یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • سن‌ز حصہ 5 ص.‏ 12-‏13
  • نوح کے زمانے میں کس نے خدا کی بات سنی؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوح کے زمانے میں کس نے خدا کی بات سنی؟‏
  • خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • نوح اور اُن کے گھر والے کشتی بنا رہے ہیں اور کھانا جمع کر رہے ہیں۔‏
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • حصہ 5
    خدا کی سنیں
  • نوح کی کشتی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • وہ ’‏خدا کے ساتھ ساتھ چلتے رہے‘‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
مزید
خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
سن‌ز حصہ 5 ص.‏ 12-‏13

حصہ 5

نوح کے زمانے میں کس نے خدا کی بات سنی؟‏

نوح کے زمانے میں زیادہ‌تر لوگ بُرے تھے۔‏ پیدایش 6:‏5

بُرے فرشتے اِنسانی جسم اپنا کر زمین پر آ رہے ہیں تاکہ عورتوں سے شادی کر سکیں۔‏

آدم اور حوا کے بچے پیدا ہوئے اور زمین پر آبادی بڑھتی گئی۔ پھر کچھ فرشتے شیطان کے ساتھ مل گئے اور اُس کی طرح بُرے بن گئے۔‏

وہ فرشتے زمین پر آئے۔ اُنہوں نے انسانی جسم اپنا لئے تاکہ وہ عورتوں سے شادی کر سکیں۔ اِن عورتوں سے ایسے بچے پیدا ہوئے جو بہت طاقت‌ور تھے اور دوسروں پر ظلم کرتے تھے۔‏

ایک عورت نے ایک بچہ پکڑا ہوا ہے اور ایک لڑکا اُس عورت کو مار رہا ہے؛ بُرے فرشتوں کی اولاد لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔‏

زمین بُرے لوگوں سے بھر گئی۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر انسان کی بُرائی بہت بڑھ گئی اور لوگ ہر وقت بُرائی کا سوچتے تھے۔‏

نوح نے خدا کی بات مانی اور ایک کشتی بنائی۔‏ پیدایش 6:‏13، 14،‏ 18، 19،‏ 22

نوح نبی خدا کی بات سُن رہے ہیں۔‏

نوح نیک آدمی تھے۔ یہوواہ خدا نے اُن کو بتایا کہ ایک بڑا طوفان آئے گا اور سب بُرے لوگ اِس میں مر جائیں گے۔‏

نوح نبی اور اُن کے گھر والے کشتی بنا رہے ہیں۔‏

خدا نے نوح کو حکم دیا کہ وہ ایک بڑی کشتی بنائیں اور اپنے گھر والوں کو اور ہر قسم کے جانوروں کو اِس میں لے جائیں۔‏

نوح نبی لوگوں کو آنے والے طوفان کے بارے میں بتا رہے ہیں جبکہ لوگ اُن کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔‏

نوح نے لوگوں کو خبردار کِیا کہ طوفان آنے والا ہے۔ لیکن لوگوں نے اُن کی بات نہیں سنی۔ کچھ لوگوں نے اُن کا مذاق اُڑایا اور کچھ لوگ اُن سے نفرت کرنے لگے۔‏

نوح نبی اور اُن کے گھر والے جانوروں کو کشتی میں لے جا رہے ہیں۔‏

جب کشتی بن گئی تو نوح جانوروں کو کشتی کے اندر لے گئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں