حصہ 7
یسوع مسیح کون تھے؟
یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو زمین پر بھیجا۔ 1-یوحنا 4:9
اگر ہم یہوواہ خدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک اَور اہم شخص کی بات بھی سننی چاہئے۔ یہوواہ خدا نے سب چیزوں کو بنانے سے پہلے آسمان پر ایک خاص فرشتے کو بنایا۔
بعد میں یہوواہ خدا نے اِس فرشتے کو زمین پر بھیجا تاکہ وہ انسان کے طور پر پیدا ہو۔ وہ شہر بیتلحم میں مریم نامی ایک کنواری سے پیدا ہوا۔ اِس بچے کا نام یسوع رکھا گیا۔—یوحنا 6:38۔
جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُن میں ویسی ہی صفتیں تھیں جیسی یہوواہ خدا میں ہیں۔ وہ مہربان اور شفیق تھے۔ اُنہوں نے دلیری سے لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں سچائیاں بتائیں۔
یسوع مسیح نے اچھے کام کئے پھر بھی لوگوں نے اُن سے نفرت کی۔ 1-پطرس 2:21-23
یسوع مسیح نے بیماروں کو اچھا کِیا۔ اُنہوں نے مُردوں کو بھی زندہ کِیا۔
مذہبی رہنما یسوع مسیح سے نفرت کرتے تھے کیونکہ یسوع مسیح لوگوں کو صافصاف بتاتے تھے کہ مذہبی رہنما غلط کام کرتے ہیں اور جھوٹی تعلیم دیتے ہیں۔
مذہبی رہنماؤں نے یسوع مسیح پر جھوٹے الزام لگائے تاکہ رومی سپاہی اُن کو ماریں پیٹیں اور قتل کر دیں۔