گیت نمبر ۸
ایک مُقدس رات
(متی ۲۶:۲۶-۳۰)
۱. یہوواہ خدا باپ آسمانی
نہایت مُقدس یہ رات
چودہ نیسان کو دُنیا نے دیکھی تیری
عظیم قوت اور کُل صفات
قربان ہوا فسح کا برّہ
نجات ملی اسرائیل کو
صدیوں بعد یسوع نے اپنی جان کی قربان
سب کی خاطر بنا برّہ وہ
۲. یہوواہ خدا باپ آسمانی
ہم تیرے حضور ہیں جمع
اپنا بیٹا دیا تُو نے سب کے لئے
احسان مانتے ہیں ہم تیرا
اِس خاص رات کی یاد رہے تازہ
ہمیشہ ہمارے دل میں
کہ ہم ہر دن مسیح کی مثال پر چلیں
اور یوں مخلصی حاصل کریں
(لو ۲۲:۱۴-۲۰؛ ۱-کر ۱۱:۲۳-۲۶ کو بھی دیکھیں۔)