمانے میں کس نے خدا کی بات سنی؟‏
    خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • خدا نے نوح اور ’‏سات اَور لوگوں کو بچا لیا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
سن‌ز حصہ 6 ص.‏ 14-‏15

حصہ 6

ہم نوح کے طوفان سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟‏

خدا نے بُرے لوگوں کو ختم کر دیا لیکن نوح اور اُن کے گھر والوں کو بچا لیا۔‏ پیدایش 7:‏11، 12،‏ 23

کشتی پانی پر تیر رہی ہے؛ بُرے لوگ ڈوب رہے ہیں؛ بُرے فرشتے اِنسانی جسم چھوڑ کر آسمان پر واپس جا رہے ہیں۔‏

چالیس دن اور چالیس رات تک بارش ہوتی رہی۔ پوری زمین پانی میں ڈوب گئی۔ سب بُرے لوگ مر گئے۔‏

بُرے فرشتوں نے اپنے انسانی جسم چھوڑ دئے اور وہ آسمان پر واپس چلے گئے۔‏

نوح نبی، اُن کے گھر والے اور جانور کشتی سے باہر نکل رہے ہیں اور آسمان پر دھنک نظر آ رہی ہے۔‏

جو لوگ کشتی میں تھے، وہ زندہ رہے۔ سچ ہے کہ طوفان کے بہت سال بعد نوح اور اُن کے گھر والے مر گئے لیکن خدا اُن کو پھر سے زندہ کرے گا۔ تب اُن کو ہمیشہ تک زندہ رہنے کا موقع ملے گا۔‏

خدا پھر سے بُرے لوگوں کو ختم کرے گا اور نیک لوگوں کو بچا لے گا۔‏ متی 24:‏37-‏39

شیطان اور بُرے فرشتے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف حربے اِستعمال کرتے ہیں۔‏

شیطان اور اُس کے فرشتے آج بھی لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔‏

نوح کے زمانے کے لوگوں کی طرح آج بھی بہت سے لوگ یہوواہ خدا کی بات نہیں سننا چاہتے ہیں۔ بہت جلد خدا بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا۔ —‏2-‏پطرس 2:‏5، 6‏۔‏

یہوواہ کے گواہ ایک آدمی کو پاک کلام کا پیغام دے رہے ہیں؛ ایک آدمی بائبل پڑھ رہا ہے۔‏

کئی لوگ نوح کی طرح ہیں۔ وہ خدا کی بات سنتے ہیں اور اِس پر عمل کرتے ہیں۔ یہ لوگ یہوواہ کے گواہ ہیں‏۔‏

  • اُس راہ پر چلیں جو زندگی تک لے جاتی ہے۔ —‏متی 7:‏13، 14‏۔‏

  • بُرے لوگ ختم ہو جائیں گے اور نیک لوگ زندہ رہیں گے۔ پھر پوری زمین پر امن ہوگا۔—‏زبور 37:‏10، 11‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں